Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پی ٹی آئی نے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا
اہم خبریں

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ایڈیٹرجنوری 12, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pti multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 کے لیے پاکستان بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوارں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کچھ شہروں کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چند حلقوں سے ابھی امیدواروں کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔
آئیے ایک نظر دوڑاتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے کس طرح کے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے؟
لاہور
لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں سے دس حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چار حلقوں سے امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے۔این اے 118 سے عالیہ حمزہ، این اے 121 سے وسیم قادر، این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ، این اے 123 سے افضل عظیم ایڈووکیٹ، این اے 124 سے ضمیر ایڈووکیٹ، این اے 126 سے کرامت کھوکھر، این اے 127 سے ظہیر عباس کھوکھر، این اے 128 سے وکیل سلمان اکرم راجہ، این اے 129 سے میاں اظہر جبکہ این اے 123 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
لاہور کے حلقوں این اے 117، این اے 119، این اے 120 اور این اے 125 پر امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے۔
راولپنڈی
ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے چھ حلقوں کے لیے نامزد امیدواروں میں سیمابیہ طاہر، راجہ بشارت، شہریار ریاض، تیمور مسعود، کرنل اجمل صابر اور طارق عزیز بھٹی شامل ہیں۔یاد رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مقابلے میں بھی تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
مری سے میجر لطاسب ستی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد
اسلام آباد کے تین حلقوں سے ایڈوکیٹ شعیب شاہین، ایڈوکیٹ علی بخاری اور عامر مغل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
فیصل آباد
فیصل آباد میں قومی اسبملی کے سات حلقوں کے لیے علی افضل ساہی، رائے حیدر کھرل، افتخار رسول گھمن، ملک عمر فاروق، ڈاکٹر ناصر جٹ، علی سرفراز اور صاحبزادہ حامد رضا کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔فیصل آباد کے تین حلقوں سے ابھی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں سے چار حلقوں میں سے فی الحال امیدواروں کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے جبکہ این اے 81 گوجرانوالہ سے بلال اعجاز کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
سیالکوٹ
سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے پانچ میں سے چار حلقوں پر مبشر اعوان ایڈووکیٹ، ریحانہ امتیاز ڈار، امجد علی باجوہ اور علی اسجد ملک کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
چکوال
چکوال میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر صحافی ایاز امیر اور محمد رومان احمد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
میانوالی،
بھکرمیانوالی کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر جمال احسن خان اور عمیر خان نیازی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ بھکر سے ثنااللہ مستی خیل اور علی عباس بخاری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
جھنگ، ننکانہ صاحب
جھنگ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر شیخ وقاص اکرم، صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ احمد سلطان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ننکانہ صاحب کے دو میں سے ایک حلقے پر فی الحال ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکا جبکہ این اے 112 ننکانہ صاحب سے سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
بہاولپور، مظفر گڑھ
بہاولپور میں قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں پر کنول شوذب، بشارت رندھاوا، ملک محمود احمد اور سمیع اللہ چوہدری کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں پر جمشید دستی، معظم جتوئی، داؤد جتوئی اور حمیرہ احمد خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
جہلم
جہلم کے دو حلقوں کے لیے حسن عدیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفیٰ کندوال کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ملتان
ملتان کے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں کے لیے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یا اُن کی بیٹی مہر بانو قریشی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے زین قریشی بھی این اے 150 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
بیرسٹر تیمور ملک اور ملک عامر ڈوگر کو بھی ملتان کے حلقوں سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا
صوبائی دارالحکومت پشاور میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ساجد نواز خان، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی اور آصف خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
کوہاٹ
کوہاٹ سے شہریار آفریدی کو تحریک انصاف نے اپنا امیدوار برائے این اے 35 نامزد کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل رہنما شیر افضل مروت کو این اے 41 لکی مروت سے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بونیر کے حلقے این اے دس سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ عمر ایوب خان ہری پور سے جبکہ اسد قیصر اور شہرام تراکئی صوابی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
مردان میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر تحریک انصاف نے علی محمد خان، محمد عاطف اور مجاہد خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر علی امین گنڈا پور، بادشاہ خان اور شعیب خان میانخیل کو نامزد کیا گیا ہے۔
سندھ
سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی نے علیم عادل شیخ، حارث میو، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، ظہور محسود ایڈووکیٹ، حلیم عادل شیخ، یاسر بلوچ، خرم شیرزمان، دعویٰ خان، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ، عطااللہ خان، بیرسٹر عزیر غوری، ارسلان خالد اور ریاض حیدر کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
سکھر میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر ستار چاچڑ اور گوہر کھوسو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
بلوچستان
کوئٹہ میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر پی ٹی آئی نے سیف اللہ کاکڑ، سالار خان کاکڑ اور زین العابدین خلجی کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی چند نشستوں پر فی الحال اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امیدوار پی ٹی آئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمسلم لیگ ن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا
Next Article نو مئی کو کیا ہوا ؟ قوم کو سچ بتایا جائے : ووکنگ ، سرے (انگلینڈ) سے کونسلر محمد الیاس راجہ کا کالم ٰ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بریڈ فورڈ میں عسکری قیادت کے خلاف تقاریر، پاکستان میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری

دسمبر 26, 2025

9 مئی کا بھوت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 20, 2025

عمران خان "انہی” کا مہرہ تو نہیں ؟ ۔۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.