Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»افغانستان کے بارے میں آسٹریلوی رپورٹ ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

افغانستان کے بارے میں آسٹریلوی رپورٹ ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرنومبر 24, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بات ہے دو ہزار بارہ کی۔افغان صوبہ ارزگان میں تعینات آسٹریلیا کے خصوصی کمانڈو دستے کے ساتھ منسلک الیکٹرونک آپریٹر بریڈن چیپمین نے دیکھا کہ ان کے ایک ساتھی نے ایک نہتے افغان کو یونہی گولی مار کر ہلاک کردیا حالانکہ اس افغان نے حکم ملنے پر ہاتھ بھی کھڑے کر دیے تھے۔
بقول چیپمین ’’یہ منظر دیکھ کر میں بھونچکا رہ گیا۔ میرے ایک ساتھی نے میرا کندھا تھپتھپاتے ہوئے کہا پریشان مت ہو۔کوئی پوچھے تو یہی بتانا کہ یہ افغان مشکوک اور خطرناک انداز میں ہماری طرف آ رہا تھا لہٰذا سیلف ڈیفنس میں فائر کر دیا گیا۔پھر میں نے جب اپنے ساتھیوں کی کئی روز تک گفتگو سنی تو اندازہ ہوا کہ اس طرح افغانوں کو قتل کرنا کوئی بڑی بات نہیں یہ کام تو دو ہزار پانچ سے ہو رہا ہے ‘‘۔
اس وقت افغانستان میں جو چھبیس ہزار غیرملکی فوجی متعین ہیں ان میں آسٹریلوی فوجیوں کی تعداد لگ بھگ تین ہزار ہے۔آسٹریلیا نے افغانستان میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کی کارروائیوں میں دو ہزار دو سے ہی حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔
دو ہزار سولہ میں ایک عسکری ماہرِ عمرانیات سمانتھا کرومپوویٹس نے آسٹریلوی اسپیشل فورسز کے پیشہ ورانہ رکھ رکھاؤ پر ایک علمی تحقیق شروع کی تو پیاز کے چھلکوں کی طرح حقائق کھلتے چلے گئے۔ بالخصوص افغانستان میں متعین اسپیشل فورسز کے ارکان کا رویہ سمانتھا کے لیے نہایت پریشان کن تھا۔جب سمانتھا کی تحقیق سامنے آئی تو ملک کی سول و فوجی قیادت نے اسے یکسر بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے کر مسترد کرنے کے بجائے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا فیصلہ کیا۔
چنانچہ دو ہزار سولہ میں سپریم کورٹ کے ایک جج اور ایک ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی اہلکار میجر جنرل پال پریرٹن پر مشتمل کمیٹی نے دو ہزار پانچ سے سولہ تک کے گیارہ برس کے دوران افغانستان میں تعینات ہونے والے آسٹریلوی فوجیوں کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی چھان بین شروع کی۔انکوائری کمیٹی نے چار سو تئیس گواہوں کو قلمبند کیا۔بیس ہزار دستاویزات اور پچیس ہزار تصاویر کی چھان پھٹک کی اور اس کام میں چار برس صرف کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے ایک جامع تحقیقی رپورٹ حکومت کے حوالے کر دی اور پھر حکومت نے اس کا خلاصہ عوام الناس کے ملاحظے کے لیے جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق تئیس مختلف واقعات میں کم از کم انتالیس افغان باشندوں کی ہلاکت کی ذمے داری انیس ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجیوں پر عائد کی گئی اور ان کے خلاف فوری تادیبی و قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔مرنے والوں میں افغان قیدی، کسان اور عام شہری شامل ہیں۔زیادہ تر واقعات دو ہزار بارہ کے آس پاس ہوئے۔یہ ہلاکتیں کسی جنگی کارروائی کے دوران یا کنفیوژن میں نہیں ہوئیں بلکہ جان بوجھ کر کی گئیں۔یہ شواہد نہیں ملے کہ ان جانی بوجھی ہلاکتوں کے پیچھے افغانستان میں موجود اسپیشل فورسز کی اعلیٰ کمان کی رضامندی شامل تھی۔یہ واقعات پلاٹون کمانڈروں کی سطح پر ہوئے۔
