Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar?
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar?
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar?
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar?
  • Kasino Bonus ohne Food Fight Keine Einzahlung Einzahlung 2026 Beste No Frankierung Boni
  • free slots 4u no Casino William Hill Login downloads
  • 100 Referenz anklicken einzeln Startguthaben bloß Bonuscode
  • Discover the best strategies for your Casino success Das Spiel im Casino zieht viele Menschen an, die sowohl Spannung al
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
  • Storia dei migliori casino non AAMS in Europa
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار غضنفر»ہمارے اصل حکمران ، صرف اور صرف سیاست دان ۔۔ عمار غضنفر
عمار غضنفر

ہمارے اصل حکمران ، صرف اور صرف سیاست دان ۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹرجون 24, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kings party
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ چند ماہ سے کسی مغربی مفکّر کا ایک قول سوشل میڈیا پر گردش میں ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ حققیقتاً تم پر کون حکمران ہے تو یہ دیکھو کہ ایسا کون سا طبقہ ہے جس پر تنقید کرنے کی آزادی تمہیں میسّر نہیں۔ مغرب کے اخلاقی زوال کا باعث ایسی ہی بے سروپا سوچ کی بہتات ہے۔ ویسے بھی ہم آ ج تک مغرب سے مستعار نظامِ سیاست کے ثمرات بھگت رہے ہیں۔ اس پر طرّہ یہ کہ ہم اپنے ملکی حالات کا جائزہ لینے کے لیے بھی مغربی مفکّرین کے نظریات کا سہارا لینے پر بضّد ہیں۔ مملکتِ خداداد بفضلِ خدا ایسی کسی بھی منافقانہ مصلحت اندیشی کا شکار نہیں کہ ہمیں اپنے اصل حکمرانوں کو جاننے کے لیے کچھ خاص جتن کرنے کی ضرورت پیش آئے۔ ہمارے اصل حکمران بھی بدقسمتی سے وہی ہیں جو کہ ہیں۔۔۔ یعنی کہ سیاستدان۔
اگرہم افکارِ مغرب سے مرعوب طبقہء دانشوراں کی تسلّی کی خاطر اتمامِ حجّت کے طور پر درج بالا اصول کی کسوٹی پراپنی سیاسی تاریخ کو پرکھیں بھی تو نتیجہ دو جمع دو چار کی مانند واضح اور روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ یہی سیاستدان ہی ہیں جنہوں نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک اپنی غلط پالیسیوں، بد نیّتی اور احمقانہ طرزِ حکمرانی کے باعث ہمارے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور یہ سب جاننے کے باوجود بھی اس طبقے نے ہمیں ڈر اور خوف کے ایسے ماحول میں جینے پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم میں سے ہر خاص و عام ان کی کوتاہیوں کی جانب انگلی اٹھانے سے ڈرتا ہے۔ اپنی جان کس کو پیاری نہیں ہوتی اور یہاں تو یہ حال ہے کہ ذرا آپ نے سیاستدانوں کی غلط پالیسیوں پر انگلی اٹھائی نہیں اور ادھر آپ کے لواحقین آپ کی تصاویر والے بینرز اٹھائے آپ کی بازیابی کے لیے مظاہرے کرتے نظر آتے ہیں۔ ملک کا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا تک آزاد نہیں۔ کوئی نیوز چینل سیاستدانوں کے خلاف کچھ بول کر تو دکھائے، اپنی نشریات عوام تک پہنچانے کو ترستا رہ جاتا ہے۔ کوئی اخبار ان سیاستدانوں کی شرانگیزیوں کے متعلق کچھ چھاپنے کی جسارت تو کرے، اس کے مالکان کو اپنے پرچے کی ترسیل تک کے لالے پڑ جاتے ہیں۔
نادان عوام سوشل میڈیا تک رسائی کے بعد خوشی کے شادیانے بجاتے پھرتے تھے کہ اب وہ بلا کسی روک ٹوک سیاسی قیادت کی نااہلی پر انگلی اٹھانے کے لیے آزاد ہوں گے، مگر ہمارے گلے پڑی اس مخلوق نے بھی کچّی گولیاں نہیں کھیلیں۔ تنقیدی پوسٹس لگانے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے گھروں پر چھاپے پڑنے لگے اور جعلی ناموں سے بنائے گئے ایسے اکاؤ نٹس کی شناخت کر کے انہیں فوری طور پر بلاک کیا جانے لگا۔ ڈر اور خوف کی ایسی فضاء قائم کر دی گئی ہے کہ ہر لکھنے والا لکھنے سے پہلے یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ اس کی کسی تحریر سے حکمران طبقے کی جبیں شکن آلودہ نہ ہونے پائے۔ ورنہ ان کی داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔
آپ خود ہی دیکھ لیجیے، اس ایک مراعات یافتہ طبقے کے علاوہ اور ایسا کون سا طبقہ ہے جس کی عزّت کی دھجّیاں اڑانے میں ہمیں کوئی باک ہے۔ اور کون سا ادارہ ایسا ہے جو ہمارے طنز و تشنّع کا نشانہ نہ بنتا ہو۔ اور تو اور ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ادارے بھی ناقدّین کو منہ توڑ جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ ایک صرف یہ سیاستدان ہیں کہ اپنی تمام ترسیاہ کاریوں کے با وجود اپنے خلاف اٹھنے والی ہرآواز کو ظلم و جبر کی طاقت سے دبا دیتے ہیں۔ ایسے میں آواز اٹھانے والی ہر شخصیت پر غدّار کا لیبل چسپاں کر دیا جاتا رہا ہے اور کبھی مزاجِ شاہی زیادہ ہی برہم ہو جائے تو ان پر تنقید کرنے والے تنقید کرنا بھول کر خود کو کفروتوہین کے الزامات سے بچاتے پھرتے ہیں۔ ایسے میں سب کو چپ رہتے ہی بنتی ہے۔
دلائل کا انبار ہے مگر قارئین کے قیمتی وقت کے ضیاع کے ڈر سے طوالت سے گریز کرتے ہوئے التماس ہے کہ تار کو چٹھی سمجھتے ہوئے اور تھوڑے لکھے کو بہت جانتے ہوئے باقی کا مضمون خود ہی بھانپ لیں۔ ڈر اور خوف کی فضا میں یہ چند سطریں سپردِ قلم کرنا بھی دل گردے کا کام ہے۔ صرف اس امید پر تحریر اشاعت کے لیے ارسال کی گئی ہے کہ اس کے متن کو محض مزاح کے پیرائے میں لیا جائے اور پسِ تحریر کوئی پوشیدہ معنی اخذ کرنے سے حتیٰ الامکان گریز کیا جائے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمسکراتا ہوا فلسفی/ خرم سہیل
Next Article مشاعروں میں شعرا ء کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات : ہوتل بابا کا کالم ( 15 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar?

مئی 18, 2026

Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar?

مئی 18, 2026

Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar?

مئی 18, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar? مئی 18, 2026
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar? مئی 18, 2026
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar? مئی 18, 2026
  • Mostbet Bahisindən İstifadə Edərkən Yaygın Səhvlərdən Necə Qaçmaq Olar? مئی 18, 2026
  • Kasino Bonus ohne Food Fight Keine Einzahlung Einzahlung 2026 Beste No Frankierung Boni مئی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.