Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اپوزیشن نے اسپیکر سے انتخابی اصلاحات پر نئی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
اہم خبریں

اپوزیشن نے اسپیکر سے انتخابی اصلاحات پر نئی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا

ایڈیٹرنومبر 15, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے کہا ہے کہ وہ ایک ’مکمل پیکیج‘ کی شکل میں انتخابی اصلاحات کے لیے ایک نئی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مشترکہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔
نو تشکیل شدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط کا جائزہ لینے کے لیے ہوا جس میں انہوں نے زیر التوا قانون سازیوں بشمول الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق پر بات چیت کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا تھا۔
اپنے خط میں اسپیکر نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی امور کو متحرک کرنے کی تجویز دی تھی، کمیٹی انہوں نے حکومت کی جانب سے 10 جون کو اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی میں پیش کردہ 21 بلوں پر غور کے لیے بنائی تھی۔
تاہم اپوزیشن پارٹیوں نے اسپیکر کی تجویز مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ کمیٹی ’مقررہ قانون سازی کے طریقہ کار پر عمل کیے بغیر‘ اور تین اجلاس منعقد کرنے کے باوجود تشکیل دی گئی، حکومتی اراکین کی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے یہ اپنے طریقہ کار کے دائرہ اختیار کے لیے اپنے ٹرمز آف ریفرنس کو بھی حتمی شکل نہیں دے سکی۔
مسلم لیگ (ن) کے میڈیا دفتر سے جاری شہباز شریف کی نقل میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران وہ تمام بلز جن پر اس کمیٹی نے غور کیا تھا وہ یا تو ختم ہوگئے یا سینیٹ نے مسترد کر دیے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجے گئے اس طرح اس مقصد کی مکمل نفی کر رہا ہے جس کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے کاروبار کو تشکیل دیا گیا تھا۔
اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد امور قانون سازی کے لیے اس وقت کمیٹی تشکیل دی تھی جب حکومتی اراکین نے 3 روز تک شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی تھی اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی متاثر ہوئی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا خیال ہے کہ قومی مفاد کے مسائل بالخصوص پاکستان کے عوام پر طویل مدتی اثرات رکھنے والی قانون سازی کو اتفاق رائے پر مبنی مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو تجویز دی کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو انتخابی اصلاحات کے مکمل پیکج پر غور کرے اور اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے جس میں قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے وہ انتخابی بل بھی شامل ہو جو آئینی طور پر مقررہ 90 دنوں میں سینیٹ سے پاس نہیں ہوسکا۔
شہباز شریف نے تجویز دی کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل اسی طرح کی کمیٹی کی بنیاد پر ہونی چاہیے جو جولائی 2014 میں اس وقت کے اسپیکر ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات کے پیکیج پر غور اور منظوری کے لیے بنائی تھی۔
انہوں نے اسپیکر کو بتایا کہ مذکورہ کمیٹی نے 117 اجلاس منعقد کیے اور 10 نومبر 2017 کو انتخابی اصلاحات کا قانون سازی پیکج متفقہ طور پر منظور کیا۔
انتخابی اصلاحات سے متعلق سابقہ کمیٹی کے سربراہ اس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار تھے۔
تاہم اپوزیشن نے تجویز دی کہ پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کو کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور اسے قومی اسمبلی سے منظور شدہ ان بلز پر بھی غور کرنا چاہیے کہ جو سینیٹ میں نہیں لائے گئے اور اس کے بجائے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے لیے رکھ دیے گئے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن مشترکہ اپوزیشن کے زیرِ غور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اپوزیشن مشاورت کے بعد اس کا فیصلہ کرے گی کی کہ موجودہ ’غیر آئینی حکومت‘ کا کس طرح بوریا بستر لپیٹنا ہے اور اس کا آغاز کہاں سے ہونا چاہیے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس اس لیے منسوخ کیا گیا کیوں کہ حکومت ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں شامل کرنا چاہتی ہے جو ملک کے مستقبل سے منسلک ایک مسئلہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت انتخابی اصلاحات پر اقدامات واپس نہیں لے گی، خواہ وہ اس پر اتفاق رائے نہ بھی کرسکیں۔
اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے۔
وزیر اطلاعات کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر قومی ایجنڈے کو متنازع بنادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ہر سیاسی جماعت انتخابی اصلاحات چاہتی ہے لیکن عمران خان صرف آئندہ انتخابات چرانا چاہتے ہیں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اپوزیشن انتخابی اصلاحات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہزاد ملک کا کالم:ثاقب نثار کی نواز شریف، مریم نوازکیس پر اثرانداز ہوئے؟ سابق جج رانا شمیم کواسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کرلیا
Next Article عمار غضنفر کا اختصاریہ : اٹھا لیے جانے والے ”سوالات“ اور” گم نام سپاہی“ کا ضمیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اب ملک ایسے ہی چلے گا اور جو بل پاس کرنا ہوگا کرینگے: فیصل واوڈا

فروری 18, 2025

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

دسمبر 23, 2024

جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی: فضل الرحمان کا اعلان

ستمبر 12, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.