Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»شہزاد ملک کا کالم:ثاقب نثار کی نواز شریف، مریم نوازکیس پر اثرانداز ہوئے؟ سابق جج رانا شمیم کواسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کرلیا
بی بی سی

شہزاد ملک کا کالم:ثاقب نثار کی نواز شریف، مریم نوازکیس پر اثرانداز ہوئے؟ سابق جج رانا شمیم کواسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کرلیا

ایڈیٹرنومبر 15, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کیس پر اثرانداز ہونے کے دعوے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو منگل (کل) کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ اٹارنی جنرل آف پاکستان، اسلام آباد کے ایڈوکیٹ جنرل، صحافی انصار عباسی اور جنگ، جیو نیوز کی انتظامیہ کو بھی پیشی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے بیان حلفی کا نوٹس لیا تھا۔ اس نوٹس پر آج (پیر) ہی کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر سماعت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کی طرف سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو سنہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل ضمانت نہ دینے پر اصرار کرنے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
تاہم گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان حلفی میں لکھی تحریر پر قائم ہیں اور یہ کہ وہ بڑے عرصے سے اس بات کا بوجھ اپنے ضمیر پر لے کر چل رہے تھے لیکن اب مزید اس بوجھ کو اٹھانے کی ہمت نہیں تھی اس لیے انھوں نے اس واقعہ سے متعلق بیان حلفی پر سب کچھ کہہ دیا ہے۔
رانا شمیم کا کہنا تھا کہ اگر اس سلسلے میں حقائق جاننے کے لیے کوئی کمیشن بنایا جاتا ہے تو وہ اس کے سامنے پیش ہونے کو بھی تیار ہیں۔
ابتدائی سماعت کا احوال: ’عدالت کے ہر جج پر فخر ہے‘
اس معاملے کی ابتدائی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ انھیں عدالت کے ہر جج پر فخر ہے اور اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی عدالت کی آزادی کو مشکوک بنائے تو اس معاملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ابتدائی سماعت کے بعد چیف جسٹس کی طرف سے جو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی بیان حلفی عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے تو اس طرح کی خبریں شائع کرنا نہ صرف کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے بلکہ یہ توہین عدالت کی بدترین مثال ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں صحافی انصار عباسی، جنگ اور جیو گروپ کی انتظامیہ اور سابق جج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
معاملہ ہے کیا؟
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رانا شمیم نے اس دعوے کو دہرایا ہے جو ان کے بیان حلفی میں درج ہے۔
سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 14جولائی 2018 کو ایک 27 رکنی وفد کے ہمراہ گلگلت بلتستان آئے تھے، وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ لان میں بیٹھے تھے اور وہ ٹیلی فون پر ہدایات دے رہے تھے۔
رانا شمیم کے مطابق سابق چیف جسٹس کے وفد میں دو بزنس مین بھی شامل تھے جو کہ گلگت بلتستان میں ایک جھیل کے قریب ایک ہوٹل بنانا چاہتے تھے۔
رانا شمیم کے مطابق اس وفد میں شامل تمام افراد کا خرچہ انھوں نے اپنی جیب سے ادا کیا تھا۔
گلگلت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک روز وہ لان میں اپنی مرحومہ اہلیہ کے ہمراہ میاں ثاقب نثار اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھے کہ انھوں نے دیکھا کہ اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان پریشان بیٹھے تھے اور اپنے رجسٹرار سے مسلسل فون پر بات کر رہے تھے اور انھیں ہدایات دے رہے تھے کہ فلاں جج کے پاس جاؤ۔
رانا شمیم کے بقول پاکستان کے سابق چیف جسٹس کہہ رہے تھے کہ اس جج سے میری بات کرواؤ اور اگر بات نہ ہو سکے تو ہائی کورٹ کے اس جج کو میرا پیغام دے دیں کہ سنہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز شریف کو کسی بھی قیمت پر ضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہیے۔
گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انھوں نے میاں ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں چھٹیاں گزارنے آئے ہیں تو تمام معاملات کو ایک طرف رکھیں اور اپنی چھٹیاں گزاریں۔

