Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
حامد میر

کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم

ایڈیٹرجون 8, 20265 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo hamid mir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عجیب حکومت ہے ۔ جن کیساتھ مذاکرات کرتی ہےاور پھر ایک تحریری معاہدہ بھی کرتی ہے کچھ عرصے کے بعد انہیں دہشت گرد قرار دیدیتی ہے ۔ اُن پر پابندی لگا دیتی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کا معاملہ دراصل خود حکومت کے بارے میں کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ میرے سامنے ایک دستاویز موجود ہے ۔ یہ حکومت اور جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان 4اکتوبر 2025ءکو طے پانیوالا ایک معاہدہ ہے جس پر موجودہ وفاقی حکومت کے پانچ وزراء سمیت آزادکشمیر کے موجودہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھوراور ایکشن کمیٹی کے تین رہنماؤں راجہ امجد ، شوکت نواز میر اور انجم زمان اعوان کے دستخط موجود ہیں ۔ جن وزراء نے اس معاہدے پردستخط کئے وہ اب ایکشن کمیٹی کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں ۔
لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اس حکومت کو آٹھ ماہ پہلے کیوں پتہ نہ چلا کہ ایکشن کمیٹی والے دہشت گرد اور ملک دشمن ہیں؟ اب تو یہ معاملہ برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچ گیاہے۔برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے سربراہ عمران حسین نے 30 دیگر ارکان کے دستخطوں سے حکومت پاکستان کو مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں آزادکشمیر میں پیدا ہونیوالی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ عمران حسین اور ان کے کشمیر گروپ سے بھارت ہمیشہ نالاں رہا ہے کیونکہ انہوں نے کشمیریوں پر بھارت کے ظلم وستم کیخلاف ہمیشہ بھرپورآواز اٹھائی ہے ۔آج وہی عمران حسین آزادکشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کیا اب عمران حسین کو بھی بھارتی ایجنٹ قرار دیا جائیگا؟ پچھلے ایک سال میں پاکستان نے بھارت کو فوجی اور سفارتی میدان میں پسپا ہونے پر مجبور کیا لیکن اب ایسے غلط سیاسی فیصلے کیے جا رہے ہیں جن کا بھارت فائدہ اٹھانے کی کوشش کرئیگا۔ آزادجموں وکشمیرمیں موجود حالیہ بے چینی کو تاریخی تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اس خطے میں جب بھی کوئی اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاتا ہے تو وہ غیر ملکی ایجنٹ قرار پاتا ہے ۔ تحریک آزادی کے ہر اہم موڑ پر کشمیری قیادت آپس میں لڑنے لگتی ہے اور انکی جدوجہد پر منفی اثر پڑتا ہے ۔
مت بھولیے کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو قائم ہوا اور کشمیریوں کی موجودہ تحریک آزادی 13 جولائی 1931ء کو شروع ہوئی ۔ 13 جولائی آج بھی یوم شہدائے کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ کشمیریوں کی مزاحمت قیام پاکستان سے قبل شروع ہو چکی تھی ۔ 24 اکتوبر 1947ء کو سردار ابراہیم خان کی سربراہی میں قائم ہونیوالی آزادکشمیر کی پہلی عبوری حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہمارا اصل مقصد پوری ریاست کو ڈوگرہ خاندان کے تسلط سے نجات دلانا ہے ۔ افسوس کہ کشمیری قیادت نے آزادکشمیر میں حکومت قائم ہونے کے چند ماہ بعد ہی آپس میں لڑنا شروع کر دیا ۔ 1948ء میں مسلم کانفرنس کے سربراہ چوہدری غلام عباس جموں جیل سے رہا ہوکر پاکستان آئے تو سردار ابراہیم کیساتھ اُنکی چپقلش شروع ہو گئی ۔ چوہدری غلام عباس مہاجر تھے ۔ سردار ابراہیم مقامی تھے ۔ چوہدری غلام عباس کے پاس مسلم کانفرنس کی قیادت تھی ۔ سردار ابراہیم کے پاس آزاد کشمیر کی حکومت تھی ۔ اُس وقت کے وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان نےچوہدری غلام عباس کا ساتھ دیا اور 1950ء میں سردار ابراہیم کی حکومت ختم کر دی گئی۔ مسلم کانفرنس تین دھڑوں میں بٹ گئی ۔ ایک دھڑا چوہدری غلام عباس کا تھا جوجموں کے مہاجروں کا نمائندہ تھا ۔ دوسرا دھڑا سردار ابراہیم کا تھا جو مقامی قبائل میں اثرورسوخ رکھتا تھا اور تیسرا دھڑا میر واعظ یوسف شاہ کا تھا جو وادئ کشمیر کے مہاجروں کا نمائندہ تھا ۔ سردار ابراہیم نے اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد آزادکشمیر کےکچھ علاقوں میں اپنی متوازی حکومت قائم کر لی۔چوہدری غلام عباس نے راولپنڈی میں انکے خلاف ایک جلسہ کیا جہاں سردار ابراہیم کے حامیوں نے ہنگامہ کر دیا اور ایک کشمیری مہاجر خواجہ غلام دین وانی مارا گیا۔ وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان نے سردار ابراہیم کی متوازی حکومت کو ختم کرنے کیلئے راولاکوٹ میں فوجی آپریشن کا حکم دیا ۔ فوج اور مقامی قبائل میں لڑائی ہو گئی ۔ یہ لڑائی کافی عرصہ جاری رہی ۔لیاقت علی خان کے قتل کے بعد آنیوالی حکومتوں نے سردار ابراہیم خان کیساتھ مفاہمت کرلی اور انہیں اقتدار واپس مل گیا۔پونچھ میں ایک اور بغاوت 1955ء میں ہوئی۔اس بغاوت میں خان آف منگ کے نام سے مشہور کرنل خان محمد خان نے باغ میں اپنی حکومت قائم کرلی۔ اس بغاوت کی وجہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے کی جانیوالی وعدے خلافیاں تھیں ۔ بعد میں خان آف منگ نے گرفتاری دیدی ۔ اُنہیں غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا گیا لیکن عدالت میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ کیا جا سکا ۔ 1958ء میں جنرل ایوب خان نے مارشل لالگا دیا اور سردار ابراہیم خان کی حکومت ختم کرکے ایک کشمیری مہاجر کے ایچ خورشید کو ریاست کا صدر بنا دیا گیا۔
کے ایچ خورشید زیادہ دیر ایوب خان کے ساتھ نہ چل سکے ۔ جب محترمہ فاطمہ جناح نے ایوب خان کے خلاف صدارتی الیکشن لڑا تو کے ایچ خورشید ما درملت کی انتخابی مہم کے نگران تھے ۔ مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے ایک اور مہاجر مقبول بٹ نے بھی ما درملت کی انتخابی مہم میں حصہ لیا لیکن مادر ملت کی شکست کے بعد وہ پاکستان کی سیاست سے مایوس ہو گئے ۔ اُنکا خیال تھا کہ ریاست جموں وکشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزادی دلوانے کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے ۔ وہ مسلح مزاحمت کو منظم کرنے سرینگر چلے گئے اور وہاں گرفتار ہو گئے ۔ 1968ء میں وہ سرینگر جیل سے فرار ہو کر واپس آزادکشمیر آئے تو یہاں گرفتار کرلیے گئے ۔ اُنہیں بھارتی جاسوس قرار دیکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 1971 میں بھارتی طیارے گنگا کے اغوا کے بعد اُنہیں دیگر ساتھیوں سمیت لاہور کے شاہی قلعے میں تشدد کا سامنا کرنا پڑا ۔ عدالت میں ان پر بھارتی جاسوس ہونے کا الزام ثابت نہ ہوا ۔ باعزت رہائی کے بعد انہیں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی طرف سے آزادکشمیر کی صدارت پیش کی گئی لیکن وہ صدارت ٹھکرا کر واپس مقبوضہ کشمیر چلے گئے ۔ وہاں پھر گرفتار ہو گئے اور 1984ء میں انہیں دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی ۔
انکا جسد خاکی آج بھی تہاڑ جیل میں دفن ہے۔ مقبول بٹ کا المیہ دراصل کشمیر کی تحریک آزادی کا المیہ ہے ۔ بھارت انہیں ہمیشہ پاکستان کا ایجنٹ کہتا رہا اور پاکستان انہیں بھارتی ایجنٹ قرار دیتا رہا ۔ آزادکشمیر میں نظر آنیوالی حالیہ بے چینی کا نکتہ آغاز 5 اگست 2019ء کا بھارتی اقدام ہے جب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اور پاکستان کچھ نہ کر سکا ۔ 7 ستمبر 2019ء کو جے کے ایل ایف نے راولاکوٹ میں احتجاج کیا اور لائن آف کنٹرول کی طرف لانگ مارچ شروع کر دیا جسے روکنے کیلئے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی ۔ پھر 23 اکتوبر 2019ء کو مظفرآباد میں بہت بڑا احتجاج ہوا جسے روکنے کیلئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال ہوا ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرے بھارت کیخلاف شروع ہوئے تھے لیکن بعد میں انکا رخ پاکستانی حکمرانوں کی طرف کیسے مڑ گیا؟ 2022 میں اس بے چینی نے عوامی حقوق کی تحریک کا رنگ اختیار کیا جو دراصل سیاسی جماعتوں کی قیادت پر عدم اعتماد تھا کیونکہ اسوقت آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بھی ایکشن کمیٹی کو غیر ملکی ایجنٹ کہتی تھی۔ پاکستان کے حکمرانوں اورکشمیری قیادت کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ آپس میں مت لڑیں ۔ مذاکرات کی طرف واپس آئیں ۔ ایک دوسرے کو غیر ملکی ایجنٹ کہنا بند کریں۔کشمیری عوام اور پاکستانی حکمران آپس میں الجھیں گے تو فائدہ بھارت اٹھائیگا۔ آج جس عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارتی ایجنٹ کہا جا رہا ہے صرف آٹھ ماہ قبل ان بھارتی ایجنٹوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنیوالوں کے بارے میں ہم کیا کہیں ؟کل کو آپ اسی ایکشن کمیٹی کیساتھ پھر مذاکرات کرینگے جسے دہشت گرد قرار دیا گیا۔
یہ صرف کشمیر کا نہیں پاکستان کے اہل سیاست کا بھی المیہ ہے جو مختلف اوقات میں ایک دوسرے کو ملک دشمن قرار دیتے رہے ہیں اور پھر ایک دوسرے کے اتحادی بن جاتے ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

جون 8, 2026

آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 8, 2026

اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات

جون 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.