Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جنت سے ایک ضروری خط!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جنت سے ایک ضروری خط!

ایڈیٹرجنوری 28, 202422 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت پیارے دوست تنویر احمد، السلام علیکم !
میں یہاں جنت میں بخیر و عافیت ہوں اور تمہاری خیریت خدا وند کریم سے نیک مطلوب ہے، صورتحال یہ ہے کہ میری اور تمہاری دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی ہم ہر وقت اکٹھے رہتے تھے،اگر کبھی ملاقات کو ایک آدھ دن گزر جاتا تو ہم دونوں بے چین ہوجاتے، اب کتنا عرصہ گزر گیا ہے تم سے ملاقات ہی نہیں ہوئی کیونکہ اب ہم دونوں کی دنیائیں علیحدہ ہیں، میں اگر تمہارے پاس آنا چاہوں تو نہیں آسکتا جبکہ تم اگر سگریٹوں کی تعداد میں تھوڑا سا اضافہ اور کر دو توتم میرے پاس جلدی آسکتے ہو، بہرحال کوئی صورت نکالو، تم سے ملنے کو بے حد جی چاہتا ہے، میں دو تین دفعہ تمہارے خوابوں میں بھی آیا اور تم سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا لیکن تم نے صبح اٹھ کر تھرتھرکانپنا شروع کر دیا اور تین چار کالے بکروں کی قربانی دے ڈالی، یار میں کوئی بھوت تو نہیں ہوں تمہارا پرانا دوست ہوں اگر تم مجھ سے ملنے نہیں آنا چاہتے تو نہ آؤلیکن بے زبان بکروں پر تورحم کرو!ویسے اس سے قطع نظرسچ پوچھو تو میں یہاں بہت خوش ہوں تم اس دنیا کی نعمتوں کا اندازہ ہی نہیں کرسکتے، اس وقت بھی تین چار حوریں میرے پاؤں داب رہی ہیں ، اب میں ان سے یہی خدمت لیتاہوں۔ دلچسپ بات تمہیں یہ بتانا ہے کہ یہاں حوریں مفتی عبدالقوی کی سلامتی اورلمبی عمر کیلئے ہر وقت دعائیں مانگتی رہتی ہیں، اللہ جانے انہیں کس بات کا خوف ہے، میں نے گزشتہ روز ایک ادبی ذوق کی حامل حور سے اس کی وجہ پوچھی تواس نے جواب میں یہ شعر پڑھ دیا۔؎
’’لوگ‘‘ سجدے میں سر جھکاتے ہیں
حور جنت میں کانپ جاتی ہے​
بہرحال میں تمہیں یہ خط بھی لکھ رہا ہوں اور شراب طہور کا دور بھی چل رہا ہے چار پانچ غلمان میرے سامنے مودب کھڑے ہیں، یہ اتنے خوبصورت ہیں کہ گزشتہ روز ماضی کی انگریزی فلموں کی حسین ترین ہیروئنیں جہنم کے جھروکے سے انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھ رہی تھیں، میرے دوست کی نظر ان پرپڑی تو وہ چیخ مار کر بے ہوش ہوگیا کیونکہ وہ میک اپ کے بغیر تھیں، اللہ اللہ کیسے کیسے خوبصورت لوگوں کو کیسا کیسا وقت دیکھنا پڑتا ہے۔
میں تو ایک گناہگار انسان ہوں، پتہ نہیں اللہ کو میری کون سی بات پسند آگئی کہ جنت میں بھیج دیا، میں بہت خوش ہوں جنت کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت یہ ہے کہ یہاں میری ملاقات اپنے مرشد اقبال سے ہوتی رہتی ہے مگر میں انہیں یہاں بھی بہت گہری سوچ میں گم پاتا ہوں مجھے قائداعظم کی زیارت کا بھی بہت شوق تھا ۔ میں جب پہلی دفعہ یہاں ان سے ملا تو میں ان کے ہاتھوں کو بوسہ دینا چاہتا تھا مگر انہوں نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا، میں بھول گیا تھا کہ انہیں ایسی باتیں پسند نہیں۔ اقبال اور قائد دونوں اکثر اکٹھے نظر آتے ہیں اور پاکستان کے بارے میں فکرمند دکھائی دیتے ہیں، یہاں میری ملاقات میر، غالب، ذوق،مصحفی، مومن اور دوسرے بڑے شعراء سے بھی ہوتی رہتی ہے، ایک بڑے خوبصورت پارک میں ایک دن میں نے فیض، جوش اور عدم کو شراباً طہورا پیتے دیکھا، اسد ملتانی ادھر سے گزر رہے تھے انہوں نے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجھے مخاطب کیااور کہا:
