Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امجد اسلام امجد»خوش آمدید۔۔۔ رمضان:چشم تماشا /امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

خوش آمدید۔۔۔ رمضان:چشم تماشا /امجد اسلام امجد

ایڈیٹرمئی 17, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad islam amjad at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہیں افطار کا حیلہ تو نہیں ہے حالی
آپ اکثر رمضاں ہی میں سفر کرتے ہیں
کل بھکر سے لاہور واپسی کے دوران مولانا حالی کا یہ دلچسپ اور مزیدار شعر بار بار یاد آیا کہ اگرچہ ابھی رمضان کا مبارک اور بابرکت مہینہ شروع نہیں ہوا لیکن یہ میرا سفر میں ساتواں مسلسل دن تھا اور چونکہ ان اسفار کا سلسلہ بالواسطہ طریقے سے رمضان سے جڑا ہوا ہے اس لیے ایک نیم استعاراتی سا رشتہ بہرحال بن جاتا ہے۔
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ اگرچہ ہم پاکستانی بالخصوص اور امت مسلمہ بالعموم طرح طرح کے ذہنی فکری‘ تعلیمی‘ معاشی اور سیاسی مسائل میں گھری ہوئی ہے اور ہماری مجموعی کارکردگی پسماندگی اور ترقی پذیری کے درمیان کہیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے مگر خیرات اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے ضمن میں انفرادی سطح پر ہمارا ریکارڈ بہت شاندار اور قابل تقلید ہے اور خاص طور پر ماہ رمضان کے آغاز اور اس کے دوران لوگ نیکی فلاح اور خدمت خلق کے کاموں میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کاموں سے متعلق تمام ادارے بھی ان دنوں میں خصوصی مہمات کا اہتمام کرتے ہیں۔ میڈیااور اخبارات میں اشتہارات اور مختلف طرح کے پوسٹرز کی شکل میں یہ نیک دل لوگ اپنے اپنے فلاحی پروگراموں کے لیے عطیات جمع کرنے اور اپنے کام سے متعلق آگاہی کمپینز ترتیب دیتے ہیں کہ زیادہ تر مسلمان انھی دنوں میں اپنے مال کی زکوٰۃ نکالتے ہیں۔
ہمارے الخدمت فاؤنڈیشن کے احباب نے بھی اسی حوالے سے اپنے ’’کفالت یتامیٰ‘‘ پروگرام کے لیے خصوصی فنڈریزر کا اہتمام کیا تھا جس کی معرفت مجھے بھی سیالکوٹ‘ اوکاڑہ‘ سرگودھا اور بھکر میں اس نیک کام کے لیے ان کا ساتھ دینے کی سعادت نصیب ہوئی۔ ’’الخدمت‘‘ کے موجودہ صدر میاں عبدالشکور اور ان کے بیشتر احباب سے ذاتی تعلق اور محبت کا ایک رشتہ برسوں سے چلا آ رہا ہے کہ ہم سب اپنے تعلیمی سفر کے دوران آگے پیچھے ہی تھے۔
ان دوستوں کا نظریاتی تعلق جماعت اسلامی سے ہے اور اگرچہ میں کبھی اس جماعت کا ممبر یا اس کے زیادہ قریب نہیں رہا مگر نصف صدی سے زیادہ کے اس عرصے میں، میں نے عملی طور پر ان لوگوں کی محنت دیانت اور خدمت انسانی کے جذبے کو قریب سے دیکھا ہے اور ان کے بیشتر فلاحی منصوبوں کی تفصیلات میرے علم ’’مشاہدے اور تجربے میں ہیں، اس لیے ان کی اعانت کی خاطر مجھے ملک کے اندر اور بیرون ملک سفر کی سختیاں جھیلنا صرف قبول ہی نہیں بلکہ اچھا بھی لگتا ہے کہ اگر اس وسیلے سے ہمارا خرچ کیا ہوا وقت خلق خدا کی بہتری اور فلاح کے کام آسکے تو اس سے زیادہ اچھی اور پسندیدہ بات کیا ہو سکتی ہے۔
