پیرس : ارشد ندیم نے پیرس اولپمکس میں تاریخ رقم کر دی اور 40 سال بعد گولڈ میڈل پاکستان کے نام ہو گیا ۔ پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلوں کا آغاز ہو ا تو پاکستان کے ارشد ندیم نے پاکستان کے میڈل جیتنے کی امیدوں کو روشن کرتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کردی۔جیولین تھرو کے فائنل مقابلوں کا آغاز ہوا تو ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ نے پہلی باری میں 86.16 میٹر کی تھرو کی جبکہ گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے پہلی باری میں نیزہ 84.70 میٹر دور پھینکا۔پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا۔
کینیا کے ییگو جولیئس نے پہلی باری میں 80.20 کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک نے بھی 80 میٹر کا ہندسہ عبور کررتے ہوئے 80.15 میٹر کی تھرو پھینکی۔کینیا کے ییگو جولیئس نے پہلی باری میں نیزے کو 80.20 جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب نے پہلی باری میں 80.15 میٹر دور پھینکا۔پاکستان کے ارشد ندیم کی طرح بھارت کے نیرج چوپڑا اور جرمنی کے جولین ویمبر بھی پہلی باری میں صحیح تھرو نہ کرسکے۔
فن لینڈ کے لیسی نے پہلی باری میں 81.78 میٹر کی تھرو کی جبکہ ان کے ہم وطن اولیور نے پہلی باری میں 81.24 میٹر کی تھرو کی۔فائنل مقابلے کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوا تو جمہوریہ چیک کے جیکب نے دوسری باری میں 84.70 میٹر کی تھرو کی۔گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے دوسری باری میں 87.87 میٹر تھرو کی جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسری باری میں 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی تھرو ہے۔اس سے قبل اولمپک میں سب سے بڑی تھرو 90.57 میٹر کی کی گئی تھی۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری باری میں 89.45 میٹر کی تھرو کی جبکہ جرمنی کے جولین ویبر نے 87.33 میٹر دور نیزہ پھینکا۔
ٹرینیڈاڈ کے والکوٹ کیشورن دوسری باری میں درست تھرو نہ کر سکے جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 84.52 میٹر کی تھرو کی۔
فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے دوسری تھرو 77.60 میٹر کی تھرو کی جبکہ ان کے ہم وطن اولیور ہیلینڈر نے دوسری تھرو 85.68 میٹر دور پھینکی۔
تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔
ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 82.89 میٹر جبکہ فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 84.58 میٹر تھرو کی۔
تیسرے راؤنڈ میں بھارت کے نیرج چوپڑا، جرمنی کے جولین ویبر، گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن، کینیا کے جولیئس ییگو اور فن لینڈ کے اولیور ہیلنڈر کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا۔
تیسرے راؤنڈ کے بعد سب سے کمتر تھرو کرنے والے چار ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر ہو گئے جس کے بعد سپر ایٹ کے درمیان مقابلہ شروع ہوا جس میں ارشد ندیم سرفہرست تھے۔
چوتھے راؤنڈ کا آغاز ہوا تو فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 82.02 میٹر اور ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 78.96 میٹر کی تھرو کی۔
اسی طرح گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے 88.54 جبکہ کینیا کے جولیئس ییگو نے 84.90 میٹرز کی تھرو کی اور جرمنی کے جولیئن ویبر نے 86.85میٹر کی تھرو کی۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا جبکہ نیرج چوپڑا اور جیکب ویڈلچ کی چوتھی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا۔پانچویں راؤنڈ کا آغاز ہوا تو گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے 87.38 جبکہ کینیا کے جولیئس ییگو نے 83.20 میٹرز کی تھرو کی۔
فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا اور ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 76.86 میٹر کی تھرو کی جبکہ فن لینڈ کے ایتھلیٹ کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا۔
جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.40 میٹر، جمہوریہ چیک کے جیکب ویلڈچ نے 84.98 میٹر کی تھرو کی جبکہ نیرج چوپڑا نے پانچویں تھرو میں بھی فاؤل کیا۔پاکستان کے ارشد ندیم نے پانچویں تھرو میں نیزہ 84.87 میٹر دور پھینکا۔
فائنل کے چھٹے اور آخری راؤنڈ میں جرمنی کے جولیئن ویبر نے 84.09میٹر، فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 81.69 جبکہ کینیا کے جولیئس ییگو نے 81.58 میٹرز کی تھرو کی۔جمہوریہ چیک کے جیکب ویلڈچ نے 83.27 میٹرز کی تھرو جبکہ ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن 81.83 میٹرز کی تھرو کی جبکہ نیرج چوپڑا نے چھٹی تھرو میں بھی فاؤل کردیا۔پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔اس کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا جو پاکستان کا اولمپکس میں 40 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلا گولڈ میڈل ہے۔
پاکستان نے آخری بار گولڈ میڈل 1984 اولمپکس جبکہ آخری میڈل 1992 اولمپکس میں جیتا تھا
( بشکریہ : ڈان نیوز )
فیس بک کمینٹ