Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعودکاکالم:انوکھا لاڈلا!
عمار مسعود

عمار مسعودکاکالم:انوکھا لاڈلا!

ایڈیٹرستمبر 11, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاڈلا بچہ عموماً اسے کہتے ہیں کہ وہ جو چاہے کوئی بھی نقصان کرے ، کتنی بھی الٹی فرمائش کیوں نہ کرے، ماں باپ بیچارے مارے الفت کے سب ماننے کو تیار ہوں۔ ڈانٹ ڈپٹ سے پرہیز کریں ، اس کوسزا دینے سے اجتناب کریں ، اس کی غلطیوں پر پردہ ڈالیں، اس کی خامیوں کو اپنے سر لے لیں۔ ایسے ماں باپ باقی بچوں کی تادیب توکرتے ہیں مگر لاڈلے کو اس کی تمام تر خامیوں کے باوجود گود میں بٹھاتے ہیں، لاڈ کرتے ہیں، نخرے اٹھاتے ہیں ۔
دیکھنے میں تو عموماًیہی آیا ہے کہ لاڈلے بچے بدتمیز ہوتے ہیں ، کسی کی بات نہیں سنتے ، نہ بڑوں کا ادب کرتے ہیں نہ کسی اور کا لحاظ کرتے ہیں،من مانی کرتے ہیں۔ گالم گلوچ ، مارکٹائی سے بھی اجتناب نہیں کرتے ۔ جھوٹ بھی بولتے ہیں، الزام بھی لگاتے ہیں…..عمران خان بھی اس ملک اور اس ریاست کے لاڈلے ہیں۔ جو الفت بھرا سلوک ان کے ساتھ کیا جاتا رہا ہے، اس کی مثال تاریخ پاکستان میں نہیں ملتی، ان کی کسی حرکت پر کوئی پابندی نہیں۔ وہ جو چاہیں کریں آخر میں ان کے مائی باپ ان سے ُدلارہی کر رہے ہوتے ہیں۔
جو سلوک اس ملک میں باقی سیاستدانوں کے ساتھ ریاستی اداروں نے روا رکھا ہے اس کا پاسنگ بھی ابھی تک عمران خان کے ساتھ نہیں ہوا۔ ہم نے اس ملک کی تاریخ میں کیا کچھ ہوتے نہیں دیکھا ۔اس ملک میں سیاستدانوں کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا۔ پھانسی پر چڑھا دیئے گئے ، قتل ہوئے، بم دھماکوں میں مار دیئے گئے ، وطن بدر ہوئے ، غداری کے الزام لگے ، کفر تک کے فتوے لگے۔ جیلوں میں مویشیوں کی طرح ڈال دیا گیا۔
دوسری جانب عمران خان ہیں جنہیں گویا ہرطرح کی معافی اور اجازت ہے۔ آپ اگران کے اوپر لگے الزامات کا مقابلہ دوسرے سیاستدانوں سے کریں تو زمین آسمان کا فرق ہے۔ یوسف رضا گیلانی اپنی وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھو بیٹھے مگر کسی کے کلیجے کو ہاتھ نہ پڑا، کسی منصف کی آنکھ پرنم نہ ہوئی ، کسی قاضی کا دل نہ پسیجا ۔ اب تماشا یہ ہے کہ درِ انصاف خان صاحب سے متمنی ہے کہ معافی مانگ لیجئے لیکن ان کی صحت پر کوئی فرق ہی نہیں پڑ رہا ۔ ماضی میں بھی یہی ہوا۔ دو ہزار تیرہ میں بھی توہینِ عدالت عمران خان پر کارگر نہیں ہوئی تھی ۔ امسال پچیس مئی کو بھی ایوان ِانصاف سے آواز آئی کہ ہو سکتا ہے عدالت کا حکم عمران خان کی سماعتوں سے ٹکرایا ہی نہ ہو!اسی پر کیا موقوف ہر جگہ عمران خان لاڈلے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میڈیا کئی برس ان کی توصیف پر ماموررہا ۔ کسی نےزبان کھولی تو نوکری سے گیا۔ کسی نے زیادہ حق گوئی کی کوشش کی تو گولیوں ، اغوا، قیداور تشدد کا مستحق قرار پایا۔ ہر زمانے میں ، ہر حکومت کے قصیدہ خواں ہوتے ہیں مگر ایک میڈیا گروپ کو چھوڑ کر پورے کا پورا میڈیا ہی ایک لاڈلے کی خدمت میں جت گیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔
