Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»اسکرپٹ میں جھول ہے۔۔امر جلیل
امر جلیل

اسکرپٹ میں جھول ہے۔۔امر جلیل

ایڈیٹراپریل 21, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرکار! اسکرپٹ میں جھول ہے۔ کورونا سے بچنے کے لیے اسکرپٹ میں آپ نے ہمیں طرح طرح کی تدابیر اور پرہیز بتائے۔ ہم نے بڑی سچائی اور ایمانداری سے آپ کے بتائے ہوئے پرہیز اور تدابیر پر عمل کیا۔ ہم نے اس قدر ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ جو کچھ امریکہ اور یورپی ممالک نے کر دکھایا، ہم نے ان سب سے کچھ زیادہ کر دکھایا۔ امریکہ اور یورپ میں کنبے یعنی فیملیز دو چار افراد پر مشتمل ہوتی ہیں۔ وہ لوگ بڑے بڑے ہوا دار اور روشن گھروں میں رہتے ہیں۔ ان کے لیے گھروں میں ایک دوسرے سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا بڑی بات نہیں تھی۔ امریکہ اور یورپ کے لوگوں کی طرح ہم گھروں میں بند ہو کر بیٹھ تو گئے تھے، مگر گھر کے اندر ایک دوسرے سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ہمارے لیے ممکن نہ تھا۔ ہم ایک ڈیڑھ کمروں والے چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں۔ ہمارے کنبے بھی بڑے بڑے ہوتے ہیں۔ آٹھ دس افراد یا اس سے بھی زیادہ افراد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اتنے لوگوں کا چھوٹے سے گھر میں ایک دوسرے سے چھ فٹ دور رہنا ممکن نہیں تھا۔ امید ہے سرکار کہ ہماری اس کوتاہی کو آپ ہماری مجبوری سمجھ کر درگزر کر دیں گے اور ہماری امداد جاری رکھیں گے۔ بظاہر ہم نے گھروں میں بند ہوکر بیٹھ جانے کے احکامات پر بڑی سختی سے عمل کیا تھا۔ کانوں کان ہم کسی کو پتا چلنے نہیں دیتے تھے کہ کنبے کے ہم دس لوگ ایک کمرہ میں زندگی کیسے گزارتے تھے۔ پانی کی قلت کے سبب گھر کا ایک ہی ٹائلٹ ہم صاف نہیں رکھ سکتے تھے۔ ہم نے حبس اور بدبو سے سمجھوتا کر لیا تھا، بلکہ کر رکھا ہے۔ یہاں پر نیو ورلڈ آرڈرکا اطلاق ہم پر نہیں ہوتا تھا۔ بار بار صابن سے ہاتھ دھونے والے حکم کی بجا آوری میں ہم یورپ اور امریکہ کے لوگوں سے بہت پیچھے رہ گئے تھے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہاتھ دھونے کو اہمیت نہیں دیتے۔ سرکار! ہمارے ہاں پانی کا قحط ہے۔ ورنہ بار بار ہاتھ دھونا ہماری فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔ ایک قوم ہونے کے ناتے ہم سب ہاتھ دھو کر ایک دوسرے کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔
اسکرپٹ کے مطابق‘ سرکار! آپ دنیا بھر کی سڑکیں، روڈ راستے ویران دیکھنا چاہتے تھے۔ سو آپ نے نیویارک سے کراچی تک سڑکیں ویران دیکھ لیں۔ دنیا بھر کے راستے ویران دیکھ کر نیو ورلڈ آرڈر کا اطلاق ممکن لگتا تھا۔ ایسی ہم آہنگی دنیا بھر کے ممالک میں ہم نے پہلے کبھی نہ دیکھی اور کبھی نہ سنی تھی۔ سردست عرب اور یہودی ایک ہی پیج پر دکھائی دے رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور افغانستان سے جنگ و جدل کی خبریں آنا بند ہو گئی ہیں۔ کشمیر میں کرفیو کی باتیں بھی سنائی نہیں دیتیں۔ اس لحاظ سے لاجواب اسکرپٹ ہے۔ سرکار! آپ نے سب کی بولتی بند کر دی ہے۔ اب کوئی بات نہیں کرتا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں ڈیلیوری کے دوران روزانہ لاتعداد زچہ بچہ مر جاتے ہیں۔ کروڑوں بچوں کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ لاکھوں بچے فاقہ کشی سے مر جاتے ہیں۔ روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ سینئر سٹیزن ضعیف العمری کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ ہزاروں لوگ روزانہ دل کا دورہ پڑنے سے مر جاتے ہیں۔ ہزاروں لوگ ایڈز اور چھوت کے دیگر امراض سے مر جاتے ہیں۔ ان پر اب کوئی شخص بولنا پسند نہیں کرتا۔ دنیا ایک ہی موضوع کے اطراف گھوم رہی ہے۔ اور وہ ہے کورونا۔ ہمیں تاثر دیا گیا ہے اب لوگ دوسری کسی وجہ یا بیماری سے نہیں مرتے۔ اب لوگ صرف کورونا وائرس سے مرتے ہیں۔ دنیا کی آبادی سات سو کروڑ ہے۔ مجھے حساب کتاب نہیں آتا۔ دنیا کی سات سو کروڑ کی آبادی میں اگر ایک فیصد لوگ بھی کورونا کی وجہ سے مر چکے ہوتے تو ان کی تعداد سات کروڑ ہوتی۔ آپ خود حساب لگا لیں۔
میں معذرت کے ساتھ لاجواب اسکرپٹ میں ایک دو معمولی جھول کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانے کی جسارت کر رہا ہوں۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر کے مطابق ہم نے کارخانے اور کاروباری ادارے بند کر دیے۔ تعلیمی ادارے بند کر دیے۔ ایئر پورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس ٹرمینل بند کر دیے۔ ہر نوعیت کے مواصلات پر پابندی لگا دی گئی۔ روڈ راستے ہر طرح کی موٹر گاڑیوں سے محروم کر دیے۔ مکمل لاک ڈاؤن۔ ہم گھروں میں مقید ہو کر بیٹھ گئے۔ ہمارا عمل عین آپ کے ارشادات کے مطابق تھا، اور ہے۔ مگر کورونا سے بچنے کی تدابیر میں آپ نے ہمیں پرہیز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ کیا ہم حلیم اور نہاری کھا سکتے ہیں؟ کیا ہم بہاری کباب، گولا کباب، افغانی پلائو کھا سکتے ہیں؟ سرکار! اسکرپٹ میں یہ بہت بڑا جھول ہے۔ اٹلی کے لوگ کورونا سے مر رہے تھے اور دھڑا دھڑ پاستا کھاتے جا رہے تھے۔ کیا امریکہ اور یورپ کے لوگ برگر، سینڈوچز، ساسیجز، اسٹیک کھا سکتے ہیں؟ کورونا سے بچنے کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کو گھروں میں چھپ کر بیٹھ جانے اور بار بار ہاتھ دھونے کے علاوہ کھانے پینے کی کن کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے؟ مجھے لگتا ہے سرکار، آپ بین الاقوامی پرہیز کی کھوج میں ہیں۔ آپ نے جس طرح گھروں میں بیٹھ جانے، ہاتھ دھونے، کام کاج سے دور رہنے اور میل جول سے اجتناب کو عالمی رویہ بنا دیا ہے شاید عین اسی طرح آپ عالمگیر پرہیز کی کھوج میں ہیں۔ میرے پاس ایک تجویز ہے سرکار۔ پانی ایک ایسی چیز ہے جس کا استعمال کالے اور گورے بےدریغ کرتے ہیں۔ سرکار! آپ کورونا سے بچنے کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کو پانی پینے سے پرہیز کی ہدایت کر دیجئے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’اور مجھے جان کی امان بھی دے‘‘۔۔حسن نثار
Next Article حکومت کی حرکتیں۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 9, 2026

تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا

فروری 9, 2026

ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ

فروری 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.