Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ہارنے کے بعد ایک میسنا کالم : آمنہ مفتی کے قلم سے
کالم

ہارنے کے بعد ایک میسنا کالم : آمنہ مفتی کے قلم سے

ایڈیٹراکتوبر 31, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جنوبی افریقہ سے ہارنے سے آدھا گھنٹہ پہلے میرا بیٹا دوڑتا ہوا میرے پاس آیا، ’ماما! پاکستان جیت سکتا ہے، 30 رنز چاہییں اور 50 گیندیں ہیں، دو وکٹیں ہیں، آپ وہ وظیفہ پڑھیں جو دادا نے آپ کو بخشا تھا۔‘
میں نے اپنے معصوم بچے کو دیکھا جس کی آنکھوں میں امید تھی اور معجزے کی خواہش۔
میرا جواب میرے چہرے پہ لکھا تھا، لیکن وہ ضدی انداز میں بولا، ’آپ پڑھیں تو سہی۔‘ نتیجہ وہی نکلا جو مجھے ایشیا کپ میں نظر آچکا تھا۔
لنگڑے گھوڑے میدان میں اتارنے والوں کی بھی اپنی مجبوریاں ہیں۔ گھوڑوں کی بھی اپنی مجبوریاں ہیں کہ وہ تگڑے ہونے کے باوجود لنگڑانے پہ مجبور ہو جاتے ہیں۔
جیتی ریس ہارتے ہیں اور تھان پہ جاکے جگالی کرتے ہوئے یہی سوچتے ہیں کہ دو اصطبل اور بن جائیں گے نئی زین آجائے گی، نیا ریس کورس بن جائے گا۔ ایسے گھوڑے صرف پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔
ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان جن ٹیموں سے اور جس انداز میں ہارا ہے، اس سے ٹیم کی سلیکشن ، فٹنس، ٹریننگ اور موٹی ویشن کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔
پاکستان میں کھیل کا شعبہ اس حال تک اسی طرح پہنچا جس طرح سارے شعبوں کو پہنچایا گیا۔ٹیم کے 11 لڑکوں کو کوسنے پیٹنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ چور کی ماں کے کان کترنے چاہییں اور وہاں تک کسی کی رسائی نہیں۔
ہم پاکستانی اپنے ایتھلیٹس سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ ایک ورلڈ کپ جیتنے کے اعزاز میں بشمول اور بہت سی مراعات کے ہم نے تو اپنا ملک ہی دے دیا تھا کہ لیجیے کھیلیے، توڑیے۔ دنیا میں ایسی مثال ڈھونڈے سے بھی نہیں ملے گی۔
ہماری نسل نے پاکستان کو ہاکی میں جیتتے، سکواش کی دنیا پہ حکمرانی کرتے ، کرکٹ میں کامیاب ہوتے دیکھا۔
انسانی جبلت ہے کہ اسے اپنے قبیلے اپنے جتھے کی جیت پہ خوشی ہوتی ہے۔ ایک گھٹن زدہ معاشرے میں رہتے ہوئے بھی ہمارے پاس قومی وقار کو کہیں نہ کہیں سر بلند دیکھنے کی عیاشی موجود تھی۔
ہاکی کی اولمپیئنز سے آج بھی ملتے ہوئے فخر سے سر بلند ہو جاتا ہے۔ مگر آج کی نسل کو یہ بھی علم نہیں کہ ہاکی کیسے کھیلی جاتی ہے۔
سکواش کے کھیل میں پاکستان کی حیرت انگیز اور الف لیلوی کامیابی کی مثال تاریخ میں کم ہی ملے گی مگر جوں ہی ذاتی محنت کے بل پہ پاکستان کا نام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے والی نسل منظر سے غائب ہوئی، آج نہ کوئی چیمپیئن ہے، نہ اس کھیل کو کوئی اس ملک میں جانتا ہے۔
پی آئی اے ، ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور ریلویز کی بربادی ہو یا فلم کے شعبے کا تنزل، سیاست کی تباہی ہو یا معیشت کا فنا ہونا، ادب میں گمنامی یا سائنس کے میدان میں بدحالی ، ہر ناکامی کے ڈانڈے ایک ہی جگہ ملتے ہیں اور ہر واردات کا کھرا ایک ہی گلی میں نکلتا ہے۔اس گلی میں جانے والوں کے بارے میں پہلے ہی کہا جا چکا ہے، ’جس کو ہو دین و دل عزیز، اس کی گلی میں جائے کیوں؟
مسئلہ یہ ہے کہ گلی سانجھی ہے اور ہر راستے کے درمیان پڑتی ہے اسے بائی پاس کرنا ممکن نہیں۔ اس دن کی ہار کے بعد بہت دیر سوچا کہ ٹیم کی کارکردگی میں کمی تھی، مداحوں کی توقعات اور محبت کم تھی یا مجھے بخشے گئے وظیفے میں ہی کوئی کمی تھی؟
تب یہ بات سمجھ آئی کہ دعا کے الفاظ بدلنے چاہییں، معجزے ہو بھی جاتے ہیں لیکن معجزوں کے لیے 313 سچے دل چاہییں۔ مال غنیمت کی چاہ کرنے والوں کے لیے معجزے کسی بھی دور میں نہیں ہوئے ۔
پس نوشت: راقم کے تھوڑے لکھے کو بہت جانا جائے اور کم سے کم کھیل کے شعبے میں جاری اس تنزل کو روکا جائے ورنہ۔ ۔۔۔ راقم اسی طرح کا ایک اور میسنا کالم لکھنے پہ مجبور ہو جائے گا۔ شکریہ!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علی شاذف کا کالم : افغان پناہ گزینوں کی بےدخلی کیوں ؟
Next Article عرفان صدیقی کا کالم:’لیول پلینگ فیلڈ‘ کا واویلا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 21, 2026

بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی

جون 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.