Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : "گودی میڈیا” کے "بودی اینکرز” کی چیخ و پکار سے گھبرائے مودی
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : "گودی میڈیا” کے "بودی اینکرز” کی چیخ و پکار سے گھبرائے مودی

ایڈیٹراپریل 25, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی تک نامعلوم دہشت گردوں کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں منگل کی سہ پہر 26کے قریب سیاحوں کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی بھارتی میڈیا کے پھیپھڑوں کا زور لگاکر ریٹنگز جمع کرنے والے اینکرخواتین وحضرات نے مذکورہ واقعہ کا ذمہ دار حسب ر وایت پاکستان کو ٹھہرادیا ہے۔ اس کے علاوہ بارہا یہ خبر بھی اچھالی گئی کہ دہشت گرد سیاحوں میں سے ’’ہندو‘‘ مرد تلاش کرکے انہیں گولیوں سے بھونتے رہے۔ شہریوں کو گھیرے میں لے کر ان کی ’’شناخت‘‘ ڈھونڈنے کی روایت بلوچ انتہا پسندوں سے منسوب رہی ہے۔ پہلگام میں مذہبی شناخت کے تقاضہ کا پہلو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کا میڈیا جسے ناظرین کی کثیر تعداد مودی کی غلامی کی وجہ سے ’’گودی میڈیا‘‘ پکارنا شروع ہوگئی ہے،درحقیقت پیغام یہ دینا چاہ رہا تھا کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ ہمارے ریاستی اداروں نے انہیں حال ہی میں جعفر ایکسپریس پر ہوئے حملے کا بدلہ لینے کے لئے استعمال کیا ہوگا۔ احمقانہ کہانی گھڑتے ہوئے تاہم گودی میڈیا کے ’’بودی اینکر‘‘ یہ حقیقت فراموش کر گئے کہ بھارت کا ہر چھٹا شہری مسلمان ہے۔ ناظرین کو مذہبی منافرت پر مبنی کہانی سناتے ہوئے وہ بھارت کے ہندوئوں کو اس امر پر اْکسارہے تھے کہ وہ اپنے مسلمان شہریوں سے پہلگام میں ہوئے واقعہ کا ’’بدلہ‘‘ لینا شروع کردیں۔ ایسی غیر ذمہ دار صحافت میں نے زندگی میں شاذہی دیکھی۔ محض فیس بک وغیرہ ہی ایسی کہانیوں کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک میں مذہبی فسادات بھڑکاتے رہے ہیں۔ بھارت میں بھی مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنانے کے لئے ہندو انتہا پسند سوشل میڈیا کا واٹس ایپ پلیٹ فارم بھی اکثر استعمال کرتے رہے ہیں۔ نام نہاد مین سٹریم میڈیا میں طیش سے مغلوب غیر ذمہ داری کم از کم مجھے تو پہلی بار دیکھنے کو ملی۔
مودی کے ’’بودی میڈیا‘‘ نے جو فضا بنائی اس نے نریندر مودی جیسے مہا تجربہ کار سیاستدان کو بھی حواس باختہ بناڈالا۔ میری دانست میں بھارت کے تیسری بار منتخب ہوئے وزیر اعظم -نریندرمودی- کئی حوالوں سے اپنے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے بھی کہیں زیادہ تجربہ کار ہیں۔ نہرو کے برعکس موصوف نے گجرات جیسے اہم صوبے کی دس سال تک وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد وزارت عظمیٰ کا منصب حاصل کیا تھا۔ مسلسل غیر ملکی دوروں پر رہتے ہیں اور خود کو عالمی پیمانے کا مدبرسیاستدان دکھانا چاہ رہے ہیں۔
پہلگام پر ہوئے حملے کے وقت وہ سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ ان کے وہاں قیام کے دوران مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کے نگہبان ملک کی قیادت کے ساتھ انہوں نے بھارت میں سعودی سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کرنا تھے۔ دستخط ہوجانے کے بعد انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑے ہوکر صحافیوں سے گفتگو بھی کرنا تھی۔ سرکاری ملاقاتوں اور مجلسوں کے بعد بدھ کے روز انہیں محمد بن سلمان کے نجی نوعیت کے کھانے کی دعوت میں شریک ہونا تھا۔ موصو ف نے گودی میڈیا کی چیخ وپکار سے گھبراکر فوراََ بھارت لوٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی عرب میں پہلے سے طے شدہ ملاقاتیں اور پروگرام منسوخ کردئے۔
