Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : تاریخ نہ سہی کیلنڈر ہی سیدھا کر لو
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : تاریخ نہ سہی کیلنڈر ہی سیدھا کر لو

ایڈیٹرمارچ 25, 202428 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

1950 کی دہائی کے پاکستان میں 23 گزیٹڈ چھٹیاں (ہالیڈیز) ہوا کرتی تھیں۔ ان میں سے دو سیکولر چھٹیاں یکم جنوری، بینک ہالیڈے تھیں۔
دس مسلم تہواروں (شبِ معراج، شبِ برات، جمعتہ الوداع، عیدالفطر، حج، عید الضحی، یکم محرم، عاشورہ، آخری چہارشنبہ، عیدِ میلاد النبی) کی چھٹیاں تھیں۔
پانچ ہندو سکھ تہواروں (بسنت، ہولی، بیساکھی، دسہرہ، دیوالی) کی اور دو کرسچن تہواروں ایسٹر اور کرسمس کی چھٹیاں منائی جاتی تھیں۔
چار قومی تعطیلات تھیں۔ (یومِ اقبال 21 اپریل، یومِ پاکستان 14 اگست، یومِ وفاتِ قائدِ اعظم 11 ستمبر اور یومِ پیدائش قائدِ اعظم 25 دسمبر)۔
مگر یہ تب کی بات ہے جب متحدہ پاکستان (مشرقی و مغربی) میں مسلمان 77 فیصد اور غیر مسلم اقلیتوں کا تناسب 23 فیصد تھا۔
2024 کے پاکستان میں اقلیتوں کا تناسب ساڑھے تین فیصد کے لگ بھگ ہے۔ گزیٹڈ قومی چھٹیوں کی تعداد بھی اب کم ہوتے ہوتے 11 رہ گئی ہے۔
2024 کے وفاقی کیلنڈر میں پانچ قومی تعطیلات (یومِ کشمیر، یومِ پاکستان، یومِ آزادی، یومِ اقبال اور یومِ پیدائشِ قائد اعظم) شامل ہیں۔ چار مسلم مذہبی تعطیلات تسلیم کی گئی ہیں (عید الفطر کی تین، عیدالضحی کی تین، عاشورہ کی دو اور عیدِ میلاد کی ایک چھٹی)۔
موجودہ قومی تعطیلاتی کیلنڈر میں کسی ہندو سکھ تہوار کی چھٹی شامل نہیں۔ کرسمس کو یومِ پیدائشِ قائدِ اعظم میں ضم کر دیا گیا اور 26 دسمبر کو صرف کرسچن کمیونٹی چھٹی لے سکتی ہے۔
موجودہ کیلنڈر میں یکم مئی بطور عالمی یومِ محنت واحد سیکولر چھٹی ہے۔
گذشتہ روز یومِ پاکستان (23 مارچ) منایا گیا۔ آزادی کے 11 برس بعد تک یہ دن قومی کیلنڈر کا حصہ نہیں تھا۔ جب 23 مارچ 1956 کو ملک کا پہلا آئین نافذ ہوا تو قومی تعطیلات میں 23 مارچ کا بطور یومِ جمہوریہ اضافہ ہو گیا۔ بے چارہ یومِ جمہوریہ محض اپنی زندگی کی دو بہاریں ہی دیکھ سکا۔
اکتوبر 1958 میں مارشل لا لگنے کے سبب آئین ہی منسوخ ہو گیا۔ چنانچہ کسی افلاطون نے مارشل لائی صدر کو مشورہ دیا کہ کیوں نہ 23 مارچ کو برقرار رکھتے ہوئے اس کا نام یومِ جمہوریہ سے بدل کے یومِ پاکستان کر دیا جائے جس دن لاہور کے منٹو پارک میں قرار دادِ پاکستان منظور ہوئی تھی۔
نہ تجویز دینے والے نے اور نہ ہی اس تجویز پر فوری عمل کرنے والے نے تاریخی ماخذوں یا منٹو پارک کے جلسے میں شامل تب تک زندہ رہنماؤں سے پوچھنے کی زحمت کی کہ قرار دادِ پاکستان واقعی 23 مارچ کو ہی منظور ہوئی تھی؟
اگر زرا سی چھان پھٹک کر لی جاتی تو محض 19 برس پرانی حقیقت کی تصدیق ہو سکتی تھی کہ قرار دادِ لاہور 22 مارچ 1940 کو ایک کمیٹی نے مرتب کر کے 23 مارچ کو عام بحث کے لیے پیش کی۔ یہ بحث 24 مارچ کی رات تک جاری رہی اور پھر اسے منظور کر لیا گیا۔
مگر چونکہ مقصد یہ تھا کہ کسی طرح 23 مارچ 1956 کو نافذ کردہ آئین کے تابوت پر سے یومِ جمہوریہ کا کپڑا اتار کے کوئی نیا کپڑا چڑھایا جائے، لہذا بیچاری 24 مارچ 1940 کو منظور ہونے والی قرار دادِ لاہور کو کھینچ کھانچ کے 23 مارچ کی تاریخ میں سی دیا گیا۔ تب سے ہر آنے والے نے اسے بطور حقیقت آمنا و صدقناً مان لیا۔
