Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»پولیس حراست میں ملزموں کی ہلاکت ، انصاف کا قتل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
تجزیے

پولیس حراست میں ملزموں کی ہلاکت ، انصاف کا قتل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹراگست 29, 202530 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raiwind murder in croud
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

21 اگست کو لین دین کے معمولی جھگڑے پر رائے ونڈ میں دوجواں سال بھائیوں کو چند افراد نے بے دردی سے زد وکوب کرکے ہلاک کردیا۔ مقتولین کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے قتل میں ملوث دو بنیادی ملزمان سمیت دیگر افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ایک ہفتے بعد گرفتار شدہ دونوں ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ‘ سے پولیس حراست میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس سرخرواور ’انصاف‘ کا بول بالا ہوگیا۔
پاکستانی عوام ابھی ہفتہ پہلے بہیمانہ طور سے قتل کیے جانے والے نوجوانوں کے صدمے پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے ۔ یہ بحث ہورہی تھی کہ کیا انسانیت بالکل دم توڑ چکی ہے کہ سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں چند لوگ دو نوجوانوں پر تشدد کرتے ہیں اور ڈنڈوں و کرکٹ بیٹ کے مسلسل وار کرکے انہیں لہولہان کردیتے ہیں۔ ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوجاتا ہے اور دوسرے کو ہسپتال پہنچنے کے باوجود طبی امداد نہیں مل پاتی۔ ایسے واقعہ میں زخمی ہونے والے مضروبین کے لیے مقررہ ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے دوسرا بھائی بھی اپنے باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں میں دم توڑ دیتا ہے۔
واقعہ ایک تھا لیکن سوال کئی تھے۔ پوری قوم حیرت زدہ تھی کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ دو لوگوں کو ہلاکت خیز ضربیں لگائی جارہی ہوں اور سب صرف ویڈیو بنانے میں مصروف ہوں ۔ کسی کو اتنا حوصلہ نہ ہو کہ وہ آگے بڑھ کر مارنے والوں کا ہاتھ روکے اور زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کرے۔ کسی ایک میں بھی اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ ایسی بھیانک صورت حال میں جو شہر کی فروٹ منڈی کے عین بیچ رونما ہورہا تھا، دو انسانوں کی جان بچانے کی کوشش کرسکتا۔
کسی کو آتشیں اسلحہ سے قتل کیا جائے اور ملزم مفرور ہوجائے تو بھی حجت تلاش کی جاسکتی ہے کہ مرنے والے کو بچانا ممکن ہی نہیں تھا لیکن مارنے والے ڈنڈوں سے حملہ آور ہوں اور نشانے پر دو صحت مند جوان ہوں تو ایسی ہلاکت دفعتاً نہیں ہوتی۔ اس میں کچھ وقت ضرور درکار ہوتا ہے۔ ایسے میں ’تماشائیوں‘ کو ویڈیو بنانے اور یہ دیکھنے کی فرصت تو تھی کہ ’دیکھیں اب کیا ہوتا ہے‘۔ لیکن موبائل عام ہونے کے اس زمانے میں کسی شہری کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ پولیس کو فون کرکے موقع پر پہنچنے اور انسانی زندگی بچانے کی اطلاع دیتا۔ ممکن ہے کہ کسی شخص نے اپنی سی کوشش کی بھی ہو تاہم کسی خبر میں یہ اطلاع موجود نہیں ہے کہ پولیس وقوعہ پر پہنچی اور انسانوں کی جان بچانے کی کوشش کی۔ قیاس یہی ہے کہ یا تو ’تماشے کی دھن‘ میں کسی کو پولیس کوبلانے کا ہوش ہی نہیں رہا ۔یا پھر متعلقہ تھانے میں اوّل تو کسی نے فون اٹھانےکی زحمت ہی نہ کی ہو اور اگر اٹھایا بھی ہو گاتو محرر کے پاس ایسی ’غیر سنجیدہ ‘ اطلاع پر غور کرنے یاکارروائی کرنے کا موقع ہی نہ ہو۔ اہل پاکستان کی تشفی کے لیے ایک آسان فقرہ موجود ہے کہ ’جو اللہ کو منظور تھا ہوگیا ‘اور یہ اندازہ نہیں کیاجاسکتا کہ اس ایک فقرے سے کتنے لوگ اپنی شہری یا پیشہ وارانہ ذمہ داری نظر انداز کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
دو معصوم بھائیوں کی جان گئی۔ ابھی یہ سوچنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ دیکھیں ملک کا پولیس نظام کیسے ملزموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لاتا ہے اور کیسے کوئی عدالت دہشت گردی اور قتل کی اس انسانیت سوز کارروائی میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیتی ہے۔ لیکن ایک بار پھر پولیس نے اطلاع دی ہے کہ زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس صدر انویسٹیگیشن لاہور میاں معظم علی کا کہنا ہے کہ’ آج صبح پولیس زیر حراست دونوں ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لے جا رہی تھی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا ۔ اس حملے کے دوران فائرنگ سے زیر حراست دونوں مرکزی ملزمان اویس اور تیمور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہو گئے‘۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پاکستان کا کون سا شہری ہے جس نے یہ کہانی پہلی بار سنی ہو؟ ایک سی صورت حال ، ایک ہی طریقہ، ایک ہی کہانی اور ایک ہی عہدے کے افسر کا معلوماتی بیان اور کہانی ختم۔ انصاف کی فراہمی اگر اتنی ہی ارزاں ہے تو پھر قانون بنانے اور عدالتوں کا بھاری بھر کم نظام استوار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس کی جاتی ہے؟ ملک کے نظام عدل پر ہزار طرح انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں لیکن ان اعتراضات میں عام طور سے سیاسی پہلو اجاگر ہوتا ہے ۔ کبھی یہ بحث سننے میں نہیں آتی کہ شہریوں کی حفاظت کاکون ذمہ دار ہے۔ پوچھا جائے کہ وہ پولیس عام شہریوں کی جان بچانے کا اقدام کیسے کرے گی جو اپنی تحویل میں موجود ملزموں کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوتی۔ حیرت انگیز طور پر ایسے وقوعہ کے فوری بعد ملزمان اچانک اتنے طاقت ور اور بااثر ثابت ہوتے ہیں کہ ان کے حامی مسلح جتھہ بنا کر اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کی منصوبہ بندی کرنے لگتے ہیں اور معصوم پولیس جوں ہی ان کے سامنے آتی ہے تو بے بس و لاچار ہوجاتی ہے۔ حیرت کی بات تو یہ بھی ہے کہ ایسے حملوں میں حملہ آور کے نشانے پر ہمیشہ ان کے وہی ساتھی آتے ہیں جنہیں پولیس سے رہاکرانے کے لیے یہ کارروائی کی جاتی ہے۔ یعنی مسلح لوگوں کا گروہ اپنے ساتھیوں کی رہائی کرتے ہوئےدرحقیقت ان کی ہلاکت کا سبب بنتاہے ۔لیکن انہیں اپنی حراست میں لے کر کسی خاص جگہ پر لے جانے والے کسی پولیس اہلکار کو کوئی گزند نہیں پہنچتی۔
اس سے بھی حیرت کی بات یہ ہے کہ دو بھائی ایک عام گزرگاہ پر تشدد سے قتل ہوگئے لیکن ملکی میڈیا میں سیاست اور نظام کی تبدیلی کے معاملات زیر بحث رہے۔ اخباروں کی سرخیوں اور ٹیلی ویژن کے ٹکرز میں سیاسی فیصلے اور ان کے نتائج پر غور خوض کی نشاندہی ہوتی رہی۔ با امر مجبوری سیلاب کی خبریں دی گئیں لیکن محسوس کیا جاسکتا ہے کہ ملک کا میڈیا ایسی خبروں پر کوئی خاص اطمینان محسوس نہیں کرتا ۔ اس کی دلچسپی تو ’اندر کی خبر لانے‘ کسی انقلاب کی رونمائی کرنے، کسی قید کی طوالت، کسی معافی نامے پر غور یا کسی سیاسی معاہدے کے خد و خال استوار کرنے میں معاونت ہی سے وابستہ ہوتی ہے۔ اب پولیس کی حراست میں پنجاب کے عین قلب میں صوبائی حکومت کے مرکز کے قریب دو نوجوان ہلاک کردیے گئے اور میڈیا کی اکثریت نے اس خبر کو رپورٹ کرنا بھی ’غیرضروری‘ سمجھا۔ یہ رویہ بھی درحقیقت اس وسیع تر سماجی بے حسی کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارےمتعدد قومی مسائل کی جڑ بن چکا ہے۔
پانچ دن پہلے اوسلو کے وسط میں ایک 18 سالہ نوجوان نے نسلی منافرت کی بنیاد پر بچوں کے ایک ادارے میں کام کرنے والی ایتھوپین نژاد 34 تمیمہ نبرا س جوہار کو قتل کردیا۔ یہ خاتون رات کے وقت تنہا ڈیوٹی پر موجود تھی کہ اسی انسٹی ٹیوٹ میں رہنے والے ایک اٹھارہ سالہ نوجوان نے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ اس نے نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ یہ بھی مانا کہ اس نے سیاسی وجوہات کی بنیاد پر قتل کامنصوبہ بنایا تھا۔ اب پولیس بتا رہی ہے کہ ملزم شاید مزید لوگوں کو قتل کرنے اور ایک مسجد پر حملہ کی منصوبہ بندی بھی کررہا ہے۔ ہفتہ کی رات کو ہونے والے ا س سانحہ کی خبریں اب تک ہر نارویجئن میڈیا میں نمایاں طور سے شائع یا نشر کی جاہی ہیں۔ سیاست دان اور سماجی ماہرین ان عوامل کا سراغ لگانے کی جد و جہد کررہے ہیں جن کی وجہ سے ایسی انتہا پسندی کے رجحانات پیدا ہوتے کہ ایک نوجوان دوسرے انسان کو ہلاک کرنے جیسا انتہائی اقدام کرنے پر آمادہ ہوجاتا ہے۔
پاکستان میں ان عوامل کی تلاش کیسے کی جائے گی جہاں میڈیا کو انسانوں کے مرنے کی خبر میں دلچسپی نہ ہو۔ پولیس کو اپنے زیر حراست ملزم کے مارے جانے پر پریشانی نہ ہو اور عوام کے ووٹوں سے حق حکومت حاصل کرنے والے لیڈروں کے پا س اتنا وقت بھی نہ ہو کہ وہ ایسی پولیس گردی اور ’فوری انصاف ‘ نافذ کرنے کی کوششوں کا نوٹس لے کر قانون کی عملداری یقینی بنائیں۔جان لینا چاہئے کہ کسی ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے انسانوں کا احترام عام کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رائیونڈ قتل کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کی نیم سوانحی خاکہ کہانی : منیر ابنِ رزمی کا کتاب کالم
Next Article راوی داتا کی نگری میں داخل : ملتان میں ہیڈ محمد والا پل کو خطرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

سانگھڑ : سینیئر صحافی خاور حسین نے خود کشی کی : پوسٹ مارٹم رپورٹ ۔ پراسرار قتل کا معمہ حل ہوگیا

اگست 17, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ہم اپنی بیٹیوں کو کیوں مار دیتے ہیں ؟

جون 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.