وزارت ریلوے کی جانب سے اسامیوں کی ریشنلائزیشن کا عمل جاری ہے، سسٹم میں موجود منظور شدہ اسامیوں میں سے 13ہزار 744اسامیاں ختم کردی گئی ہیں،فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے،فیصلے کے مطابق ایڈمنسٹریٹوسٹاف (کلریکل ) کی منظور شدہ 3393اسامیوں میں سے 1326اسامیاں ختم کردی گئی ہیں،اسی طرح ویلفیئرسٹاف کی 37اسامیوں میں سے 15اسامیاں،آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی 116اسامیوں میں سے 85،سٹور ڈیپارٹمنٹ کی 2530اسامیوں میں سے 400،میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی 1758اسامیوں میں سے 853،آفس سپرنٹنڈنٹس کی 71اسامیوں میں سے 22،ورکشاپ ڈویژن کی 10ہزار802اسامیوں میں سے 2636اسامیاں ختم کردی گئی ہیں،جب کہ برج ورکشاپ جہلم کی 388اسامیوں میں سے 157اسامیاں ختم کی گئی ہیں ۔
اسی طرح ڈی ایس ایم راولپنڈی کی 204اسامیوں میں سے 106،سی ڈی ایل ورکشاپ کی 991اسامیوں میں سے 242،پی ایل ایف رسالپور کی کی 492اسامیوں میں سے 182،سلیپر فیکٹری اسلام آباد کی 1528اسامیوں میں سے 369اسامیاں ختم کردی گئی ہیں،مکینیکل (لوکو) کی 5218اسامیوں میں سے 1564،مکینیکل (کیرج) کی 6149اسامیوں میں سے 1244،ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کی 718اسامیوں میں سے 165اسامیاں ختم کی گئی ہیں،اسی طرح پاور فیول ڈیپارٹمنٹ کی 3271اسامیوں میں سے 459،پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن کی 153اسامیوں میں سے 22،کنکریٹ سلیپر فیکٹری کی 422اسامیوں میں سے 103،سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کی20ہزار 565اسامیوں میں سے 2758،الیکٹریکل (آرٹی ایل) ڈیپارٹمنٹ کی 2330اسامیوں میں سے 284اور الیکٹریکل (پاور) ڈیپارٹمنٹ کی 1997منظور شدہ اسامیوں میں سے 752اسامیاں ختم کردی گئی ہیں ۔
یوں اب ریلوے کی مذکورہ بالا شعبوں میں منظور شدہ 63ہزار127اسامیوں میں سے مجموعی طور پر 13ہزار 744اسامیاں ختم کردی گئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ چھانٹی کے تیسرے عمل میں منظور شدہ مزید ہزاروں اسامیاں ختم کردی جائیں گی
( بشکریہ : روزنامہ جنگ ملتان )
فیس بک کمینٹ

