Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»عمار غضنفر کا اختصاریہ : اٹھا لیے جانے والے ”سوالات“ اور” گم نام سپاہی“ کا ضمیر
اختصاریئے

عمار غضنفر کا اختصاریہ : اٹھا لیے جانے والے ”سوالات“ اور” گم نام سپاہی“ کا ضمیر

ایڈیٹرنومبر 15, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک تو اس ملک میں سوال اٹھانے کے شوقین بہت ہیں۔ خود اٹھا لیے جاتے ہیں، مگر سوال اٹھانے سے باز نہیں آتے۔ اور جب ان میں سے کوئی ”اٹھا لیا“ جائے، تو بھی پوچھیں گے کہ کس نے اٹھایا؟ یعنی ناشکری کا یہ عالم ہے کہ اس پر بھی خوش نہیں کہ چلو اٹھایا گیا تھا تو ”ہلکی پھلکی سرزنش “ کر کے چھوڑ تو دیا گیا۔ اب یا تو سب کو ایک ایک مرتبہ اٹھایا جائے کہ انہیں خود ہی معلوم ہو جائے کہ کون اٹھاتا ہے۔
اگر کوئی ویڈیو لیک ہو جائے تو بجائے ویڈیو بنانے والے کی مہارت کی داد دینے کے، سوال کرنے لگتے ہیں کہ ویڈیو بنائی کس نے اور کیسے؟ اور اگر لیک ہوئی تو لیک کس نے کی؟ اور اگر لیک کی تو کس مقصد کے تحت کی؟ اور اگر پرانی ویڈیو ہے تو اب آ کر لیک کیوں کی؟
اگر کوئی گروہ سڑکوں پر آ جائے تو فوراً اندازے لگانے لگیں گے کہ کس کے اشارے پر آیا؟ اگر کسی گروہ سے صلح صفائی سے معاہدہ ہو جائے تو پوچھیں گے کہ معاہدہ کس نے کیا؟ اور اگر معاہدے کی شقوں کو بدخواہوں کی بری نظر سے بچانے کے لیے خفیہ رکھا جائے تو کہیں گے کہ ایسا کیا ہے جس کی پردہ داری کی جا رہی ہے؟ یعنی اس بات کی کوِئی ستائش نہیں کہ کس خوش اسلوبی سے تمام معاملے کو ” طے” کر لیا گیا- ”پیغام” پہنچا دیا گیا، ”اثاثے“ محفوظ کر لیے گئے، اور امن امان کی صورتحال کر بگڑنے سے بچا لیا گیا۔
اگر سوشل میڈیا پرففتھ جنریشن وار کے مجاہدین ملک دشمنوں کا ایجنڈا ناکام بنانے میں شب ورو ز مصروف ہیں، تو بجائے ان کی تگ و دو کو سراہنے کے سوال اٹھایا جاتا ہے کہ یہ اکاؤ نٹس آپریٹ کون کر رہا ہے؟ اور یہ کہ ” حق کا علم بلند کرنے والے“ سب اکاؤنٹس کے پروفائیلز میں اس قدر یکسانیت کیوں ہوتی ہے؟ اور وینا ملک اپنے اکاؤنٹس سے ہونے والے ٹویٹس سے بے خبر کیوں ہے؟ یعنی بجائے دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دیکھنے کہ کیا کہا جا رہا ہے، سارا زور اس چیز کو کھنگالنے پر ہے کہ کہہ کون رہا ہے؟
اسی طرح اب اگر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا ضمیر جاگ ہی پڑا ہے تو بجائے داد و تحسین کے، حسبِ عادت پھر سوال اٹھانے لگے ہیں کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ حکم دیا تو دیا کس کے کہنے پر؟ اور اگر رانا شمیم کا ضمیر جاگا ہے تو اب آ کر ہی کیوں جاگا؟ حکم کا کیا ہے؟ کبھی بھی آ سکتا ہے۔ اور ضمیر کا کیا ہے؟ کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے۔
عادت سے مجبور ہیں۔ بزرگ سچ ہی کہہ گئے ہیں کہ کچھ عادتیں سر کے ساتھ ہی جاتی ہیں۔ نادان ہیں، یہ سمجھ نہیں رکھتے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے۔ جنگ میں کئی ”گمنام سپاہی“ بھی ہوتے ہیں جن کی کاوشوں اور قربانیوں کے طفیل جنگیں جیتی جاتی ہیں۔ مگر یہ مجاہدین گمنام ہی رہتے ہیں۔ اب اگر یہ مجاہدین اپنا نام ظاہر کرنے کو خود نمائی سے تعبیر کرتے ہوئے خود کو پوشیدہ رکھنے پر مصر ہیں تو آپ سرِ دست کوڈ نیم پر ہی اکتفاء کریں۔ تماشا دیکھیں ، اور تالیاں بجائیں۔ جو بھی کیا جا رہا ہے ملک و قوم کے ”وسیع تر مفاد“ ہی میں کیا جا رہا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ثاقب نثار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاپوزیشن نے اسپیکر سے انتخابی اصلاحات پر نئی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
Next Article ڈاکٹر حریم طارق کا اختصاریہ : جان بچانے والے کا گریڈ کون سا ہے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ثاقب چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ

دسمبر 21, 2023

ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ناقابلِ معافی ہے، کارروائی ہونی چاہیے: نواز شریف

مئی 2, 2023

ثاقب نثار نے لیک آڈیو کو ’چوری‘ قرار دیتے ہوئے اس کے مستند ہونے پر سوال اٹھادیا

اپریل 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم اپریل 15, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 15, 2026
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم اپریل 15, 2026
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ اپریل 15, 2026
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.