Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: زیادہ بارش ،زیادہ پانی، خوب مزے
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: زیادہ بارش ،زیادہ پانی، خوب مزے

ایڈیٹراگست 23, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بارشوں نے ڈبو دیا۔ کراچی تو خیر ڈوبا لاہور بھی ڈوب گیا اور یقیناً چھوٹے شہر بھی ڈوبے ہوں گے۔ ٹین کی چھتوں پہ تو مینہہ وہ شور مچاتا رہا ہو گا کہ الامان و الحفیظ! پرنالے بھر بھر کے بہے ہوں گے۔
خستہ مکانوں کی چھتیں ٹپکی ہوں گی اور اتنا ٹپکی ہوں گی گھر بھر کے برتن رکھنے پہ بھی پانی فرش پہ بہا ہو گا۔ شکستہ دیواریں، سیلن سے ڈھے گئی ہوں گی اور کھڑکیوں، روشندانوں سے مینہہ کی بوندیں گھس گھسا کر اسباب کو بھگو گئی ہوں گی۔
غریب غربا کے مکانات منہدم ہوئے ہوں گے۔ گوداموں میں پانی نے گھس کے تباہی مچائی ہو گی، کچی بستیوں، بغیر منصوبہ بندی کے بنی آبادیوں میں بارش کا پانی اژدھے کے طرح پڑا ہو گا اور ہر شے ہڑپ کر گیا ہو گا۔
بجلی کی تاریں ٹوٹ کر، یم دوت کی صورت گری ہوں گی۔ پانی میں کرنٹ آنے سے جانے کتنے ابدی نیند سو گئے ہوں گے۔
یہ سب وہ احوال ہے جو ہم سالہا سال سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ حکومتیں بدلیں، زمانے بدلے لیکن عناصر سے کون جیت سکا ہے؟ مون سون آتا ہے اور ہر برس یہ ہی کتھا دہراتا ہے۔ ہر حکومت ان نقصانات کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو ٹھہراتی ہے، ہر حزب مخالف، مون سون کی لائی تباہی کا الزام حکومت کے سر دھرتی ہے اور یوں یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
کیا ایسا انتظام ممکن ہے کہ مون سون سے ہونے والے نقصان کم ہو پائیں؟ گھروں کی حد تک تو پرنالوں کی صفائی، چھت کی لپائی، کھڑکیوں وغیرہ کی مرمت کسی حد تک بچا سکتی ہے لیکن شہری علاقوں میں جو سیلاب آتے ہیں وہ بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔
کیا سیوریج سسٹم کو اس طرح ڈیزائن نہیں کیا جا سکتا کہ برسات کا پانی اس میں سما سکے؟
چلیے وہ تو پھر لمبی کہانی ہے اور اس میں زمین کی ساخت، ڈھلان، نشیبی علاقوں کی طرف پانی کا قدرتی بہاؤاور جانے کیا کیا آجاتے ہیں لیکن کیا ہم ایسی عمارتیں بھی نہیں بنا سکتے جو مون سون کے جھالے سہار سکیں؟
اسلام آباد ائیر پورٹ کی چھت ہو یا کسی شاپنگ مال کی چھت، سب یکساں ٹپکتی اور ایک رفتار سے گرتی ہیں۔ خرابی کہاں ہے؟ انسانی آبادیوں کی خاصیت ہی یہ ہے کہ وہاں عناصر انسان پہ بری طرح اثر انداز نہ ہو پائیں۔
پچھلے دنوں ایک کتاب میں بادشاہ کے وقت کی دلی کے ساون کا حال پڑھ رہی تھی۔ ان کے عیش، میلے اور’پنکھے والوں‘ ،’پھول والوں‘ کی سیر کا احوال پڑھ کے کلیجے پہ خوب ہی سانپ لوٹے کہ ہم سے تو وہ بھلے تھے۔ ایسا برے تو نہ ڈوبتے تھے۔
پھر دھیان آیا کہ صاحب اقتدار، ہر ساون میں نہیں ڈوبتے اور نہ ہی چلو بھر پانی میں ڈوبتے ہیں۔ ڈوبتے بھی ہیں تو صورت خورشید کہ ادھر ڈوبے تو ادھر نکلے۔ یہ تو ایک ہی بار ڈوبتے ہیں اور تب یہ اپنے ہی خون کے سیلاب میں ڈوبتے ہیں اور پھر کبھی ابھر نہیں پاتے چاہے زیادہ بارش ہو اور زیادہ پانی آئے۔
اس برس کے بھیگنے،ڈوبنے اور ابھرنے کے بس چند ہی دن رہ گئے ہیں پھر جم کے سوکھا پڑے گا اور سب پہلے جیسا ہو جائے گا۔ کسی کو یاد بھی نہ رہے گا کہ کتنا برسا تھا اور کہاں کہاں برسا تھا؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسے کہتے ہیں ایک پیج پر ہونا۔۔خالد مسعودخان
Next Article صحافت کی دبنگ عورتیں ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 27, 2026

جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 27, 2026

منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی

مئی 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 27, 2026
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 27, 2026
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.