Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:بہار رُت کی تلاش
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:بہار رُت کی تلاش

ایڈیٹرفروری 19, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میری محبتوں کامرکز، میری خوشی کا محور میری بہار رُت گُم ہو گئی ہے ۔ یوں تو ہر وقت یہ میرے احساس میں رچی رہتی ہے لیکن میرے ملک میں یہ سال میں دو بار میرے صحن میں آتی تھی، میرے وجود اور میرے ماحول کو ایسے تروتازہ اور مالا مال کر کے جاتی تھی کہ میں زندگی اور موسموں کی تلخیوں کے مقابلے کیلئے اس کی توانائیاں خود میں ذخیرہ کر لیتی تھی ۔ اب کئی سال سے میں اس کا رستہ دیکھتی اس کو خوش آمدید کہنے کیلئے دعائیں کرتی اور بے تاب رہتی ہوں ، میری آنکھیں، صحن اور ماحول اس رُت کو دیکھنے کو ترس گئے ہیں ۔ سوچتی ہوں بہار رُت کچھ زیادہ ہی ناراض ہو گئی ہے ۔ یا شاید جبر کے ضابطے اسے میرے آنگن میں داخل نہیں ہونے دے رہے ، کچھ سال سے موسم کی بے اعتنائی کا یہ عالم ہے کہ رات کو سخت سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے سوتے ہیں تو اگلے دن سورج ایسی ظالم دھوپ کی شعاعیں پھینکتا ہے کہ در و دیوار ہانپنے لگتے ہیں، ڈائننگ میز پر رکھی چیزیں اچانک بڑھنے والے درجہ حرارت کے پریشر کُکر میں گل سڑ جاتی ہیں،موسمیاتی تبدیلی کے باعث یوں تو کئی ان ہونیاں ہماری چوکھٹ پر آن بیٹھی ہیں مگر سب سے بڑا ظلم یہ ہوا کہ ہم سے ہماری وہ بہار رُت چِھن گئی ہے ، جو ہمیں گنگنانے اور مسکرانے کی کیفیت عطا کرتی تھی وہ رُت جس میں وجود کا شجر سرمستی کی کیفیت میں جھومنے،مہکنے اور چہکنے لگتا تھا ، شاخیں باہیں کھول کر پورے ماحول کو رقص میں شامل کرلیتی تھیں،ہواؤں میں اُڑتے پرندوں سے چھیڑخانی کرتی تھیں ۔اصل میں بہار کا موسم معتدل موسم ہوتا ہے جو وجود اور ماحول کے درمیان رابطے کو سازگار بناتاہے اور انسان فطرت کے ساتھ صحیح معنوں میں ہم آہنگ ہوتا ہے ، سخت سردی فرد کو سُکیڑ کر رکھ دیتی ہے اور شدید گرمی حبس سے بے حال کر دیتی ہے تو وہ درختوں، سبزے، تاروں اور چاند سے دور ہو کر اپنی پناہ گاوں میں چھپنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ بہار رُت آسمان کی چھت تلے پھیلے وسیع صحن میں اٹکھیلیاں کرنے کی رُت ہے اس لئے سب کو بھلی لگتی ہے۔
کائنات کے صحن میں خوشبوؤں کا چھڑکاؤ ہوتا ہے، زمین میں دُبکے پودے انگڑائی لے کر نمودار ہوتے ہیں، دھرتی پر سبزے کا قالین بچھا کر گلوں کی نمائش اور رنگوں کی بوچھاڑ ہوتی ہے۔اس رُت میں انسان سمیت کائنات کی ہر مخلوق بلکہ پورا ماحول عجیب توانائی، سرشاری اور سر خوشی محسوس کرتا ہے، نمو صرف پھول پودوں میں نہیں بلکہ احساسات، جذبات میں بھی خواہشوں کی بیلیں پُنگرتی ہیں، تخیل پر نئے جہانوں کے اسرار وا ہو تے ہیں۔سب کو کائنات کے صحن میں پھیلے گند اور ذہن میں پلتی آلودگی کو صاف کر کے بہار رُت کو واپس لانے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی کیونکہ بہار رُت کے معتدل موسم کی طرح ہمارے معتدل رویے بھی ہم سے بِچھڑ گئے ہیں۔ہم شدید محبت اور شدید نفرت کا شکار ہوتے جارہے ہیں ،جہاں سامنے والے کو اختلاف اور انکار کی گنجائش دینے کو تیار نہیں، یہ رویے ہمیں محدود کرتے جارہے ہیں، ہم انسان ہیں گھروں کی فصیلوں میں بند قیدی نہیں۔
ہماری برداشت اور قبولیت کی حس ختم ہوتی جارہی ہے جو خطرے کا آلارم ہے کہ اس کا انجام ہماری تنہائی اور بے چارگی ہوگا، غیر معتدل رویے ہر نسل کو متاثر کر رہے ہیں ،فطرت انسان کی ازلی دوست ہے ، ہمارا وجود اس کا حصہ ہے، خود کو اس سے دور کر کے ادھورے پن اور تشنگی کو مت اپنائیے ، فطرت کی سادگی، خوبصورتی اور دریادلی اپنانے کی ضرورت ہے، وہ کسی کو اپنی سہولتوں سے محروم نہیں کرتی۔ سب کے ساتھ ایک سی چاہت رکھتی ہے مگر اب اس کا دم گھٹنے لگا ہے ، ہمارے پیدا کردہ مصنوعی پن نے اسے اداس کر دیا ہے ، آئیے فطرت سے دوستی کریں، اس کے ساتھ وقت گزاریں، درختوں، دریاؤں پہاڑوں اور زمین کا لمس محسوس کریں، ان کی بات سنیں ، یقینا ًہم بھی وسعت میں ڈھل کر عظیم تر بنیں گے۔
فطرت ابھی ناراض ہوئی ہے مایوس نہیں ہوئی اس لئے کہ ابھی پھول کھلتے ہیں، بارش ہوتی ہے،فصلیں اُگتی ہیں، مگر ان سب میں ربط کم ہو گیا ہے، اس ربط کو بحال کرنا ہے، مصنوعی پن سے نجات حاصل کرنی ہے۔ فطرت سے ہم آہنگی ہوگی تو رویوں میں فطرت کی سیرت سمائے گی اور ہم وسیع نفاد سے جُڑ کر زندگی کو حسین تر بنائیں گے تو فطرت بھی ہمارے کھوئے موسم اور رُتیں بحال کر دے گی۔ آئیے بہار رُت میلے کا اہتمام کریں ،ہو سکتا ہے بہاربھی آجائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگل نو خیز اختر کا کالم:ٹشو کا ڈبہ
Next Article انصار عباسی کا کالم:جس کا مجھے ڈر تھا وہی ہوا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی

مئی 9, 2026

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 9 مئی 2013 سے 9 مئی 2015 تک :سید علی حیدرگیلانی کےاغواء اور بازیابی کی کہانی : سینیئر صحافی مظہر جاوید سیال کی زبانی مئی 9, 2026
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.