Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : میں رقص میں ہوں کہ کْل کائنات رقص میں ہے
تازہ ترین

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : میں رقص میں ہوں کہ کْل کائنات رقص میں ہے

ایڈیٹراگست 19, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وجود پر سبز رنگوں کی کرنیں اوڑھ کر کِھلکھلاتی ہوئی دھرتی کے اْسی کونے پر خواب بْننے والے محبت سرا لفظوں کے دیپ جلا کر برسوں پہلے لکھے گئے عہدنامے کو اَمر کر رہے تھے ۔فضا کسی طاقتور روحانی لہر کی گرفت میں تھی ، وہاں موجود ہر فرد اْس کی تاثیر سے سرشار تھا ، کوئی خاص رنگ ، ساز یا خوشبو مستی میں ڈھل کر دلوںکو مائل اور روح کو گھائل کر رہا تھا ، ایک ایسی کیفیت کی منظرنامے پر حکمرانی تھی جسے کوئی نام دیا جانا مشکل محسوس ہورہا تھا ۔اِسرار سے بھری رات کی سرگوشیوں کی تفہیم ناممکن ہو رہی تھی ، فطرت اور وجود کے درمیان روحانی سطح پر دوطرفہ مکالمہ چل رہا تھا ، طبیعاتی اور مابعد طبیعاتی گھل مِل گئے تھے۔
ایسی سرشاری ، لطافت اور سرخوشی کم کم دیکھنے اور محسوسنے میں آتی ہے ۔ماحول میں کسی مانوس ہستی کی موجودگی کا الہام روح کو راحت بھری بے چینی عطا کئے جارہا تھا مگر اس سب کو بیان کرنا مشکل ہورہا تھا۔
جی تیرہ اگست کی البیلی رات میں مینارِ پاکستان پر مجلسِ ترقی ادب کی طرف سے پنجاب حکومت کے جشنِ آزادی پروگراموں کے سلسلے کے سرکاری مشاعرے کا اہتمام تھا ، جب میں پارک میں داخل ہوئی تو مائیک پر شکیل احمد کی خوبصورت نظامت گونج رہی تھی ، وسیع و عریض سبز اسٹیج پر بیٹھے شاعروں کے دھرتی کی شان اور آن میں لکھے ترانے وہاں موجود ہزاروں لوگ سْن رہے تھے ، سامنے دلیری سے وزارتِ اطلاعات اور محبت سےثقافت کی ذمہ داریاں نبھانے والی دیرینہ دوست عظمی بخاری اپنی ہری بھری سہیلیوں سمیت براجمان تھیں ، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت احمد نواز تارڑ ، مختلف ثقافتی شعبوں کے سربراہ ، ادبی ذوق رکھنے والے شہری اور صحافتی نمائندے کْھلے صحن میں سلیقے سے سجائی محفل کا حصہ تھے ، ارادہ تو یہی تھا کہ جلدی سے اپنے حصے کا دِیا جلا کر چلی جائوں گی مگر لفظوں کا نذرانہ دان کرنے کے بعدا سٹیج سے اْترا ہی نہ گیا ،ایک عجب سحر نے تن من کو خوشبو لْٹاتی رات کے جام سے سیراب ہونے کی صلاح دی ، شاعروں کا دل تو سحرزدہ ہونے کو ترستا ہے کہ یہاں اْنھیں اَن دیکھی دنیائوں کے نظارے اور لشکارے دِکھائی دیتے ہیں۔
مشاعرہ چلتا رہا ، رات بھیگتی گئی ، حبس گھٹتا اور تازگی بڑھتی گئی ، ابھی تک وجود کو ملنے والے سگنلز کا سِرا ہاتھ نہیں آرہا تھا ، عہد حاضر کے ہر دلعزیز شاعر انور شعور کو سن کر بہت اچھا لگا، بیس کے قریب شعرا جی بھر کر اپنا کلام سْنا چکے تھے مگر کہیں کسی طرف اسٹیج یا سامنے بیٹھے اور انتظامات میں مصروف لوگوں کے چہروں پر بیزاری اور تھکن کا نام ونشان نہیں تھا ، پھر صدارت کی کرسی پر متمکن شائستگی کے پیکر افتخار عارف محوِ کلام ہوئے تو تمام عقدہ کھلا ، کیفیت واضح ہو کر سامنے آئی ، عشق ، جلال اور خمار کی کیفیت اوڑھے ہوئے غزل فضا کے پروں پر بیٹھ کر جھومنے لگی تو شاخیں ، پتے ، پھول سب دادوتحسین کرتے نظر آئے ، آسمان کی چوکھٹ پر بیٹھا چاند بھی ہمہ تن گوش دکھائی دیا ، ہر شے حالتِ وجد میں تھی ، شعر نہیں تھے ، دلِ نوبت پر روحانی ضربیں لگائی جارہی تھیں ، اہلِ دل اور اہلِ راز تڑپ رہے تھے ، واہ واہ کی آوازیں مترنم ساز میں ڈھل رہی تھیں۔یہ داد بے ساختہ اْمڈ رہی تھی۔
انور مسعود ، انور شعور ، عباس تابش ، حماد غزنوی ، سیلم ساگر اور ناصرہ زبیری نے عمدہ کلام سنایا مگر اس مشاعرے پر ایک کلام چھاگیا، جس کی بدولت رقص و دھمال کی ترسی زمین نے دھڑکنوں کی سرمستی محسوس کی ، ہماری بے نصیبی کہ ہمارے اطراف جہاں ہر طرح کا ظلم و زیادتی جاری و ساری رہتاہے ،وہاں کائنات کی روح کیساتھ ہم آہنگ ہونےکیلئے وجود کا تحرک گناہ اور جرم بنا دیا گیا ہے ، دھرتی کے باطن نے محسوس کیا کہ کیسے وجود کے اندر بھی دھمال ہو سکتی ہے ، آپ بھی افتخار عارف کا یہ عارفانہ کلام سنئے اور سردُھنیے
میانِ عرصۂ موت وحیات رقص میں ہے
اکیلا میں نہیں ، کْل کائنات رقص میں ہے
ہر ایک ذرہ ، ہر اِک پارۂ زمین و زمان
کِسی کےحکم پہ،دن ہو کہ رات،رقص میں ہے
اتاقِ کنگرۂ عرش کے چراغ کی لَو
کِسی گلی کے فقیروں کیساتھ رقص میں ہے
سَنائی ؔ ہوں کہ وہ عطار ؔ ہوں کہ رومیؔ ہوں
ہراِک مقام پہ اِک خوش صفات رقص میں ہے
یہ جذب و شوق، یہ وارفتگی ، یہ وجد و وفور
میں رقص میں ہوں کہ کل کائنات رقص میں ہے
کِسے مجال کہ جنبش کرے رضا کے بغیر
جو رقص میں ہے، اجازت کے ساتھ رقص میں ہے
میں اپنے شمس کی آمد کا منتظر تھا،سو اب
مرے وجود میں رومیؔ کی ذات رقص میں ہے
وہ قونیہ ہو کہ بغداد ہو کہ سیہون ہو
زمین اپنے سِتاروں کیساتھ رقص میں ہے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر صغرا صدف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : انجمن متاثرینِ فیض
Next Article نصرت جاویدکا کالم : نوجوان پاکستان سے کیوں بھاگنا چاہ رہے ہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : طاقت کا جنون دنیا کو جہنم نہ بنا دے

جون 16, 2025

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم: کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر

جون 4, 2025

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : تجمل کلیم کا جارحانہ آخری اوور

مئی 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.