رانا شمیم کا دعویٰ ہے کہ پہلے تو پاکستان کے سابق چیف جسٹس ناراض ہوگئے لیکن کچھ دیر کے بعد لہجہ بدلتے ہوئے کہا انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ (راناشمیم ) پنجاب کی کیمسٹری کو نہیں سمجھتے اور پنجاب کی کیمسٹری گلگت بلتستان سے بہت مختلف ہے۔
گلگت بلتسان کے سابق چیف جسٹس نے دعویٰ کیا کہ جب ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو میاں ثاقب نثار پُرسکون ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک اور چائے کا کپ طلب کیا۔
’اتنی حساس باتیں اُن کے سامنے کیسے کر سکتا ہوں‘
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوال اٹھایا کہ کیسےاتنی حساس باتیں وہ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کے سامنے کر سکتے ہیں اور یہ کہ کیا انھیں ریلیکس ہونے کے لیے چائے کا کپ اس وقت کے گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رانا شمیم سے ہی پینا تھا۔
پاکستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نہ تو انھوں نے اس وقت کے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے ملاقات کی اور نہ ہی انھیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت نہ دینے کے سلسلے میں کسی کو ہدایات دی تھیں۔
جب سابق چیف جسٹس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کے اس بیان پر ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی کریں گے جس پر پاکستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لیے وہ اس بیان پر چارہ جوئی کر کے رانا شمیم کے اس بیان کو اہمیت نہیں دینا چاہتے۔
انھوں نے کہا کہ چند روز قبل ایک غیر سرکاری تنظیم نے ایک تقریب کا اہتمام کیا ہوا تھا جس میں انھوں نے تقریر کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار کے بقول انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید انھیں (رانا شمیم کو) ان کی تقریر ناگوار گزری ہے جس پر انھوں نے ایسا بیان دیا ہے۔
پاکستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کہ جب وہ پاکستان کے چیف جسٹس تھے تو انھوں نے رانا شمیم کی بطور چیف جسٹس گلگلت بلتستان کی مدت ملازمت میں توسیع دینے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے شاید انھوں نے ایسا بیان دیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ خود پاکستان کے چیف جسٹس تھے تو انھیں سابق وزیر اعظم کو جیل میں رکھنے سے متعلق کسی جج سے ملاقات کرنے یا ہدایات دینے کی کیا ضرورت تھی۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے ماتحت عدلیہ کے کسی جج کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عام انتخابات سے قبل ضمانت نہ لینے کا حکم نہیں دیا تھا۔
’ضمیر پر بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا تھا‘
گلگلت بلتسان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی اپنے بیان پر من و عن قائم ہیں۔
جب بی بی سی نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس سے استفسار کیا کہ اتنے عرصے کے بعد انھوں نے بیان حلفی پر یہ معاملہ کیوں اٹھایا، جس پر رانا شمیم کا کہنا تھا کہ وہ بڑے عرصے سے اس بات کا بوجھ اپنے ضمیر پر لے کر چل رہے تھے لیکن اب مذید اس بوجھ کو اٹھانے کی ہمت نہیں تھی اس لیے انھوں نے اس واقعہ سے متعلق بیان حلفی پر سارا کچھ کہہ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس کی گفتگو سن کر انھیں یہ احساس ہوا کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کو جان بوجھ کر پھنسایا جا رہا ہے۔
ایک سوال پر گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا اختیار ہی نہیں رکھتے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں سپریم کورٹس ہیں اور ان تمام کورٹس کی چیف جسٹس کی مراعات ایک جیسی ہیں۔ رانا شمیم کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی سمری تو وزیر اعظم کے پاس جاتی ہے لیکن انھوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے کسی کو کوئی درخواست ہی نہیں دی تھی۔
واضح رہے کہ رانا شمیم 30 اگست سنہ 2018 میں اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طرف سے احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 17 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکورکاکالم:ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: انڈیا کے خلاف دس وکٹوں سے شکست سے محمد رضوان اور بابر اعظم کی سنچری پارٹنر شپ تک، وہ باتیں جن کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ یاد رہے گا
Next Article اپوزیشن نے اسپیکر سے انتخابی اصلاحات پر نئی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.