Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جنوری 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا روک دیا
  • جمہوریت سے ناخوش امریکہ کی اگلی چال کیا ہو گی ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • طاقت کا کھیل ۔۔’’ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آتش فشاں کے دہانے پر ایران ،رضا شاہ اور فرح دیبا کا تذکرہ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے : جرمنی : ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی : رائٹرز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کاکالم:قوم کو چکر مت دیا کریں
امر جلیل

امر جلیل کاکالم:قوم کو چکر مت دیا کریں

رضی الدین رضیدسمبر 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ طےہے کہ فلم اچھی ہو یا بری، آپ تا عمر لگاتار نہیں دیکھ سکتے۔ اچھی بری فلم پابندی سے برسہا برس دیکھتے ہوئے آپ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔ کسی وجہ سے اگر آپ دماغی توازن کھونے سے بال بال بچ جاتے ہیں، تو پھر آپ یقیناً نفسیاتی امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے سینئر ماہر نفسیات، جواس وقت نوے برس کے ہیں، نے برسوں پہلے اپنے ایک لیکچر میں کہا تھا کہ مجموعی طور پر پینتالیس فی صد پاکستانی دماغی امراض میں مبتلا ہیں۔ اس انکشاف کو کئی دہائیاں گزر گئی ہیں۔ فقیر کے اندازے کے مطابق،ذہنی امراض میں مبتلا پاکستانیوں کی تعداد اب پینتالیس فی صد سے بڑھ کر ساٹھ فی صد سے تجاویز کرگئی ہوگی۔ شاید اس سے بھی زیادہ۔زندگی میں کچھ لگاتار ہونے، کرنے،دیکھنے اور گزرنے کے بعد اچھے خاصے، دیکھے بھالے لوگ دماغی امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ وجوہات ایک سے زیادہ ہیں، بلکہ بے شمار ہیں، کہ پاکستان میں روز اول سے ،سانحے ،مصیبتیں المناک واقعے، دلخراش حادثے بڑی باقاعدگی اور یکسانیت سے رونما ہوتے ہیں اور قوم کو جھنجھوڑ ڈالتے ہیں۔ اس قوم کو بڑی پابندی سے اتنی مرتبہ اور اس قدر جھنجھوڑا گیا ہے کہ اب کوئی حادثہ، کوئی واقعہ، کوئی سانحہ پاکستانیوں کو جھنجھوڑ نہیں سکتا۔ ہم مکمل طور پر تماش بین بن چکے ہیں۔ وحشی ہجوم تہمت لگاکر کسی بے یارومددگار کو بے رحمی سے پیٹ رہے ہوتے ہیں۔ ہم تماشائی بن کر سب کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں، اور مظلوم شخص کی آہ وبکا سے لطف اٹھارہے ہوتے ہیں۔ وحشی جنونی بے یارومددگار کو پتھروں، لاٹھیوں، لوہے کے سریوں،گھونسوں،لاتوں سے مارتے مارتے مارڈالتے ہیں۔ ہم عجیب سی خوشی محسوس کرتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوجاتے ہیں۔ یہ ہم ہیں۔ مانا کہ ملک میں چھوٹی بڑی عدالتیں ہیں۔ مگر ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ واجب القتل ہونے کے فتوے جاری کرتے ہیں۔ موردالزام شخص کو خود سزا دیتے ہیں۔ اسے چوراہوں پر سنگسار کردیتے ہیں۔
ہماری تاریخ سیاسی اور غیر سیاسی سانحوں سے بھری ہوئی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں اس قدر سیاسی سانحے دیکھے ہیں اور لگاتار دیکھے ہیں کہ اکثر اوقات پتہ نہیں چلتا کہ سیاسی سانحوں کا ذکر کہاں سے شروع کریں اور کہاں ختم کریں۔سیاسی سانحوں کی ابتدا میں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ناقابل فراموش سانحے سے کی تھی۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ سربراہ مملکت کی گاڑی راستے میں خراب ہوجائے؟ چلئے مان لیتے ہیں کہ گاڑی کسی منصوبے کے تحت نہیں، بلکہ سچ مچ خراب ہو گئی تھی۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ سربراہ مملکت کی گاڑی کے آگے اور پیچھے پروٹوکول کی گاڑیاں کیوں نہیں تھیں؟ خراب ہونے کی صورت میں کیوں دوسری ایمبولینس کا فوراً بندوبست نہیں کیا گیا تھا؟ ۔ سیاسی سانحوں کی ابتدا روزاول سے ہوچکی تھی جب قائد اعظم کی ریڈیو پاکستان سے نشر ہونے والی پہلی تقریر کو دوسرےروز ایڈٹ کرنے کے بعد اخباروں میں شائع کیا گیاتھا۔ آج تک کوئی نہیں جانتا کہ یہ گھنائونی حرکت کس نے کی تھی۔ قائد اعظم کبھی اپنے کام میں مداخلت گوارا یا نظر انداز نہیں کرتے تھے۔ ان کے اطراف نہ جانے کیسا ماحول تھا کہ وہ اتنی بڑی بدتمیزی چپ چاپ برداشت کرگئے۔آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم نے میٹرک کراچی کے کس اسکول سے پاس کیا تھا؟ آپ فوراً کہیں گے، قائد اعظم نے بمبئی یعنی بامبے یونیورسٹی سے میٹرک کرنے کے لئے امتحان سندھ مدرسۃ الاسلام سے دیا تھا۔ یہ جواب آپ پورے یقین سے اس لئے دیں گے کہ قائد اعظم کو کچھ اور پیش کرنے والوں نے نسل در نسل یہ بات درسی کتابوں میں آپ کو پڑھائی ہے، سنائی ہے اور سکھائی ہے۔ آپ کا جواب قطعی غلط ہے۔ قائد اعظم نے بمبئی یونیورسٹی سے میٹرک کرنے کے لئے تعلیم کراچی کے قدیم اسکول، کرسچن مشنری اسکول یعنیCMSسے حاصل کی تھی اور میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے لئےکرسچن مشنری اسکول سے امتحان دیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ گم کرنے والوں نے یہ معلومات کرسچن مشنری اسکول کے ریکارڈ سے غائب کردی ہوں گی۔ تصدیق کرنے کے لئے آپ اپناانسائیکلو پیڈیا اور وکی پیڈیا دیکھ سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے دور میں آپ کچھ نہیں چھپا سکتے۔سیاسی سانحوں سے ہٹ کرمیں آپ کو کرسچن مشنری اسکول کے حوالے سے چونکا دینے والی معلومات دیتا ہوں۔
انتخاب عالم کانام یاد ہے آپ کو؟ انیس سوساٹھ کی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی تھے۔ دائیں ہاتھ سے گگلی بالنگ کرتے تھے۔ ہارڈ ہٹنگ یعنی چوکے اور چھکے لگانے والے بیٹس مین تھے۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بنے۔ پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر بنے۔ انتخاب عالم کرسچن مشنری اسکول کے طالب علم تھے جب ان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے چناگیاتھا۔ مشکل سے پندرہ یا سولہ برس کے تھے۔ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اب آپ حیرت انگیز بات سنیں۔ انتخاب عالم کو بالنگ کرنے کے لئے گیند دی گئی۔ سامنے آسٹریلیا کے جم کر کھیلنے والے اوپنر میکڈونلڈ تھے، جو کسی سے آؤٹ نہیں ہورہے تھے۔ میکڈونلڈ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے۔ انتخاب عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پھینکی۔میکڈونلڈ نے کھیلنے کی بجائے آف اسٹمپ سے بہت دور گرنے والی گیند کو چھوڑ دیا۔ گیند گھوم کرTurnہوکر میکڈونلڈ کے اسٹمپس پر لگی۔ میکڈونلڈکلین بولڈ ہوگئے۔ اس طرح انتخاب عالم دنیائے کرکٹ کے گنتی کے دوچار بالرز کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے اوور میں وکٹ لی تھی۔ مگر انتخاب عالم نے بغیر رن دئیے پہلے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لی تھی اور وہ دنیا کے اس وقت کم عمر کھلاڑی تھے۔ یہ دونوں عالم گیر ریکارڈ ہیں اور قائم ودائم ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کاکالم:’’ایکسٹینشن‘‘
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:ریگستان … (1)
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 16, 2026

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

جنوری 16, 2026

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم جنوری 16, 2026
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا جنوری 16, 2026
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ جنوری 15, 2026
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم جنوری 15, 2026
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم جنوری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.