Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»وزیر اعظم اور آرمی چیف میں ملاقات : ’ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے، قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا‘ فواد چوہدری
اہم خبریں

وزیر اعظم اور آرمی چیف میں ملاقات : ’ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے، قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا‘ فواد چوہدری

ایڈیٹراکتوبر 12, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طویل نشست ہوئی، نئے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کیلئے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے بہت قریبی تعلقات ہیں، کبھی بھی وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائےگا جس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائےگا، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا ہے، آرمی چیف اور وزیراعظم کے قریبی اور خوشگوار اور آئیڈیل تعلقات ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کی گزشتہ رات طویل ملاقات ہوئی، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں قانونی طریقہ اپنایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ امریکا گئے ہیں۔ شوکت ترین آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ افغان شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی گئی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو لازمی ووٹ کی سہولت دینی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر کے جنازے میں 15 سے زیادہ وزراء شریک ہوئے،چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف اور نیول چیف بھی ڈاکٹر قدیر کے جنازے میں شریک تھے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس میں نیا یونٹ تشکیل دینے کیلئے پریزنٹیشن دی گئی، مجمع سے نمٹنے کیلئے نیا یونٹ بنانے کی منظوری دی گئی ہے، سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود 10 لوگ ڈی چوک بند کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر کام کرنے والوں کو آن لائن ویزہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان سے آنے والوں پر ویزہ فیس ختم کردی ہے، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آن لائن پاور آف اٹارنی کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کرسکیں گے، افغان تاجروں کو بزنس ویزہ کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان کے لوگوں کے لیے قانونی داخلے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو 3 لاکھ 10ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کردی ہے، کابینہ نے ٹرانسپورٹ لاجسٹک کے حوالے سے ذیلی کمیٹی قائم کی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے بلوچستان میں استحکام ہو، گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیمرا کونسل آف کمپلینٹ اسلام آباد کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےو فاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوگا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آئی ایس آئی جنرل باجوہ عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کی تحقیق : 12 اکتوبر1999 ۔۔ جنرل مشرف کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے عزیز ہم وطنو تک کا سفر
Next Article آئی ایس آئی چیف کے لیے تین یا پانچ نام آئیں گے: منظوری وزیر اعظم دیں گے :ملک عامر ڈوگر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.