ملتان:نظم کے منفردشاعر نجم الاصغر شاہیا کی 14چودھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ان کا20فروری2010ءکو ملتان میں انتقال ہوگیاتھا۔
نجم الاصغر شاہیا کااصل نام غلام اصغر شاہیا تھا۔ وہ یکم جون1944ءکو ملتان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تعلیم جھنگ سے حاصل کی ۔وہ پاک فوج کے شعبہ ای ایم ای سے بھی منسلک رہے۔ وہ کئی برس تک سعودی عرب میںتعینات رہے۔
ان کے دوشعری مجموعے ”دوزخ میں پہلی بارش“ اور ”نیند میں چلتی ہوا“ کے نام سے شائع ہوئے۔
فیس بک کمینٹ