جب وزارت عظمیٰ کی مسند پر براجمان تھے تب بھی بس جنبشِ ابرو سے فرمائش کرتے تھے اور سب کام ہو جاتے تھے۔ کون سا بل منظور کروانا ہے ؟ جہاں پناہ کو کتنے بندوں کے اجلاس میں حاضری درکار ہے؟ کس کو الیکشن جتوانا ہے ، کس کے ووٹ غائب کرنے ہیں ،بس فرمائش کرنی پڑتی تھی اور پھر ہر رستہ کھلتا چلا جاتا تھا ۔
اب کہنے کو تو پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا مگر لاڈلے کی روایت قائم ہے۔ اب بھی درونِ خانہ ان کے چاہنے والے بہت ہیں۔ ان کی ہر فرمائش پوری کرنے والوں کی اب بھی کمی نہیں ہے۔ لیکن اب ان کی فرمائشیں ایسی ہو رہی ہیں جن پر عمل کروانا مائی باپ کے بس کا روگ نہیں رہا ۔ اب کون امریکہ سے حقیقی آزادی انہیں دلوائے ، آئی ایم ایف کو کون سمجھائے کہ خان صاحب کے دور اقتدار کے بارے میں سچ بولنے سے پرہیز کرے۔ کون عدالتوں سے فارن فنڈنگ والے کیس کوختم کرائے۔
دیکھا یہی گیا ہے کہ جو ماں باپ اپنے بچوں کو لاڈلا بناتے ہیں وہ عموماً نقصان میں رہتے ہیں ۔ ایسے بچے ایک حد کے بعد ماں باپ پر ہی الزام لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ ان کی بنی بنائی عزت کی لاج نہیں رکھتے۔ ایسے میں ماں باپ کے پاس یہ کہنے کا بھی چارہ نہیں رہتا کہ’’ بچہ ہے بڑا ہو کر سنبھل جائے گا‘‘ کیونکہ بچے کے سنبھلنے تک گھر کی ہر کل بگڑ چکی ہوتی ہے۔ عمران خان ہیجان میں اتنے آگے بڑھ چکے ہیں کہ اب انہیں کسی کا پاس نہیں۔ وہ ہر چیز کو روندتے ہوئے ہوسِ اقتدار میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اب نہ ان کو اپنے محسنوں کا پاس ہے، نہ مائی باپ کا خیال ہے، نہ وہ آئین جیسی چیزوں کی پروا کرتے ہیں، نہ قانون ان کا راستہ روکتا ہے،نہ عوام کا درد ان کے دل میں جاگتا ہے، نہ سیلاب کی تباہ کاریاں ان کو انتشار سے باز رکھ سکتی ہیں ، نہ معیشت کی بدحالی ان کو نفاق پھیلانے سے روک سکتی ہے۔
اب اگر لاڈلے کی نافرمانیاں اسی طرح جاری رہیں تو وہ دن دور نہیں جب باپ سرزنش کرے گا اور ماں اس کے وجود پر ہی آنسو بہائے گی کیونکہ اب خدشہ یہ ہو چلا ہے کہ اگراس نےاس گھر کو ہی آگ لگا دی توسب پچھتاوے کی راکھ کرید رہے ہوں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کاکالم:میں اور ڈاکٹر صفدر محمود !
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:افغانستان کی فرحانہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.