Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»عبدالرشید شکورکاکالم:ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: انڈیا کے خلاف دس وکٹوں سے شکست سے محمد رضوان اور بابر اعظم کی سنچری پارٹنر شپ تک، وہ باتیں جن کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ یاد رہے گا
بی بی سی

عبدالرشید شکورکاکالم:ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: انڈیا کے خلاف دس وکٹوں سے شکست سے محمد رضوان اور بابر اعظم کی سنچری پارٹنر شپ تک، وہ باتیں جن کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ یاد رہے گا

ایڈیٹرنومبر 15, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
babar azam pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والا ساتواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے لیکن ایک ماہ سے کچھ دن کم تک جاری رہنے والا یہ عالمی مقابلہ کئی باتوں کی وجہ سے شائقین کو عرصے تک یاد رہے گا۔
آئیے ان ریکارڈز پر نظر ڈالتے ہیں جو اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے درمیان بنے۔
محمد رضوان اور بابراعظم کے ریکارڈز
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان کی کارکردگی اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت اچھی رہی اور انھوں نے متعدد نئے ریکارڈز بھی قائم کیے۔
محمد رضوان انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سمیت اس فارمیٹ کے تمام میچوں میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
اس سے قبل ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ کرس گیل کا تھا جنھوں نے سنہ 2015 میں 36 میچوں کی 36 اننگز میں 1665 رنز بنائے تھے۔
اب یہ ریکارڈ محمد رضوان کے نام ہو چکا ہے جو اس سال کھیلے گئے 42 میچوں کی 39 اننگز میں 1743 رنز بنا چکے ہیں اور اس کے بعد اب وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔
محمد رضوان نے صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی ایک کیلنڈر سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
اس سال اب تک ان کے 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بنائے گئے رنز کی تعداد 1033 تک پہنچ چکی ہے جن میں ایک سنچری اور دس نصف سنچریاں شامل ہیں۔
رضوان کے اوپننگ پارٹنر اور پاکستانی کپتان بابراعظم بھی پیچھے نہیں رہے۔ رواں برس ان کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 40 میچوں کی 37 اننگز میں 1666 رنز ہو چکے ہیں اور وہ ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔
انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے اب تک 826 رنز بنا رکھے ہیں۔
ایک کیلنڈر سال میں اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کا تھا جنھوں نے سنہ 2019 میں 748 رنز سکور کیے تھے۔
سب سے زیادہ سنچری پارٹنرشپس
بابراعظم اور محمد رضوان اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پانچ سنچری شراکتیں قائم کر چکے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی جوڑی کی سب سے زیادہ سنچری شراکتیں ہیں۔
بابر اور رضوان کی ان سنچری پارٹنر شپ میں سے چار پہلی وکٹ کے لیے ہیں جبکہ ایک سنچری پارٹنرشپ انھوں نے دوسری وکٹ کے لیے قائم کی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان دونوں نے یہ تمام سنچری شراکتیں اسی سال قائم کی ہیں جن میں سے دو اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنی ہیں۔
انڈیا کے روہت شرما اور لوکیش راہل، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور مارٹن گپٹل اور انڈیا کے روہت شرما اور شکھر دھون یہ وہ تین جوڑیاں ہیں جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار چار سنچری پارٹنرشپس بنائی ہیں۔
کپتان کی سب سے زیادہ نصف سنچریاں
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن چکے ہیں۔
انڈیا کے وراٹ کوہلی نے کپتان کی حیثیت سے 13 نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ اس ٹورنامنٹ کے بعد بابر اعظم کی 15 نصف سنچریاں ہو چکی ہیں۔
دس وکٹوں سے پہلی بار جیت
پاکستان نے انڈیا کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں دس وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے 152 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 18ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ دس وکٹوں سے جیتا اور یہ بھی پہلی بار ہوا کہ انڈین ٹیم کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دس وکٹوں کی شکست سے دوچار ہوئی۔
شعیب ملک کی تیز ترین نصف سنچری
شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف شارجہ میں اپنی نصف سنچری 18 گیندوں پر مکمل کی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔
ان سے پہلے یہ ریکارڈ عمر اکمل کا تھا جنھوں نے سنہ 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ایجبسٹن میں 21 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔
چھوٹی ٹیموں کی بڑی پرفارمنس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے علاوہ یہ ٹورنامنٹ چند چھوٹی ٹیموں کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے بھی یاد رکھا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز عمان میں کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہوا تھا جس میں آٹھ ٹیمیں شریک تھیں۔
ان آٹھ میں سے چار ٹیموں نے فائنل راؤنڈ یعنی سپر 12 کے لیے کوالیفائی کیا جن میں بنگلہ دیش، سری لنکا، سکاٹ لینڈ اور نمیبیا شامل ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیسٹ سٹیٹس رکھنے والی آئرلینڈ کی ٹیم سپر12 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔
نمیبیا نے اس عالمی ایونٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ نمیبیا نے اس سے قبل سنہ 2003 کے 50 اوور کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی جس کے اٹھارہ سال بعد یہ اس کا آئی سی سی کا پہلا عالمی ایونٹ تھا۔
نمیبیا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہالینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد آئرلینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
سکاٹ لینڈ نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنے تینوں میچ جیتے جن میں بنگلہ دیش کے خلاف چھ رن کی یادگار جیت بھی شامل تھی۔
ویسٹ انڈیز کا زوال
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دفاعی فاتح کی حیثیت سے اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی تھی لیکن اس ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث اب اگلے سال وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے گروپ کے پانچ میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی اور چار میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس کا دوسرا سب سے کم سکور ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے جن تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کر رہی تھی وہی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔
کرس گیل پانچ میچوں میں صرف 45 رنز بنا سکے جن میں ان کا بہترین انفرادی سکور 15 تھا۔
جب رنز ہی نہیں بنے تو چھکے بھی کہاں سے آتے؟ پورے ٹورنامنٹ میں ان کے نام کے آگے صرف تین چھکے درج ہوئے۔
’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہور کرس گیل کی یہ مایوس کن کارکردگی سب کے لیے حیران کن تھی۔
انھوں نے اگرچہ باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن وہ نوشتۂ دیوار پڑھ چکے ہیں اور اگر ان کا انٹرنیشنل کریئر جاری رہا تو اس سے زیادہ حیران کن بات کوئی اور نہیں ہو گی۔
کرس گیل کے دیرینہ دوست ڈوائن براوو نے البتہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تمام میچوں میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 553 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوائن براوو اس عالمی کپ میں صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان پولارڈ کے لیے بھی یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھیانک خواب ثابت ہوا اور وہ پانچ میچوں میں صرف 90 رنز بنا پائے۔
اسی طرح آل راؤنڈر آندرے رسل پانچ میچ کھیل کر صرف 25 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے اور ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد تین رہی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا ادارے تائب ہوجائیں گے؟
Next Article شہزاد ملک کا کالم:ثاقب نثار کی نواز شریف، مریم نوازکیس پر اثرانداز ہوئے؟ سابق جج رانا شمیم کواسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کرلیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.