Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»انصار عباسی کا تجزیہ : فوجی حکام ابھی تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے
تازہ ترین

انصار عباسی کا تجزیہ : فوجی حکام ابھی تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے

ایڈیٹردسمبر 25, 202414 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد :فوجی حکام نے تاحال 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ اور منصوبہ سازوں کے نام عوام کے سامنے پیش نہیں کیے۔آئی ایس پی آر نے گزشتہ ہفتے فوجی عدالتوں سے 25 سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف تو ٹھیک معنوں میں اس وقت ہوگا جب 9 مئی کے المیے کے منصوبہ سازون اور ماسٹرمائنڈ کوملکی قوانین اور آئین کے تحت سزا ملے گی۔
9 مئی کے حملوں سے یہ معاملہ مختلف فوجی فورمز پر گفتگو کا موضوع بنایاجاتا رہا ہے لیکن آئی ایس پی آر کا اخباری بیان یا اس کی پریس کانفرنس میں ماسٹرمائنڈ یا منصوبہ سازوں کے نام کبھی نہیں لیے گئے۔
تاہم وفاق کے مختلف وزیر اور سیاسی لیڈر 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ ہونے کا الزام عمران خان پر دھرتے رہے ہیں۔ نگران حکومت نے اس حوالے سے ایک 5 رکنی کمیٹی بنائی تھی جسے 9 مئی 2023 کے ان پرتشدد واقعات کے سہولت کاروں، اس پر عمل کرنے والوں، منصوبہ سازوں اور ماسٹرمائنڈ کے کردار کی نشاندہی کا کام سونپا گیا تھا جو سابق وزیراعظم عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد ملک بھر میں پھوٹ پڑے تھے۔
اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’کمیٹی کو دکھائے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے پارٹی رہنما اس پلاننگ میں شریک تھے۔ اس سے مزید پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے فعال طریقے سے اس میں حصہ لیا تھا۔
اسی رپورٹ میں 34 افراد کے نام لیے گئے تھے جنہوں نے پرتشدد اسٹریٹ پاور کی حکمت عملی تیار کی تھی۔ اس میں 52 افراد کو منصوبہ ساز اور 185 افراد کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا الزام عائد کیا تھا۔
اگرچہ اس رپورٹ میں پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں کے 9 مئی کے حملوں میں کردار کی نشاندہی کی گئی لیکن اس میں کسی مبینہ ماسٹر مائنڈ کا خصوصی تذکرہ نہیں ہے، یہ بھی نہیں ہے کہ منصوبہ ساز کون تھے اور عملدرآمد کرنے والے کون تھے تاہم اس میں عمران خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے فعال طریقے سے منصوبہ بندی میں فعال طریقے سے کردار ادا کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ’’ابھی تک ہونے والی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 34 افراد تھے جنہوں نے پرتشدد اسٹریٹ پاور کی حکمت عملی کی منصوبہ سازی کی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’9 مئی کو ہونے والے تشدد کا پیٹرن بتاتا ہے کہ ان لوگوں نے محتاط طریقے سے مخصوص اہداف پر حملہ کرنے کی حکمت عملی تشکیل دی تھی جن میں فوج کی تنصیبات بھی شامل تھی۔
فون کالز کے ریکارڈ سے پتہ چتلا ہے کہ یہ کالیں جناح ہاؤس میں موجود بلوائیوں کو پی ٹی آئی کے مخصوص رہنماؤں نے کیں۔ بہت سے مجرم جنہیں گرفتار کیا گیا وہ دوران تفتیش اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماؤں نے تشدد اور ہنگامہ آرائی اور مخصو ص اہداف جیسا کہ لاہور والے کورکمانڈر کے گھر پر حملوں کی ہدایات دیں۔
عمران خان نے البتہ 9 مئی کو ایک فالس فلیگ (جھوٹ پر مبنی) آپریشن قرار دے رکھا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کررکھا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کےلیے ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیاجائے۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

9 مئی انصار عباسی عمران خان فوجی حکام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگیس کی پیداوار میں کمی، 4 ماہ میں 53 ارب روپے کا نقصان
Next Article نصرت جاوید کا کالم : شہباز گل کا کھڑاک ۔۔۔ شکریہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.