رند بخشے گئے قیامت میں
شیخ کہتا رہا حساب حساب​
اور یہاں ایک بہت دلچسپ بات تمہیں بتانے کی ہے اور وہ یہ کہ جنت میں ابھی تک میری ملاقات کسی بڑے آدمی سے نہیں ہوئی۔ سنا ہے کہ ان طبقوں کے کچھ لوگ جنت میں موجود ہیں تاہم مجھے ان کی زیارت کا تاحال موقع نہیں مل سکا۔البتہ ایک صوفی کی قدم بوسی کا شرف مجھے حاصل ہوا یہ بہت اللہ والے بزرگ ہیں، لوگ جنت میں ان سے سفارشیں کراتے ہیں، ایک روز ایک خاتون ان کے پاس آئیں اور کہاحضرت، میں اور میرا شوہر جنت میں میاں بیوی کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، ہمیں حور و غلمان سے کوئی غرض نہیں، آپ اللہ تعالیٰ سے ہماری سفارش کریں کہ وہ ہمارا نکاح پڑھوا دیں، اس بزرگ نے کہا بی بی، میں سفارش تو کر دوں مگر کوئی مولوی جنت میں آئے تو تمہارے نکاح کا کوئی بندوبست ہو۔ اس بات پر مجھے یقین نہیں کیونکہ مجھے حضرت اقبال نے ایک دن بتایا تھا کہ اگرچہ جنت میں ’’دین ملا فی سبیل للہ فساد‘‘ مارکہ مولویوں کا داخلہ بند ہے مگریہاں علمائے حق بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
جنت میں بعض بہت دلچسپ واقعات ہوتے رہتے ہیں ایک روز جنت کے مین گیٹ سے کچھ شور سا اٹھا، میں ادھر گیا تو دیکھا کہ ایک صاحب جنت میں داخلے کیلئے داروغہ جنت سے تکرار کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ان کی نیکیوں کے استحقاق کے مدنظر انہیں اندر داخل ہونے دیا جائے میں نے ان صاحب کو پہچان لیا، یہ بہت بڑے ذخیرہ اندوز تھے۔ داروغہ جنت نے ان سے نیکیوں کی تفصیل پوچھی تو ان صاحب نے بتایا کہ انہوں نے ایک مرتبہ دس روپے ایک غریب کو دیئے تھے۔اسی طرح انہوں نے ماہ رمضان میں مبلغ چار سو روپے خرچ کرکے کچھ روزہ داروں کی روزہ کشائی کرائی تھی۔ داروغے نے پوچھا۔ ’’اس کے علاوہ کوئی اور نیکی؟‘‘ یہ صاحب چند منٹ تک سوچتے رہے اور پھر کہا، بس یہی نیکیاں ہیں، اس پر داروغہ ٴ جنت نے جیب میں سے کیلکولیٹر نکالا ان صاحب کی اللہ کی راہ میں خرچ کی ہوئی رقم کا ٹوٹل کیا، یہ چار سو دس روپے بنتے تھے، داروغہ جنت نے اسے پانچ سو کا نوٹ دیا اور یہ کہتے ہوئے کہ باقی پیسے تمہاری نیکیوں کا صلہ ہیں، گردن سے پکڑ کر جہنم کی طرف دھکیل دیا۔
باتیں تو تمہیں اور بھی بہت سی بتانے کی ہیں مثلاً یہ کہ جس خاتون سے تم شادی کرنا چاہتے تھے مگر اس کے گھر والوں نے انکار کر دیا تھا، وہ بھی وفات کے بعد جنت میں پہنچ گئی ہے۔ میری طرح ایک دن وہ بھی تمہیں یاد کر رہی تھی، ہو سکتا ہے کسی دن وہ بھی تمہارے خواب میں آئے، لہٰذا کالے بکروں کا ابھی سے انتظام کر لو، باقی باتیں ملاقات پر ہوں گی اور مجھے امید ہے کہ یہ ملاقات بہت جلد ہوگی۔ تمہارا …
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہمارے ڈنڈے والے استاد: محمد حنیف کا کالم
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:مسلم لیگ (ن) کے انتخابی وعدے قابل عمل نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.