Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»ملتان»موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں کپاس کی فصل متاثر کی۔سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل
ملتان

موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں کپاس کی فصل متاثر کی۔سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل

ایڈیٹرمارچ 31, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان: سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کپاس پاکستان سمیت کئی ممالک کی ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ یہ تقریباً 7فیصد روزگار فراہم کرتی ہے اور دنیا بھر میں 250 ملین سے زیادہ لوگوں کی آمدنی کا ذریعہ بھی ہے۔ تاہم، موسمیاتی تبدیلیوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اس کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ان خیالات کااظہار کپاس پر آئی پی ایم ماڈل کے اثرات کا تعین کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی تیسری سالانہ آئی پی ایم سروے رپورٹ پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے مزید کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ، وقفے وقفے سے بارشیں اور نقصان دہ کیڑوں کے حملہ میں اضافہ کی وجہ سے کپاس کی فصل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس صورت کو دیکھتے ہوئے 2021 میں جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت والے اضلاع میں ایک انقلابی قدم اٹھایا اور کپاس کے آئی پی ایم نمائشی پلاٹ لگانے کا فیصلہ کیا جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔ یہی عمل 2022 میں بھی بڑے پیمانے پر جاری رکھا گیا۔ دو سال کی شاندار کامیابی کے بعد 2023 میں آئی پی ایم کے نمائشی پلاٹوں کو پنجاب بھر میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 2023 میں چھ ڈویژنوں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور ساہیوال میں کل 292 آئی پی ایم نمائشی پلاٹ لگائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سروے رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر یہ واضح ہے کہ کپاس کے تمام کاشتکاروں کو اپنے اخراجات کو کم کرنے اور زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے آئی پی ایم کے طریقوں پر عمل کرنا چاہیے۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے بتایا کہ زرعی ماہرین نے سروے رپورٹ میں یہ تجاویز بھی دی ہیں کہ بڑے پیمانے پر آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد کے لیے معاون مصنوعات جیسے پیلے چپکنے والے کارڈز، فیرومون ٹریپس، پی بی روپس، بائیو پیسٹی سائیڈز اور بائیو کارڈز وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس کے علاوہ کسانوں کوآئی پی ایم کے طریقوں کے مثبت اثرات کے بارے میں تربیت اور تعلیم دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
واضح ہو کہ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ہدایت کے مطابق کپاس پر آئی پی ایم ماڈل کے اثرات کا تعین کرنے کیلئے قائم کمیٹی نے تیسری سالانہ آئی پی ایم سروے رپورٹ جاری کردی۔آئی پی ایم سروے کیلئے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان،یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کے فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ انیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان،یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف لیہ کی ٹیموں نے اپنے اپنے ڈویژنزمیں آئی پی ایم کے نمائشی اور غیر آئی پی ایم پلاٹوں کا سروے کرکے ایک جامع رپورٹ پیش کی۔ سروے رپورٹ کے مطابق آئی پی ایم پلاٹوں کی اوسط پیداوار 2021میں 34اعشاریہ22من فی ایکڑ اور 2022میں 31اعشاریہ41من فی ایکڑ جبکہ 2023میں 38اعشاریہ 89من فی ایکڑ تھی۔آئی پی ایم ماڈل پر من و عن عملدرآمد سے نمائشی پلاٹوں میں کپاس کی اوسط پیداوار میں ہر سال نمایاں اضافہ ہواہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، 11 پر الیکشن خطرے میں
Next Article عید کا تحفہ یا اپریل فول ؟ حکومت نے پیٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.