Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : ریاست اپنا کردار ادا کرے!
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : ریاست اپنا کردار ادا کرے!

ایڈیٹرمئی 13, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کئی دنوں سے سوچ رہی تھی، حالات کے اُلجھے دھاگے سنورنے کی بجائے ایسی گانٹھوں کی شکل دھارتے جا رہے ہیں جنھیں دانتوں سے کھولنا بھی دشوار ہے، ایک طرف ذرا ٹھنڈی ہوا چلنے سے لوگوں کے چہرے پر اطمینان اور سکون کی کیفیت ٹھہرنے لگتی ہے تو دوسری طرف بھڑکے ہوئے احساسات آتش فشاں کی صورت پھٹتے سب کچھ راکھ کرتے چلے جاتے ہیں، مجموعی مطلع دھند آلود، بدبودار اور نامہربان رہتا ہے ۔ایسا نہیں کہ فکر کرنے والے سیاستدان، افسران اور سول سوسائٹی کے لوگ بالکل خاموش ہیں وہ وقتاً فوقتاً اس جوہڑ میں لفظوں اور عمل کے پتھر پھینکتے رہتے ہیں مگراک ذرا سا ارتعاش ذرا سے سُکھ کی بجائے ڈھیروں غلاظت اور بدبو سے ماحول کو بدصورت بنا کر گزر جاتا ہے ۔آس، جستجو اور یقین کی چھتری تلے برسوں سے سفر کی حالت میں تھکے وجود بے یقینی کے دھندلکوں میں ٹھوکریں کھاتے زخمی ہوئے جاتے ہیں ۔اس ساری بگڑی صورتِ حال کا ایک ہی سبب ہے کہ ریاست منصف نہیں، ریاست ماں بننے کو تیار نہیں، جو ریاست ماں بننے کی روش ترک کردے وہ ایثار، فلاح، ہمدردی اور مہربان رویوں سے بے نیاز ہو کر ظلم وزیادتی اور بے انصافی کی راہ پر چل پڑتی ہے۔ ہمارے ساتھ بھی کچھ یہی معاملہ ہے، ریاست نے اول دِن سے اصل وارثان کو ان کے جائز حقوق اور وراثت سے محروم رکھ کر صرف زندہ رہنے کے لئے تگ و دو میں اس طرح مصروف کر رکھا ہے کہ دیگر معاملات پر وہ توجہ ہی نہ کرسکیں۔
75 سال سے ہر سال دہرائے جانے والے خوابوں، نعروں، بڑھکوں اور کھوکھلے وعدوں کی اصلیت کُھلنے سے ہر بھرم ٹوٹ چکا ہے، سوشل میڈیا پر موجود درست تاریخی حوالوں، مباحثوں اور تحریروں نے تمام کرداروںکی تہہ در تہہ شکل سے روشناس کر دیا ہے، اب ملک کے وسیع تر مفاد اور درپیش خطرات کے نام پر نہ کوئی بہلنے کو تیار ہے نہ بیوقوف بننے کو راضی ۔
زمین کو پلاٹ اور لوگوں کو آلہ کار سمجھ لیا جائے تو دونوں پرائے ہو جاتے ہیں، پرانے واقعات کو چھوڑئیے حالیہ منظرنامے پر توجہ کریں، ملک میں اربوں کے اخراجات کے عوض آزاد مرکزی و صوبائی حکومتیں قائم ہیں مگر کہیں بھی مکمل طور پر حکومتی رٹ قائم نہیں، ریاست کے اندر کئی گرو ہ دندناتے پھر رہے ہیں ۔ان کا جب دل چاہتا ہے وہ دنگا فساد کرتے ہیں، سڑکیں بند کر دیتے ہیں، اسمگلنگ سمیت ہر قسم کی لاقانونیت کرتے ہیں۔
صوبائی ہم آہنگی کی کوشش کی بجائے صوبائی مخاصمت بڑھائی جا رہی ہے ۔سب سے زیادہ نقصان میں پنجابی مزدور اور کسان ہے ۔کسی ٹھیکیدار کے بلاوے پر گوادر اور دیگر جگہوں پر مزدوری کرنے جانے والے غریبوں کے نوجوان بیٹے بے دردی سے قتل ہو رہے ہیں ۔کتنے سال سے آئے روز اپنی سرحدوں کے اندر پنجابی ماؤں کے اکلوتے، بے قصور سپاہی اپنوں کے ہاتھوں جان کی بازی ہارتے جا رہے ہیں ، ان کے مداوےکی کوئی تدبیر نظر نہیں آتی، صرف ایک بیان سے کب تک دکھی دلوں کی تشفی ہوگی ۔
