Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عید کا تحفہ یا اپریل فول ؟ حکومت نے پیٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا
اہم خبریں

عید کا تحفہ یا اپریل فول ؟ حکومت نے پیٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا

ایڈیٹراپریل 1, 20249 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
breaking news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : نو منتخب حکومت نے عید الفطر سے قبل عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بننے والا ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا۔اپنے اعلامیے میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر مقرر کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت اب 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 3روپے 32 پیسے کمی کے بعد 282روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 38 پیسے کمی کی جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 167روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی جس کے بعد نئی قیمت 186روپے 39 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے باعث کیا گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ رد و بدل حکومت کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے اثرات کو مقامی مارکیٹ پر منتقل کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے۔
واضح رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حکام نے پیٹرول کی قیمت میں اگلے 15 روز کے لیے تقریباً 10 سے 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کا تخمینہ لگایا تھا، جس کی بنیادی وجہ درآمدی پریمیم اور عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی سیاسی صورتحال کی وجہ سے پیٹرول کی درآمدی قیمت میں تقریباً 4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی درآمد پر پریمیم 13.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے جوکہ 12.15 ڈالر فی بیرل تھا، نتیجتاً حتمی شرح مبادلہ کے حساب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں کمی آئی ہے اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی طرف سے ادا کردہ درآمدی پریمیم 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہا، لہٰذا ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.30 روپے سے 2.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
قیمتوں کے حساب کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت تقریباً 4 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 94.5 ڈالر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت تقریباً 60 سینٹ فی بیرل کم ہو کر 98.4 ڈالر ہو گئی۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیٹرول کی قیمت پیٹرول مہنگا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleموسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں کپاس کی فصل متاثر کی۔سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان کے’ 6 بہادر جج ‘ اور تین سو وکیلوں کی اپیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 ، 55 روپے لیٹر اضافہ

مارچ 7, 2026

پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا

نومبر 1, 2025

ملک بھر میں پیٹرول کا ماتم : 10 روپے لیٹر تک کا اضافہ

جولائی 1, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.