جس انداز میں نریندر مودی نے سعودی عرب میں اپنی مصروفیات منسوخ کرکے بھارت لوٹنے کا فیصلہ کیا وہ یہ پیغام دے رہا تھا کہ شاید اپنے وطن لوٹتے ہی وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کردیں گے۔ اس تاثر کو مزید تقویت پہنچانے کے لئے دلی واپس لوٹتے ہی اپنے دفتر جانے کے بجائے انہوں نے وہاں کے ایئرپورٹ پر موجود معاونین سے پہلگام کے بارے میں ایک کمرے میں بیٹھ کر طویل بریفنگ لی۔ بھارت کے وزیر داخلہ اور قومی سلامتی کے مشیر دہلی میں موجود نہیں تھے۔ وہ ’’جائے وقوعہ‘‘ کا جائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جاچکے تھے۔ بھارتی وزیر اعظم نے مزید اقدامات لینے سے قبل ان کے لوٹنے کا انتظار کیا۔ وہ بدھ کی شام لوٹ آئے تو بھارتی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس شروع ہوا۔ مذکورہ اجلاس کے شروع ہونے تک بھارتی وزیر اعظم سعودی عرب ہی میں ٹھہرسکتے تھے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق ان کی وہاں موجودگی یہ پیغام دیتی کہ بھارت ’’مسلم دشمن‘‘ نہیں۔ ’’مسلم دشمن‘‘ ہوتا تو مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کے خادمین کی جانب سے ان کی گرم جوش آبھگت نہ ہوتی۔ ’’بودی میڈیا‘‘ سے گھبرائے نریندر مودی نے مگر اس پہلو کی جانب توجہ ہی نہ دی۔
بھارتی کمیٹی کی خصوصی کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس سے قبل ’’بودی میڈیا‘‘ میں مسلسل قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ بھارت پہلگام میں ہوئے حملے کا ’’جواب‘‘ کس طرح دے گا۔ 2019ء میں پلوامہ پر حملے کے بعد بالاکوٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد جو فضائی جھڑپیں ہوئیں اس کے نتیجے میں بھارت کا ایک جہاز ہماری زمین پر گرالیا گیا۔اس کے پائلٹ کو چائے پلاکر وطن روانہ کردیا گیا۔ اپنی خفت مٹانے کے لئے اس کے بعد بھارت کوئی ’’تگڑا‘‘ قدم اٹھانہیں پایا۔ بالاکوٹ دہرانے کی گنجائش اب موجود نہیں۔ اس کے باوجود ٹی وی سکرینوں پر بیٹھے سورما اپنی حکومت سے پاکستان کو کڑی سزادینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ بالآخر سمجھوتہ اس امرپر ہوتا نظر آیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر پر قائم لائن آف کنٹرول کو ’’گرما‘‘ دیا جائے۔ یاد رہے کہ خفیہ مذاکرات کے ذریعے ہوئے ایک معاہدے کے تحت لائن آف کنٹرول پر 2019ء سے سیز فائر ہوچکی ہے۔ ہم سب کو دنیا کے ہر پہلو پر اٹھائے سوال کا ’’منہ زبانی‘‘ جواب دینے کو ہمہ وقت تیار عقل کل قمر جاوید باجوہ کی زیر نگرانی ہوئے یہ مذاکرات اس وقت ہوئے جب نریندر مودی بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کے یکطرفہ خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی وسیع ترین جیل میں تبدیل کرچکا تھا۔
بالآخر بدھ کی شام بھارتی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوگیا۔ اس کے اختتام پر جو اعلان ہوئے ہیں میری دانست میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہیں۔ سفارت کاروں کی واپسی اور ویزوں کی منسوخی پاکستان اور بھارت کے مابین انہونی نہیں۔ ہمارے ہاں ضرورت سے زیادہ دہائی اس امر کی بابت مچائی جارہی ہے کہ بھارت نے سندھ طاس پر 1960ء میں ہوئے معاہدے کو یک طرفہ طورپر غیر معینہ مدت کیلئے ’’معطل‘‘ کردیا ہے۔ دریائی پانی کی تقسیم کا یہ معاہدہ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے باوجود قائم رہا۔ بنیادی وجہ اس کی یہ تھی کہ یہ جنوبی ایشیاء کے ازلی دشمنوں کے مابین ہوا معاہدہ نہیں تھا۔ عالمی معیشت کے نگہبان ادارے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف اس کے گارنٹر ہیں۔ انہوں نے ہی مذکورہ معاہدہ کی خلاف ورزی کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے طریقہ کاربھی طے کررکھے ہیں۔ جغرافیائی حقائق سے لاعلم افراد سمجھ نہیں پارہے کہ سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کے اعلان کے بعد بھارت ہمارے حصے میں آئے دریائوں-چناب اور جہلم- کا پانی کہاں رکھے گا؟۔ ان دریائوں کے پانی کو پاکستان پہنچنے سے روکنے کے لئے کثیر سرمایے سے نئے ڈیم بنانا ہوں گے جن کی تعمیر کے لئے کم از کم ایک دہائی درکار ہوگی۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تجزیہ چیخ و پکار دہشت گرد نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلح کر رہا ہے: وزیر دفاع
Next Article سیف الدین سیف کی غزلوں میں لپٹے پان : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (43 )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کا حتمی ہدف ، ایران کی کامل تباہی : برملا / نصرت جاوید

اپریل 7, 2026

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.