Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»عمران خان "انہی” کا مہرہ تو نہیں ؟ ۔۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
تجزیے

عمران خان "انہی” کا مہرہ تو نہیں ؟ ۔۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

ایڈیٹرنومبر 19, 202514 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bajwa and imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانی سیاست کے خدوخال کبھی واضح نہیں رہے ،اس سے جڑی ہر خبر کے پیچھے ایک اور خبر ہوتی ہے ،اس کے ہر کردار کا چہرہ وہ نہیں ہوتا جو عوام کے سامنے ہوتا ہے اور اس کے ہر واقعے کے عقب میں کوئی اور واقعہ پنہاں ہوتا ہے ۔سیاست ویسے بھی شطرنج کی ایک بساط ہے مگر ہمارے ہاں سیاست شطرنج تو ہے پر اس کے مہرے دوغلی چالیں چلتے ہیں۔مراد یہ ہے کہ اس کا ہر مہرہ اپنے اپنے کھلاڑی کی چال کی بجائے اسی وقت کسی اور کی چال بھی چل رہا ہوتا ہے ۔یہ سیاسی مہرے انسان کو چکرا دیتے ہیں اور انسان سچ اور جھوٹ میں کوئی فرق کر ہی نہیں سکتا۔اس سیاسی شطرنجی کھیل میں سب کچھ الجھ کر رہ گیا ہے ۔
پاکستانی سیاست میں ہی عمران خان ایک مخصماتی کردار کے طور ہمارے سامنے آ یا ہے ۔کل یہ جن کا لاڈلا تھا آ ج انہی کے عتاب کا شکار ہے ۔اسے چند برسوں میں ہی ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کا راہنما بنا کر حکومت سونپ دی گئی اس نے پاکستان کے داخلہ امور کو ایسا بگاڑا کہ "انارکی”عام ہوگئی،خارجہ امور میں ایسا بگاڑ پیدا کیا کہ دنیا میں پاکستان تنہا ہو کر رہ گیا۔سوچ و فکر رکھنے والے سیاستدانوں نے فیصلہ کیا کہ سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا جائے اور یہ کام عمران خان کی حکومت سے علحیدگی ہی سے ممکن تھا،عدم اعتماد کی تحریک کا پس منظر یہی فیصلہ تھا مگر کچھ ایسی صورتحال نے جنم لیا کہ بدنام،رسوا اور غیر مقبول عمرانی سیاسی جماعت کی مقبولیت کا گراف دھیرے دھیرے بلند ہونا شروع ہوگیا اور بعض اداروں اور اہل سیاست کے لیے عمران خان ایک خوف کی علامت بننے لگا۔
عمران خان کی موجودہ مقبولیت کے پیچھے بعض اداروں نے عمران خان اور اس کی جماعت کے خلاف کچھ ایسے بے جا اور ناروا قسم کے اقدامات کیے کہ عام آ دمی عمران خان کو مظلوم سمجھنے لگا ہے بلکہ اسے ہی اپنا صحیح اور کھرا راہنما سمجھنے لگا ہے ۔وہ عمران خان جو اپنی حکومت کے آ خری دنوں میں ایک گالی بن کر رہ گیا تھا اب وہ عوام میں پوتر اور حق سچ کا بندہ بن چکا ہے ۔اس کی اسیری اس کے لیے ایک اکسیر بنتی جارہی ہے ۔ اب بڑی سیاسی جماعتوں کے ووٹ بنک کو لاتعداد خطرات کا سامنا ہے ۔یہ جماعتیں اپنی بقا کے لیے مقتدرہ کے ہر سیاہ سفید پر "یس ار”بنتی جا رہی ہیں۔ان کی فہم میں یا حقیقت میں ان کے آ ئینی اور معاشی فیصلے شاید صحیح ہوں،آنے والے دنوں میں ممکن ہے ان فیصلوں کے باطن میں عوام کے لیے کچھ اچھائیاں بھی سامنے آ جائیں مگر عوام کو ان ممکنہ اچھائیوں سے دلاسے نہیں دیے جاسکتے۔عمران خان ایک فوبیا بن چکا ہے اور طاقت کے مراکز اس فوبیا کو اپنی ضد اور ہٹ دھرمی سے اور بھی بڑھا رہے ہیں۔یوں دکھائی دیتا ہے جیسے حکومت اور مقتدرہ کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ ہی نہیں۔ہر اقدام عمران خان کو کمزور کرنے یا اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے اٹھتا نظر آ تا ہے ، اب دیکھنایہ ہے کہ یہ اقدامات حکومت خود اٹھا رہی ہے یا کوئی اور طاقت انھیں غیر سیاسی اقدامات اٹھانے کے لیے عمران فوبیا کا ماحول پیدا کر رہی ہے کیونکہ عمران خان کی اسیری یا اس کی مظلومیت کے حالات و واقعات مقتدرہ کو زیادہ بااختیاراور مضبوط بنا رہی ہے اور سیاسی جماعتیں کمزور اور غیر مقبول ہو رہی ہیں،اس لیے یہ سمجھنا ہو گا کہ عمران خان کی اسیری،فقیری اور مظلومیت سے کون مضبوط ہوا ہے اور کون عوام کی نظروں میں کمزور ہوا ہے ۔اس لیے اہل نظر اب یہ سوچنے لگے ہیں کہ کہیں عمران خان "انہی”کا مہرہ تو نہیں۔ جو عمران فوبیا کی آ ڑ میں اپنے مقاصد پورے کیے جا رہے ہیں؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ٹی آئی جنرل باجوہ عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاور اماں چلی گئیں ۔۔۔ ڈاکٹر خدیجہ وکیل کی یاد نگاری
Next Article برصغیر کی غلامانہ ذہنیت اور لارڈ میکالے : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.