ان ہلاکتوں کو بلڈنگ یعنی خون بہانے کے کھیل یا مشغلے کا نام دیا جاتا تھا۔یعنی نئے سپاہیوں کو ترغیب دی جاتی تھی کہ اگر انھوں نے اب تک کوئی دشمن ہلاک نہیں کیا تو پھر کسی قیدی یا شہری کو مار کر ہلاکت کا پہلا تجربہ حاصل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ہلاکت کو بطور جرم چھپانے کے لیے لاش کے ساتھ ہتھیار یا مواصلاتی آلات رکھ دیے جاتے تاکہ مرنے والے کو حملہ آور ثابت کیا جا سکے۔
رپورٹ میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ اسپیشل فورسز کے جس یونٹ کے ارکان کی اکثریت اس بہیمانہ طرزِ عمل کی مرتکب ہوئی ہے اس یونٹ کو توڑ کر اس کے ذمے دار طرزِ عمل کا مظاہرہ کرنے والے ارکان کو دیگر یونٹوں میں کھپا دیا جائے۔
رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد آسٹریلوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل اینگس کیمبل نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل یونٹ کے ارکان نے بنیادی پیشہ ورانہ ضوابط پامال کیے، جھوٹی کہانیاں گھڑی گئیں اور عام شہریوں اور زیرِ حراست افراد کو قتل کیا گیا۔
جو سیکیورٹی اہل کار بولنا چاہ رہے تھے انھیں زباں بندی پر مجبور کیا گیا، ڈرایا دھمکایا گیا۔ آسٹریلوی عوام اپنی فوج بالخصوص ایلیٹ اسپیشل فورسز سے قدرے بہتر طرزِ عمل کی توقع رکھتے تھے مگر جو طرزِ عمل سامنے آیا وہ نہایت تکلیف دہ اور باعثِ شرمندگی ہے۔
جنرل کیمبل نے اپنے خطاب میں آسٹریلوی مسلح افواج کی جانب سے افغان عوام سے غیرمشروط معافی بھی مانگی۔جب کہ وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے رپورٹ کی اشاعت سے پہلے افغان صدر اشرف غنی سے فون پر بات چیت کی اور انتہائی شرمندگی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ آیندہ ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام اور انصاف کے حصول کے لیے ان واقعات کا سامنے لایا جانا ضروری تھا۔ آسٹریلوی عوام اپنے اداروں سے بہتر رویے کی توقع رکھنے میں حق بجانب ہیں۔
فوجی کمان کے احتساب اور پیشہ ورانہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے رپورٹ کی سفارشات کے مطابق غیر جانبدار اعلیٰ شخصیات پر مشتمل ایک نگراں پینل بھی قائم کیا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے انڈیپینڈنٹ افغان کمیشن اور ہیومین رائٹس واچ نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قصور واروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی اور متاثرین کے لیے مالی ازالہ بھی ہونا چاہیے۔
افغانستان میں متعین درجن بھر سے زائد ممالک کے فوجی دستوں کے طرزِ عمل کے بارے میں آسٹریلیا کی سرکاری چھان بین رپورٹ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ افغانستان میں تعینات امریکی ، برطانوی اور جرمن فوجیوں پر بھی وقتاً فوقتاً انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں مگر ان کی سرکاری چھان بین سے اغماز برتا گیا ہے۔امریکا نے تو ایک قانون کے ذریعے اپنی بیرونِ ملک ( بالخصوص افغانستان اور عراق) متعین افواج کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے بارے میں جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت سمیت ہر ادارے کی ممکنہ چھان بین سے اپنے فوجیوں کو مبرا قرار دیا ہے۔

( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلم سب کیلئے ۔۔ راؤ محمد خالد
Next Article عاصمہ شیرازی کا کالم: ’لگے رہو مُنا بھائی‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

کیا افغانستان واقعی سلطنتوں کا قبرستان رہا ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.