اسی حوالے سے مجھے برادرم امجد ثاقب کے بے مثال ادارے ’’اخوت‘‘ تعلیمی ادارے ’’غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ‘‘ ابرار الحق کی ’’سہارا فاؤنڈیشن‘‘ ڈاکٹر شہریار کے کینسر کیئر اسپتال‘ میاں عبدالشکور کی الفلاح اسکالر شپ اسکیم اور ایبٹ آباد میں قائم کردہ سعودی عرب میں مقیم کچھ پاکستانی ڈاکٹروں کے فلاحی ادارے ’’کڈنی سینٹر‘‘ کے مختلف فنڈریزرز میں بھی شمولیت کا موقع ملا ہے جب کہ ان کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن‘ شوکت خانم میموریل اسپتال‘ فاؤنٹین ہاؤس‘ ڈاکٹر ادیب رضوی کے Suit کراچی کے انڈس اسپتال گونگے بہرے بچوں کے ادارے ’’رائزنگ سن‘‘ منو بھائی مرحوم والی سندس فاؤنڈیشن برادرم شاہد اقبال کے ’’نعمت‘‘ شالیمار اسپتال‘ جنت الفردوس ٹرسٹ‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے اسپتال اور کچھ اور فلاحی اور تعلیمی اداروں سے بھی میرا کچھ نہ کچھ تعلق ہے اور رہا ہے ۔
یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ کسی کو اس کارخیر میں عملی طور پر حصہ ڈالنے اور لوگوں کو اس کی طرف راغب کرنے کا موقع مل جائے کہ نیکی کی ترغیب دینا بھی اپنی جگہ پر ایک نیک اور پسندیدہ عمل ہے۔
سو اگر ہم میں سے کسی کے شعر یا تقریر سننے یا مزاح اور گانے سے لطف اندوز ہونے کے بہانے کچھ ایسے لوگ بھی ان کاموں سے آگاہ اور ان کی طرف مائل ہو جائیں جو کسی نہ کسی وجہ سے ان سے دور یا بے خبر تھے تو یہ گویا ایک طرح کا اظہار احسان مندی ہے کہ رب کریم نے ہمیں اس کارخیر میں حصہ لینے کی توفیق اور موقع فراہم کیا۔ ان معاملات سے اپنے ذاتی تعلق کا ذکر اور اظہار ایک اعتبار سے قدرے سطحی‘ ہلکی اور نمائشی سی بات لگتی ہے اور بہت حد تک ہے بھی لیکن میں نے صرف اس لیے اس ’’خطرناک‘‘ راستے پہ چلنے کا رسک قبول کیا ہے کہ اس میں وہ ترغیب دلانے والی نیکی کی خوشبو شامل ہے۔ جسے ہمارے رسول پاکؐ نے ایک جائز احسن اور پسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔
اس کارخیر اور فلاح کے ان اچھے اور انسانی دوست اداروں کے ذکر کا اصل مقصد یہی ہے کہ ہم سب زیادہ سے زیادہ اس کی طرف خود بھی راغب ہوں اور دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں کہ رب کریم کے نزدیک اس کے بندوں کی خدمت اس کی اپنی عبادت سے بھی افضل اور مستحسن ہے، البتہ اس کے لیے وہ طریقہ سخت غلط اور ناپسندیدہ ہے جو پچھلے چند برسوں سے ہمارے ٹی وی چینلز نے خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر اپنا رکھا تھا، امید اور دعا کرنی چاہیے کہ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق آیندہ اس روش سے گریز کیا جائے گا اور اشتہار بازی میں رمضان کی اصل روح اور اس کے احترام کا خیال رکھا جائے گا۔ چند برس قبل ایک عمرے کے دوران ریاض الجنتہ کے نواح میں کہی گئی ایک نعت کے اشعار کچھ اس طرح سے ہیں
پناہ مجھ کو ملے مصطفےؐ کے داماں میں
کمی کوئی نہ رہے کاش میرے ایماں میں
عطا ہوا ہے مجھے پھر سے حاضری کا شرف
نگاہ اٹھتی نہیں ہے وفور احساں میں
کرم کی ایک نظر ہو کہ لے کے نذر سلام
حضورؐ میں بھی کھڑا ہوں صف غلاماں میں
سوائے اشک ندامت‘ بجز امید کرم
نہیں ہے کچھ بھی مری آخرت کے ساماں میں
احاطہ جس سے ہو ممکن مری عقیدت کا
نہیں وہ لفظ کہیں بھی‘ لغت کے داماں میں
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنا اہلی کی معراج: کٹہرا / خالدمسعودخان
Next Article مابعداز حقیقت کا دور : برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

جولائی 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.