Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»عاصمہ شیرازی کا کالم: سرد دسمبر اور دو لخت ماں
بی بی سی

عاصمہ شیرازی کا کالم: سرد دسمبر اور دو لخت ماں

ایڈیٹردسمبر 18, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی دو دن ہوئے 16 دسمبر گزرا ہے۔ ایک سرد دسمبر اور دوسرا سولہ کا دن۔۔۔ بےحد تلخ دن، بےپناہ تکلیف دہ، 71 کا سانحہ تو جیسے تیسے برداشت کر لیا مگر 2014 کا سانحہ بھلائے نہیں بھولتا۔
میں 16 دسمبر 2014 کے واقعے کے بعد سے 16 دسمبر کو پورا دن ٹی وی بند رکھتی ہوں تاکہ اس سانحے کی کوئی یاد تازہ نہ ہو، پھر بھی سسکیاں اندر ہی اندر دم توڑتی رہتی ہیں۔ سارا دن سوچتی ہوں کہ جانے اُن بچوں کی مائیں کیا کرتی ہوں گی، جی جی کر مرتی ہوں گی اور مر مر کر جیتی ہوں گی۔ سکول جاتے بچوں کو دیکھ کر روتی ہوں گی اور جب رو رو کر چُپ کر جاتی ہوں گی تو ہنستے ہوئے رو پڑتی ہوں گی۔اُن کے کھلونے، کتابیں، جوتے، کپڑے اور اُن کی تصویریں دیکھ دیکھ کر کیسے تڑپتی ہوں گی، کوئی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔۔۔ یقین مانیے کوئی اندازہ کر ہی نہیں سکتا سوائے اُن کے جو ان بچوں کو جنم دیتی ہیں یعنی مائیں۔۔۔ان کے ساتھ جاگتی ہیں ان کے ساتھ سوتی ہیں، جو ان کے وجود کا حصہ ہوتے ہیں، نو ماہ ساتھ سانس لینے والے، کھانے پینے جاگنے والے، ماؤں کے ساتھ جڑے یہ جسم تمام عمر جدا ہو کر بھی ماں سے الگ نہیں ہوتے۔صرف ماں ہی محسوس کر سکتی ہے کہ بچے کی بھوک پیاس کیا ہے، تکلیف کیا ہے، بچوں کے سکول جانے سے واپس آنے تک مائیں صرف انتظار کرتی ہیں، پسند کا کھانا بناتی ہیں، دروازوں پر نگاہیں ہوتی ہیں کہ کب اُن کے لخت جگر گھر آئیں۔سلام ہیں اُن ماؤں کو جن کے بچوں کے سینوں میں ان گنت گولیاں پیوست ہوئیں مگر وہ آج بھی زندہ ہیں نام کو ہی سہی۔۔۔
میں قطعی طور پر یہ قصہ نہیں چھیڑنا چاہتی تھی مگر کیا کروں کہ اس سانحے نے ہر شخص کو اور خاص کر کے ماؤں کو دو لخت کر دیا ہے۔ایک ماں سنہ اکہتر میں دو لخت ہوئی جو ہماری سرزمین تھی اور ایک ماں سنہ دو ہزار چودہ میں، دونوں کا الزام کسی کے سر نہیں۔دونوں کے ملزمان نامعلوم ہیں، دونوں انصاف کی طلب گار ہیں مگر منصف کو سوائے اس کے سب نظر آ رہا ہے۔ انھیں انصاف کون دے گا، انھیں سکون کب ملے گا؟دھرتی ماں آج بھی خطروں سے دو چار ہے مگر ارباب اختیار شاید نظرانداز کر رہے ہیں یا شاید آنکھیں موند رکھی ہیں۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان کہاں کہاں سے آوازیں نہیں اُٹھ رہی ہیں مگر پرانے کھیل اور نئے کھلاڑی اپنی مرضی کی گیم سجائے بیٹھے ہیں۔پنجاب کی مقبول جماعت کے رہنما سویلین بالادستی کا نعرہ لگا کر سائیڈ پر ہو گئے اور اب سندھ سے زرداری صاحب اسلام آباد کو بار بار للکار رہے ہیں۔ دونوں کے الفاظ اور انداز ایک ہی ہیں مگر وقت الگ الگ، یہ آوازیں شاید ففتھ جنریشن وار فیئر کا الزام سہہ لیں مگر ان کے ساتھ کھڑے ووٹر اس الزام میں شریک ہو گئے تو مشکل ہو گی۔تاریخ سے سبق نہ لینے والے بھی مجرم ہوتے ہیں۔ زرداری اور نواز شریف جیل گئے تو مریم اور بلاول عوام میں ہوں گے۔ ان نوجوانوں کے لہجے بھی تلخ ہیں اور انداز بھی۔ محترم زرداری صاحب کی گھن گرج اینٹ سے اینٹ بجا دینے والی ہے۔ پہلے صرف اُنہوں نے جملے کہے تھے مگر اب لہجہ خطرناک ہے۔مجھے ان سیاست دانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کے موجودہ رہنماؤں نے کمپرومائز کیے ہیں، موقع پرستی کو سیاست کا نام دیا ہے تاہم میرا خوف ہے کہ یہ آوازیں عوام کا نقارہ نہ بن جائیں۔جو کچھ زرداری صاحب کہہ رہے ہیں یہ سب ماضی کے حوالے سے نواز شریف کہہ چکے ہیں البتہ موجودہ اداروں کی قیادت کو ہدف تنقید بنا کر شاید آصف زرداری ایک قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔ اس بار انہیں نقصان کا اندازہ ہے مگر لگتا ہے کہ وہ ہر طرح کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہیں۔اُن کا صاحبزادہ باگ ڈور سنبھال چکا ہے، منظور پشتین کے سندھ داخلے کی پابندی کے احکامات واپس لے کر بلاول نے پیغام دے دیا ہے کہ کوئی کمپرومائز منظور نہیں۔مجھے خدشہ ہے کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست زور نہ پکڑ جائے کیونکہ سامنے کھڑی حکومت کہہ چکی ہے کہ فوج اُن کے منشور کے پیچھے ہے۔ خدا نہ کرے ہم نفرتوں کے راستے پر جائیں، کیونکہ اب یہ دھرتی ماں نہ فساد برداشت کر سکتی ہے اور نہ ہی نفاق۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہر ُگل محمد : ملتان کا دم دمہ ( وفات ۔۔ 18 دسمبر 2002 ء ) ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد
Next Article پاکستانی شوہراپنی چینی بیویوں کی تلاش میں ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.