Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»’’اور مجھے جان کی امان بھی دے‘‘۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’اور مجھے جان کی امان بھی دے‘‘۔۔حسن نثار

ایڈیٹراپریل 21, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چینی آٹا اسمگلنگ پر 14سال جبکہ ذخیرہ اندوزی پر 3سال قیدہو گی لیکن اصل سوال پھر وہی کہ عملدرآمد کتنا ہو گا اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اس کی رفتار کیا ہو گی؟ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت ملازمین، منیجرز پر نہیں ان کالے دھندوں کے ’’مالکان‘‘ پر ہاتھ ڈالے گی۔ ارادہ نیک ہے لیکن کام اتنا سادہ نہیں کیونکہ جس ملک میں بیش قیمت جائیدادیں اور گاڑیاں بھی ذاتی ملازمین کے نام پر ہوں، وہاں اصل مالک تک تو ملک الموت ہی پہنچ سکتا ہے لیکن بہرحال قوم حسب عادت، حسب معمول سوکھے ہوئے درخت کے ساتھ پیوستہ، امید بہار رکھتے ہوئے علامہ اقبال کی ہدایت پر عمل کر رہی ہے۔دوسری طرف ایک دن میں 24 اموات کی خبر ہے اور پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں یکدم تیزی دکھائی دے رہی ہے تو عوام کو ’’احتیاط‘‘ پر فوکس میں اضافہ کرنا ہو گا۔ گئی اتوار میں ریکارڈنگ کیلئے ’’جیو‘‘ گیا تو آفس آتے جاتے ٹریفک کی صورت حال دیکھ کر خاصی مایوس ہوئی۔ میں اتوار کی ٹریفک کا ایکسپرٹ ہوں کیونکہ عرصہ دراز سے صرف اتوار کو ’’میرے مطابق‘‘ کیلئے ہی گھر سے نکلتا ہوں سو پوری ذمہ داری اور اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ گزشتہ اتوار کو عام اتواروں سے کہیں زیادہ رش تھا۔ حکومت ڈبل سواری کو رورہی ہے جبکہ میں نے میاں بیوی اور تین تا 4 بچوں سمیت 5 تا 6 سواریوں کو موٹر سائیکلوں میں ٹھنسے ہوئے دیکھا۔ نہر کے ساتھ والی سڑک پر ٹھوکر نیاز بیگ تا مال روڈ دو جگہ ’’ناکے نما‘‘ سرگرمیوں کی کم از کم مجھے سمجھ نہیں آئی کہ خواہ مخواہ ٹریفک پھنس جاتی ہے اور ایک گاڑی اوسطاً 10 تا 13 منٹ رینگتی رہتی ہے لیکن جنہیں 72 سال کی غارت گری کا ملال نہیں، ان کیلئے دس پندرہ منٹ کی کیا اوقات؟
اخباری خبر کے مطابق وسیم اکرم پلس وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پروٹوکول کے بغیر لاہور کا ’’اچانک‘‘ دورہ کیا اور زیادہ ٹریفک پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔سچ پوچھیں تو مجھے آج تک اس سیاسی مخلوق کی ’’برہمی‘‘ ۔۔۔۔۔’’میلی آنکھ‘‘ ۔۔۔۔۔۔ ’’آہنی ہاتھوں‘‘ ۔۔۔۔۔ ’’دودھ کا دودھ پانی کا پانی‘‘ ۔۔۔۔۔۔ ’’سیسہ پلائی دیوار‘‘ ۔۔۔۔۔ ’’جمہوریت کا حسن‘‘ وغیرہ جیسی لاتعداد دیگر نان سینس کی سمجھ نہیں آئی تو ظاہر ہے قصور ان جمہوری گلیڈی ایٹرز کا نہیں، میری سوچ کا ہے۔
قارئین میں سے کوئی چاہے تو ’’دودھ کا دودھ پانی کا پانی‘‘ والا محاورہ مجھے سمجھا دے کہ دودھ تو ہوتا ہی پانی ہے۔بات چلی تھی کورونا سے تو ایک بار پھر عوام سے انتہائی احتیاط کی اپیل ہے کہ ۔۔۔۔۔’’جاگتے رہنا صرف حکومت پہ نہ رہنا‘‘ لیکن کچھ اور حقائق بھی قابل غور ہیں مثلاً یہ کہ ہر سال دنیا بھر میں Road Accidents کی تعداد 13 لاکھ 50 ہزار سے کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے جن میں روزانہ 37 سو لوگ زندگی کی بازی ہار بیٹھتے ہیں۔دنیا بھر میں ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سالانہ سے زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں تو ٹی بی ختم ہو چکی لیکن پاکستان میں اب بھی 69 ہزار افراد سالانہ کے حساب سے ٹی بی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور ہیپاٹائٹس سے ہر سال ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی اس نظام کی سولی چڑھ جاتے ہیں جس میں پینے کا صاف پانی ہی موجود نہیں اور شاعر کم بخت اس بات پر روتا ہے کہ آج اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں جتنی ہم چھوڑ دیا کرتے تھے پیمانے میں اپنے ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کے پیمانے بھی عجیب ہیں کہ کچھ لوگوں کی ’’پیاس‘‘ بجھانے کیلئے خالص انسانی خون کی فراوانی ہے جبکہ بھاری اکثریت کو پینے کا صاف پانی بھی نصیب نہیں۔’’One For The Road‘‘ کے طور پر یہ بھی سن لیں کہ پچھلے برس صرف تھر میں غذا کی کمی کے سبب 820 بچے اللہ کو پیارے ہو گئے اور میں سوچتا ہوں کہ جب یہ 820 بھوکے بچے رب کے حضور پیش ہوئے ہوں گے تو رب نے ہم سب کے بارے میں کیا فیصلہ کیا ہو گا؟ ’’ہم سب‘‘ سے میری مراد وہ لوگ ہیں جنہیں دی گئی اہم ترین ہدایات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمیں دائیں ہاتھ سات اور بائیں ہاتھ سات گھروں کے حالات کا علم ہونا چاہئے اور اگر تمہارا پڑوسی بھوکا سو گیا تو ۔۔۔
چلتے چلتے یہ بھی سن لیں کہ دو وقت کی روٹی کا بھوکا اور چند گھونٹ پانی کا پیاسا تھر سندھ میں ہے اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا تعلق بھی سندھ سے تھا اور یہ بھی بھٹو صاحب ہی تھے جنہوں نے ’’روٹی کپڑا مکان‘‘ کا نعرہ بلند کیا اور پھر ان کی زندگی میں ہی شاعر چیخ اٹھاروٹی کپڑا بھی دے مکان بھی دےاور مجھے جان کی امان بھی دےآج بھٹو صاحب کا نواسا بلاول سندھ کا اصل حکمران اور نانا جان کی انقلابی پارٹی کا سربراہ ہے تو یقین رکھیں کہ اگر بلاول نہیں تو بلاول کا نواسا ضرور اپنے نانا کے نانا کا منشور نبھا دے گا …….. پھر پیوستہ رہ شجر سے۔کچھ لوگ ایسا ہی بھیانک تجربہ پنجاب میں بھی کرنا چاہتے ہیں تو ست بسم اللہ لیکن احتیاط بھی تو کوئی شے ہے یا نہیں؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمکّرم جاہ کے کرم!۔۔سہیل وڑائچ
Next Article اسکرپٹ میں جھول ہے۔۔امر جلیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

فروری 6, 2026

اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی

فروری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.