Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ثانیہ زہرہ کو شوہر اور ساس نے قتل کیا : ڈی این اے مل گیا ۔۔ عظمیٰ بخاری
تازہ ترین

ثانیہ زہرہ کو شوہر اور ساس نے قتل کیا : ڈی این اے مل گیا ۔۔ عظمیٰ بخاری

ایڈیٹراگست 12, 202485 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
daughter asad shah sania
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ثانیہ زہرہ کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا گیا، پھندے کے لیے استعمال کیے گئے دوپٹے میں ساس اور شوہر کے ڈی این اے ملے ہیں۔چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ جب سے مریم نواز نے حلف لیا تو بطور خاتون و وزیر اعلیٰ خواتین پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ دیکھا جا رہا ہے، جس میں خواتین کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ورچوئل خواتین پولیس اسٹیشن سے خواتین کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔ بہت سی خواتین ایس پی، ڈی ایس پی کی شکل میں نظر آرہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ثانیہ زہرہ قتل کیس میں ایک بچی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دیا گیا۔ سسرال والوں نے کہا کہ گلے میں خود پھندا لیا۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ قتل کو خودکشی کا رنگ دے دیا جائے اور پتا نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی فرانزک لیب میں تحقیقات کی جارہی ہیں ، ویمن پراسیکیوشن سیل بنا رہے ہیں۔
ثانیہ زہرہ کیس میں خود کشی کے ثبوت نہیں ملے۔ نہ گردن میں سوجن، نہ گردن لمبی ہوئی، پولی گرافک ٹیسٹ کیاگیا۔ پھندے کے دوپٹے میں ساس اور شوہر کے ڈی این اے ملے ہیں۔ ثانیہ زہرہ کا قتل پہلے ہی کردیا گیا تھا جسے بعد میں پھندے سے خود کشی قرار دینے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ثانیہ زہرہ کیس میں لوگ کچھ طاقتور ہیں لیکن اب وہ زیادہ دیر تک بچ نہیں پائیں گے۔ خواتین گھروں کے اندر ہوں یا باہر، مریم نواز کی خواتین کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ اگر ہمارے دورِ حکومت میں ظلم ہوا تو ظالم کو سزا ملنی چاہیے۔ مریم نواز کی ہدایت ہے کہ عوامُ کو پیغام دیں کہ بیویوں، بیٹیوں کو غیرت یا گھریلو جھگڑے پر قتل کرکے کارپٹ کے نیچے چھپانے کی کوشش نہ کی جائے۔
پریس کانفرنس میں چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ثانیہ زہرہ کے گلے اور پنکھے پر پھندا تھا تو مار کر لٹکایا گیا۔ لڑکی کی قبر کشائی کی، لاہور فرانزک کی رپورٹ آئی، جہاں پھندا لگایا تو شوہر اور ساس کے ڈی این آئی آ گئے۔ شوہر علی رضا اور اس کی ماں کے ثانیہ زہرہ کے جسم پر نشانات سامنے آئے، قتل کرکے لڑکی کو لٹکایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شوہر علی رضا پولیس کی کسٹڈی میں رہے تب بھی ڈی این اے دینے کو تیار نہیں تھا۔ ملزم اور اس کی ماں کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا، جس سے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ عدالتوں سے درخواست ہے کہ ثانیہ زہرہ کے قاتلوں کو سزا دی جائے، یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ اپنی لڑکیوں کو درندوں کے ہاتھوں قتل کروانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ثانیہ زہرہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم کا 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان
Next Article پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ثانیہ زہرہ کا قتل ثابت ہو گیا : شوہر کو موت ، ساس اور دیور کو عمر قید کی سزا کیسے ہوئی ؟

نومبر 19, 2025

ثانیہ زہرہ کو اس کی ساس اور شوہر نے قتل کیا : شواہد مل گئے ، عظمیٰ بخاری

اگست 12, 2024

ثانیہ زہرہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا : ’ اسے مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ ۔۔ علی رضا

جولائی 20, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.