میم تو ازل سے ہی مقدس و مطہر ہے۔ مصفٰی و مسجٰی ہے۔ مومن، مہیمن، متکبر، مصور، مُعِز، مُذِل، مقیت، مجیب، مجید، متین، مُحصی، ممیت، ماجد، مقتدر، مقدم، مؤخر، متعالی، منتقم، مالک الملک، مقسط، مغنی، مانع، اور مالک یومِ الدین ذاتِ باری تعالٰی کے ناموں میں سے ہیں۔ یہ اتنے سارے نام بھی تو میم سے شروع ہوتے ہیں۔ پھر اس کے پیارے حبیب کا ذاتی نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صفاتی نام، محمود، مشہود، ماحٍ، منجٍ، مجتبٰی، مرتضٰی، مصطفٰی، مزمل، مدثر، متین، مصدق، منصور، مصباح، مجیب، مقتصد، مامون، معلوم، مبین، مطیع، منیر، محرم، مکرم، مبشر، مذکر، مطہر، مدعو، مومن، مُضری اور دیگر نام بلا وجہ تو میم سے شروع نہیں ہوتے۔ مہر و ماہ میم سے، مکہ مدینہ میم سے، ملک ملائک میم سے، معلم و مدرس میم سے، مشہور و معروف میم سے، محقق مؤرخ میم سے، محب محبوب میم سے، مشفق مؤدب میم سے، مؤذن و مقتدی میم سے، مظہر و موجود میم سے، معبد معبود میم سے، معجم معرب میم سے، مقصد و مقصود میم سے، مہمان و میزبان میم سے، مشرق و مغرب میم سے، مذکر مؤنث میم سے، ملن ملاپ میم سے، معانقہ معاشرہ میم سے، مذاکرہ مکالمہ میم سے، مدخل مخرج میم سے، میرا تو سارا سفر ہی میاں چنوں سے شروع ہو کر ملتان پر ختم ہو جاتا ھے۔ دونوں شہروں کے نام میم سے شروع ہوتے ہیں۔ ملتان تو مدینۃ الاولیاء بھی ھے۔ میرے نام محمد امجد رامے کے پہلے لفظ محمد کا پہلا حرف میم دوسرے لفظ امجد کا دوسرا حرف میم اور تیسرے لفظ رامے کا تیسرا حرف میم ھے۔ محمود ظفر اقبال ہاشمی کے نام کی ابتدا بھی میم سے، ماہ جبیں میم سے، "ماؤں سے بھری دنیا” ناول میم سے، میری ماں میم سے، میرا مقدر میم سے، میں تو منسوب بھی ایک مقدس میم سے یعنی محمد رسول اللہ سے۔ میم سے شروع میم پر ختم کیوں کہ ہم ہیں مسلم، میرا خاتمہ بھی میم سے یعنی موت، محشر میم سے اور میرا مقبرہ بھی میم سے۔ میم کا تو دونوں جہانوں میں مرکزی اور کلیدی کردار مُسَلمہ ہے۔
اتوار, جون 21, 2026
تازہ خبریں:
- کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
- 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
- روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
- سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
- امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
- کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
- قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم

