Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»انصارعباسی کا تجزیہ: بلاول کے اظہار ناراضی کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیں
اہم خبریں

انصارعباسی کا تجزیہ: بلاول کے اظہار ناراضی کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

ایڈیٹرنومبر 17, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نون لیگی حکومت کیخلاف شکایات کے باوجود صدر آصف علی زرداری موجودہ نظام کے استحکام کے بڑے ضامنوں میں سے ایک ہیں۔
بلاول بھٹو کا نون لیگ اور شہباز حکومت کے کیخلاف حالیہ اظہار ناراضی اگرچہ شہ سرخیوں کا حصہ بنی لیکن یہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے قائم حکومت کیلئے خطرہ نہیں۔
بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے تمام سرکردہ رہنما جانتے ہیں کہ نون لیگ کیخلاف شکایات کے باوجود، پارٹی شہباز حکومت کی حمایت ختم نہیں کرے گی، حالانکہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔ موجودہ نظام کے تمام اہم لوگوں کو اس بات کا ادارک ہے کہ ملک کے سیاسی و معاشی استحکام کیلئے صدر زرداری کی سوچ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سوچ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے دی نیوز کو بتایا تھا کہ وہ صدر آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ نظام کے استحکام اور ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے کیے گئے تمام اقدامات کیلئے یہ تینوں کھلاڑی متحد ہو کر کام کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پیپل پارٹی حکومت کی قانون سازی سمیت تمام اہم پالیسیوں کی حامی رہی ہے، اور اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل) کے متعین کردہ اقتصادی ایجنڈے کی بھی حامی ہے۔
ایک ذریعے کے مطابق، ایس آئی ایف سی کے کچھ فیصلوں کے حوالے سے سندھ سے پیپلز پارٹی کے کچھ رہنماؤں کو تحفظات تھے لیکن صدر زرداری نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا کہ کہیں کچھ غلط نہ ہو۔ چند روز قبل بلاول بھٹو نے حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر پیپلز پارٹی کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول کا کہنا تھا کہ حقیقی سیاست احترام پر مبنی ہوتی ہے اور حکمران اتحاد کو اپنے معاہدوں کی پاسداری کرنا چاہئے۔ مرکز اور پنجاب میں نون لیگ کی حکومتوں کے رویے پر پیپلز پارٹی اپنی ناراضی کا اظہار کرتی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ نون لیگ بالخصوص پنجاب میں مریم نواز کی حکومت اُس معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی جو حکومت سازی کے وقت دونوں جماعتوں کے درمیان طے پایا تھا۔
نون لیگ کے کچھ سینئر رہنما تسلیم کرتے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی سے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ تاحال پورا نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اسے پنجاب میں سیاسی جگہ دی جائے گی اور پارٹی کو ان اضلاع اور تحصیلوں میں اپنی پسند کے بیوروکریٹس اور پولیس اہلکار تعینات کرنے دیے جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی نے 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اصرار ہے کہ وہ سول بیوروکریسی کی تقرریوں میں اپنی پارٹی سمیت کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت قبول نہیں کریں گی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم : پابندیاں یا قوانین
Next Article یاسر پیر زادہ کاکالم: آرٹسٹ کو کیسے پرکھا جائے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو اسےسپورٹ کرونگا: بلاول

جون 10, 2025

بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہوکر نکلتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

جون 9, 2025

بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں: بلاول

جون 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.