Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا : صدر اشرف غنی نے تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا
اہم خبریں

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا : صدر اشرف غنی نے تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا

ایڈیٹرجولائی 18, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ashraf ghani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کابل : افغانستان کی وزارت خارجہ کے ایک اعلان کے مطابق صدر اشرف غنی کے حکم پر پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا گیا ہے۔افغان صدر نے سفارتی عملے کو پاکستان سے واپس بلانے کا فیصلہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا اور تشدد کے واقعے کی روشنی میں کیا ہے۔ادھر پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان سفیر کی بیٹی کے ’اغوا‘ پر شکوک کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان کے نجی ٹی وی جیو کے ایک پروگرام میں شیخ رشید نے کہا : ”ایک لڑکی گھر سے پیدل نکلتی ہے۔ کھڈا مارکیٹ سے ٹیکیس لیتی ہے۔ ہم کہتے ہیں ہمارے پاس فوٹیج ہے وہ راولپنڈی جاتی ہے اور راولپنڈی سے دامن کوہ آتی ہے اور دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لیتی ہے۔ ہمارے پاس سارے ٹیکسی ڈرائیوروں کے رابطے ہیں۔ ”
وزیر داخلہ نے اس سے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتا چلا ہے کہ وہ ’راولپنڈی کے ایک شاپنگ مال گئی تھیں‘ اور انھیں وہاں سے اسلام آباد کے سیاحتی مقام دامن کوہ چھوڑا گیا۔
خیال رہے کہ ہفتہ کو ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور مبینہ طور پر تشدد کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
اس واقعے پر پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں افغان سفیر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکسی میں ساتھ بیٹھے ایک شخص نے انھیں مارا پیٹا جس کے بعد وہ خوفزدہ ہو کر بے ہوش ہوگئی تھیں۔ تاہم انھوں نے بیان میں راولپنڈی یا اسلام آباد میں کسی مقام کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو اسلام آباد تک محدود سمجھا جا رہا تھا۔
اتوار کو اپنی پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سفیر کی بیٹی نے تین ٹیکسیوں میں سفر کیا اور تینوں کے ڈرائیوروں کے بیان ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔پاکستان کے وزیر اعظم نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو واقعے کی اولین ترجیح کے طور پر تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
شیخ رشید نے بتایا ہے کہ نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کی درخواست پر وفاقی دارلحکومت کی پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 365، 354، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں نامعلوم ملزمان پر اغوا، خاتون پر تشدد اور دھمکی آمیز رویے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو ’ایک ٹیکسی ڈرائیور نے (اسلام آباد میں) ایف سکس یا سیون سے (جی سیون کی) کھڈا مارکیٹ اتارا ہے۔ یہاں سے انھیں ایک ٹیکسی راولپنڈی لے کر گئی۔۔۔ دامن کوہ یا ایف نائن پارک سے ایک ڈرائیور ان کے رابطے میں تھا، تینوں ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں۔‘
وزیر داخلہ کے مطابق ‘ہماری فوٹیج انھیں (سیکٹر جی سیون کی کھڈا مارکیٹ سے) راولپنڈی جاتے دکھا رہی ہیں۔ انھیں راولپنڈی میں ایک شاپنگ مال کے باہر ٹیکسی نے اتارا اس کی فوٹیج بھی موجود ہے۔ بعد میں (اسلام آباد کے) دامن کوہ میں تیسری ٹیکسی نے اتارا۔’
وہ کہتے ہیں کہ ‘ہمیں اب بس یہ پتا لگانا ہے کہ وہ راولپنڈی سے دامن کوہ کیسے پہنچیں۔۔۔ حالانکہ وہ ایف سکس سے گھر جاسکتی تھیں لیکن انھوں نے ایف نائن (پارک) جانے کو اہمیت دی۔’
‘جیسے جیسے وہ ہم سے تعاون کر رہے ہیں، کیس کی کڑیاں کھل رہی ہیں۔ لیکن ہماری فوٹیج میں ان کا کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانا اور وہاں شاپنگ مال پر اترنا، ہماری تحقیقات میں یہ بھی شامل ہے۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ راولپنڈی سے دامن کوہ کیسے آئیں۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام کے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں ‘بس پنڈی سے دامن کوہ جانے کی فوٹیج موجود نہیں ہے۔’شیخِ رشید کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال سے ان کا میڈیکل کروایا گیا۔ انھوں نے انڈیا پر ‘ایشو’ اور ‘جعلی تصویروں اور ایونٹس’ اچھالنے کا الزام بھی لگایا۔
افغان سفیر کی بیٹی کا بیان: ’خوفزدہ ہونے کی وجہ سے میں بے ہوش ہوئی‘
افغان سفیر نجیب اللہ کی بیٹی نے پولیس کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے بھائی کے لیے تحفہ لینے وہ گھر سے تنہا پیدل گئی تھیں اور ’ایک ٹیکسی والے نے کہا کہ اسے دکان کا پتا ہے اور مجھے لے جاسکتا ہے۔ میں رضا مند ہوگئی۔‘
’تحفہ خریدنے کے بعد میں (واپسی کے لیے) ٹیکسی ڈھونڈ رہی تھی۔ ایک ٹیکسی میرے سامنے رُکی، میں اس میں بیٹھ گئی۔ قریب پانچ منٹ چلنے کے بعد یہ ٹیکسی رکی اور ایک مزید شخص کو بٹھا لیا۔‘ان کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے شکایت کرنے پر اس شخص نے ان پر تشدد دیا اور ان کے والد کا ذکر کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دیں۔ ’میں اتنی ڈر گئی تھی کہ میں بے ہوش ہو گئی۔‘
انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی آنکھ جب کھلی تو وہ گندگی کے ڈھیر میں لیٹی ہوئی تھیں مگر وہ سڑک دیکھ سکتی تھیں۔
’گھر پر ملازمین تھے اس لیے مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کہاں جاؤں۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ مجھے ایسی حالت میں دیکھیں۔ تو میں نے ایک ٹیکسی سے کہا کہ مجھے (ایف نائن) پارک لے جائے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایف نائن پارک سے ’میں نے اپنے والد کے ایک ساتھی کو بلایا اور وہ مجھے گھر لے گئے۔‘
افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد پر پولیس کو ملنے والی اطلاعات
افغانستان کے سفیر نجیب اللہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’گذشتہ روز میری بیٹی کو اسلام آباد میں اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ اس غیر انسانی حرکت کی دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔‘افغان سفیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان کی بیٹی سے منسوب ایک تصویر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر بھی ٹویٹ کی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اشرف غنی افغانستان سفارت خانہ سفارت کار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسابق وزیر اعلیٰ سندھ سینئر سیاست دان ممتاز بھٹو انتقال کر گئے
Next Article محمد ارشد رمضان کا مضمون : یادگاری لاٹ اور پیٹرک الیگزینڈر وینس اگنو کی قبر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

کیا افغانستان واقعی سلطنتوں کا قبرستان رہا ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 24, 2026

مصالحت ضروری ہے لیکن متبادل کیا ہے؟ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

فروری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.