تاہم یہ کوئی انہونی نہیں۔ اس واقعہ سے دس برس پہلے ایسا ہی قصہ یومِ آزادی کے ساتھ بھی ہو چکا تھا۔ شاہِ برطانیہ نے برصغیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے جس انڈین انڈی پینڈنس ایکٹ کی جولائی 1947 میں منظوری دی، اس ایکٹ کا نفاذ 15 اگست سے ہونا تھا۔ قائدِ اعظم نے یومِ آزادی پر جو پہلا ریڈیو پیغام ریکارڈ کروایا اس میں وہ قوم کو 15 اگست کے یومِ آزادی کی مبارک باد دے رہے ہیں۔
پھر اللہ جانے کیا ہوا کہ جون 1948 میں لیاقت کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اب سے ہم اپنا یومِ آزادی ایک دن پہلے یعنی 14 اگست کو منائیں گے۔
یوں ہم نے ایک برس کے اندر اندر 15 اگست کے تاریخی چنگل سے اپنا یومِ آزادی چھڑوا لیا۔ حرج کیا تھا اور فائدہ کیا ہوا؟ کس سے پوچھیں؟
سب سے زیادہ ترس علامہ اقبال پر آتا ہے۔ ان کے اشعار و افکار کے ساتھ ہر شخص نے غریب کی جورو جیسا سلوک جو کیا سو کیا مگر آج تک یہ بھی نہیں طے ہو سکا کہ اقبال کا کرنا کیا ہے؟
کبھی ان کا یومِ وفات (21 اپریل) قومی چھٹی قرار دیا گیا کبھی ان کا یومِ پیدائش (نو نومبر) تعطیلی خانے میں رکھ دیا گیا۔
کبھی ان تاریخوں کو صوبائی چھٹیوں کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ آج اس وقت تک یومِ اقبال وفاقی تعطیلات میں شامل ہے۔
شکر ہے کہ کم ازکم اسی بات پر قومی اتفاق ہے کہ لاہور کی بادشاہی مسجد کے پہلو میں جو مزار ہے وہ حضرتِ اقبال کا ہی ہے۔
کچھ اور تاریخوں کے ساتھ بھی کام دکھانے کی کوشش ہوئی۔ مثلاً، کشمیر کی ملکیت کا تنازعہ 27 اکتوبر 1947 سے جاری ہے۔ بیشتر کشمیری اس تاریخ کو بطور یومِ سیاہ مناتے چلے آ رہے ہیں۔
مگر پہلا یومِ یکجہتی کشمیر باضابطہ طور پر پانچ فروری 1975 کو وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قومی پہیہ جام کی اپیل کے ساتھ منایا گیا۔ تب سے آج تلک یہ دن قومی تعطیلاتی کیلنڈر کا حصہ ہے۔
مگر پانچ فروری کا ہی انتخاب کیوں ہوا؟ کیا اس دن کشمیر کی تاریخ میں کوئی غیرمعمولی واقعہ ہوا تھا؟ کوئی نہیں جانتا۔ بس پانچ فروری یومِ یکجہتیِ کشمیر ہے تو ہے۔
لیکن اب یہ کہانی بھی بذریعہ وکی پیڈیا نئی پود کے دماغ میں ڈالی جا رہی ہے کہ پہلا یومِ کشمیر دراصل امیرِ جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی تجویز پر 1990 میں پنجاب کے وزیرِ اعلی نواز شریف نے صوبائی تعطیل قرار دے کر منانے کی داغ بیل ڈالی۔
موجودہ آئین 12 اپریل 1973 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے منظور کیا اور یہ 14 اگست 1973 کو باضابطہ نافذ ہو گیا۔
مگر آئین سازوں سے لے کے آج تک 51 برس میں آنے والے کسی حکمران کے ذہن میں نہیں آیا کہ جو یومِ جمہوریہ اس قوم سے 1950 کی دہائی میں بزورِ بندوق چھین لیا گیا اسے 73 کے آئین کے ساتھ بحال کیا جا سکتا تھا۔ بارہ اپریل یومِ جمہوریہ قرار پا سکتا تھا۔
البتہ جس معیار کی جمہوریت ہمیں آج تھما دی گئی ہے، اس کے ہوتے ایسی تجویز پیش کرنا میرا بنتا نہیں ہے۔ لہذا میں پیش کرنے سے پہلے ہی اسے واپس لے رہا ہوں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:’’روح ِ عصر‘‘اب کی بار چارسو پار
Next Article سید مجاہد علی کاتجزیہ:شہباز شریف سیاسی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیداکریں یا استعفی دیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.