پنجاب کے ہر شہر میں پٹھان، بلوچ اور دیگر پوری آزادی سے کاروبار پر براجمان ہیں، یہاں محل تعمیر کر کے بیٹھے ہیں، انتخابات کے ذریعے حکومتوں کا حصہ بنتے ہیں کہ پنجابی کو جو غلط تاریخ ازبر کرائی گئی اور ایثار کا سبق دیا گیا اس سے باہر نکلنے نہیں دیا جارہا ۔جب زمان پارک سے حکومت ہورہی تھی تو کے پی کے اور گلگت کی پولیس ہمارے شہر کی سڑکوں پر پوری آزادی کے ساتھ توڑ پھوڑ کر رہی تھی اور سب تماشا دیکھ رہے تھے ۔
پنجابی مزدور کو کہیں امان نہیں اور اب پنجابی کسان بھی بے آسرا ہو رہا ہے، آڑھتی کے ہاتھ ایک بڑے پیزے کی قیمت پر من گندم بیچنے پر مجبور ہوا کہ اگلی فصل سے بھی نہ جائے، گنا اگائے گا تو چینی والے دیہاڑیاں لگائیں گے ۔اگر کسان سے یونہی بے مروتی برتی جاتی رہی تو پھر پنجاب سبزے اور دریاؤں والا نہیں ہائوسنگ کالونیوں کا جنگل بن جائے گا ۔پورے ملک میں طاقتور گروہ ہیجان کی کیفیت پیدا کئے ہوئے ہیں اور اس سب کی وجہ ریاست کی عدم مساوات پر مبنی پالیسی ہے ۔چھوٹے مجرم سے رعایت نہیں اور بڑے کو پوچھنا نہیں، 9مئی ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے، پہلے جن لوگوں نے پریس کانفرنسز کر کے سیاست سے توبہ کی، بعد میں انھوں نے مخصوص جماعت کی وفاداری میں دھڑلے سے انتخابات میں حصہ لیا، کچھ لوگ آج بھی جیلوں میں ہیں اور بہت سے آزاد پھر رہے ہیں ۔جس نے پورے معاملے کی شفافیت پر سوال اٹھا رکھا ہے ۔جان بوجھ کر بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی ہے، گنڈاپور کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے جس کی ہر بات وفاق اور پنجاب پر حملے سے شروع ہوتی ہے، کسی کا کوئی محاسبہ نہیں۔کشمیر میں حالیہ افراتفری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، آہستہ آہستہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔پھر مہنگائی، ٹیکسز کے مقابلے میں پروٹوکول، مہنگی گاڑیاں، تزئین و آرائش پر اخراجات کی تفصیل لوگوں کا حوصلہ اور صبر پست کر رہی ہے، فسادکرنے والوں کو وہ لوگ میسر آگئے ہیں جن کے پاس کھونے کو کچھ نہیں اس لئے ریاست ماں کو غور کرنا چاہیے اور تقسیم کرکے تماشا دیکھنے کی بجائے اپنا سخت اور مہربان کردار ادا کرنا چاہئے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : نیٹ فلیکس کی ’ہیرا منڈی‘ اور اشفاق احمد کا ’تلقین شاہ‘
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : وہ صبح کبھی تو آئے گی!!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع

جولائی 3, 2026

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع جولائی 3, 2026
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.