Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم:برسات کا موسم، آفات کا موسم
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم:برسات کا موسم، آفات کا موسم

ایڈیٹرجولائی 13, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بارش، گھٹائیں، اودا کانچ آسمان، امڈتے ہوئے دریا، کناروں سے چھلکتے دریا، گلیوں کوچوں، تہہ خانوں، کچے مکانوں اور دریا کے کناروں پہ آباد بستیوں میں گھسا پانی اور اس پانی میں گھرے آپ کے میرے جیسے انسان۔
ساون کے موسم کے ساتھ ہمارے خطے کے رومانوی تلازمے جڑے ہیں۔ ساون کا ذکر آتے ہی امیر خسرو کے گیتوں، گھنگھور گھٹاؤں، آموں کی دعوتوں، بارش میں بھیگے ہوئے رنگین و سنگین فلمی نغموں، رنگین چنریوں، موتیے کے گجروں اور پکوانوں کے خوانوں کی دھنک ذہن کے پردوں پر ابھر آتی تھی، مگر پچھلے کچھ برسوں سے یہ موسم گیتوں اور رومانی وارداتوں کے موضوع کی بجائے آفات و مصیبتوں کا عنوان بن کر رہ گیا ہے۔
جس ساون کے آنے کی امید لگی رہتی تھی کہ گھر کر آنے والی بدلیاں مئی جون کی کڑاکے کی گرمیوں سے نجات دلائیں گی، اب اسی ساون کے آتے ہی آنے والے وقت میں بپا ہونے والے انسانی المیوں کا خوف دامن گیر ہوتا ہے۔
برسات کا موسم آتا ہے تو ہمارے خطے میں مون سون کے ساتھ ہی آبی آفات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ جہلم، چناب، راوی، ستلج، سندھ، یہاں تک کہ کبھی کبھار بڈھا راوی تک طغیانی کی کیفیت میں آجاتا ہے۔
شمالی، مغربی ہر دو پہاڑی سلسلوں سے رود کوہیاں، برساتی نالے، کسیاں، کاریز، آبشاریں، شورمچاتی، جھاگ اڑاتی میدانوں کا رخ کرتی ہیں، جل تھل ہو جاتا ہے اور پنجاب کے پانچوں دریا مل کے واقعی، پیج آب بن جاتا ہے۔
ساری منظر کشی کا لطف اپنی جگہ لیکن یہ موسم اس خطے کے لیے جو صعوبتیں لے کر آتا ہے ان کلفتوں کا دکھ اپنی جگہ۔ ان مسائل کا حل کیا ہے؟ یہ خطے صدیوں سے آباد ہیں اور موسم کا یہ رنگ بھی صدیوں ہی سے ہے۔
گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں نے فقط اس سیلابی موسم کو مزید غیر یقینی کر دیا ہے۔ ہر آفت کا الل ٹپ حل بتانے بتانے والے بتاتے ہیں کہ اگر ہر جگہ ایک ڈیم بنا دیا جائے تو اس سب صورت حال سے نجات مل جائے گی۔
نجات تب بھی نہیں ملے گی۔ ہمالیہ کی چوٹیوں سے لے کر، گنگا جمنا اور سندھ کی وادی سے لے کر بحیرہ عرب، بحر ہند اور خلیج بنگال تک ایک مربوط، آبی جغرافیہ موجود ہے۔ اس جغرافیے میں پہاڑ، دریا، دلدلیں، میدان، دو آبے، صحرا، جنگل اور مین گروز شامل ہیں۔
ڈیم کا غیر فطری حل اس جغرافیے کو اس برطرح بےچین کرتا ہے کہ ہم اس نقصان کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ ساون کے موسم کو اس خطے میں ایرانی بہار کی طرح خوشحالی، زرخیزی اور نمو کا موسم سمجھا جاتا تھا۔
جانے ہم بڑے ہو گئے، موسم بدل گئے، آبادی بڑھ کے فطرت سے بھڑ گئی، جانے کیا ہوا، کیا نہیں، ہم سے ہمارا ساون، ساون کے جھولے اور نیہر چھوٹ گیا۔ ساون کے کتنے ہی گیت یاد آ رہے ہیں لیکن چاروں طرف اس آبی غبار میں اب وہ گیت نہیں بھا رہے۔
محترمہ شیری رحمان، سمجھ دار، پڑھی لکھی اور ذہین خاتون ہیں۔ امید ہے ان کی وزارت، ان مسائل پہ توجہ دے گی اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ مل کے ان حالات کا دور رس اور پائیدار حل نکالے گی۔
(بشکریہ: انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:ملتان اور سیاسی قحط الرجال …(2)
Next Article ژوب گیریژن پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.