Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»شادیوں کا موسم۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

شادیوں کا موسم۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 20, 20186 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہفتہ عشرہ پہلے تک پورے ملک میں شادیوں کی اس قدر بھرمار تھی کہ خربوزے کو دیکھ کر بلکہ خربوزوں کو دیکھ کر خربوزے رنگ پکڑنے لگے تھے یعنی اچھے خاصے شرفاءکو میں نے دیکھا کہ شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں بلکہ ایک بزرگوار نے مجھ سے کہا ”عزیزم بڑھاپے میں انسان کو ”رفیق کار“ کی نہیں رفیق حیات کی ضرورت ہوتی ہےچنانچہ اگر تمہاری نظروں میں کوئی مناسب سا رشتہ ہو تو بتانا مگر عمر پچاس برس سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ میں جانتا تھا کہ مرد تو ستر برس کی عمر میں بھی شادی کرلیتے ہیں مگر خواتین پچاس کے سن میں عموماً اس قسم کے اقدام سے گریز کرتی ہیں چنانچہ میں نے عرض کیا کہ عمر کی یہ شرط شاید پوری نہ ہوسکے۔ چنانچہ اگر ا?پ مناسب سمجھیں تو پچیس پچیس برس کے دو رشتے تلاش کرلئے جائیں!یہ سن کر بزرگوار نے تحسین بھری نظروں سے میری طرف دیکھا اور کہا۔ برخوردار میں جانتا ہوں تم جوفیصلہ بھی کرو گے وہ مثبت اور صحیح ہوگا لہٰذا مجھ سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں جو مناسب سمجھو کرو۔
یہ درمیان میں بزرگوار موصوف یونہی آن ٹپکے حالانکہ یہ کالم میں ”ضرورت رشتہ“ کے حوالے سے لکھنے نہیں بیٹھا بلکہ میں کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ اگرچہ ان دنوں شادیوں کا زور قدرے ٹوٹا ہے مگر پھر بھی کافی زور ہے آئے روز کسی نہ کسی شادی میں شرکت کرنا پڑتی ہے اور ”منہ دکھائی“ دیتے ہوئے ایسے ایسے منہ دیکھنے پڑتے ہیں جنہیں ”د±رفٹے منہ“ کہا جاتا ہے ایک دو لہا کو ”منہ دکھائی “ دیتے ہوئے تو میں نے یہ شرط عائد کی کہ وہ اپنے رخ زیبا سے سہرا نہیں ہٹائے گا کیونکہ موصوف کے ماتھے اور سر میں کوئی حدِ فاصل نہیں تھی۔ بس ایک ”رڑا میدان“تھا جو کسی کام کا نہیں تھا بلکہ اسے نرا صابن کا خرچہ سمجھا جاتا ہے۔ منہ دھوتے ہوئے سر بھی ساتھ دھونا پڑتا ہے، مجھے سہروں میں لپٹے ہوئے دولہا اچھے نہیں لگتے مگر اس روز محسوس ہوا کہ سہرا تو”ستار العیوب“ہے۔
ایک اور اسی قسم کے دولہا سے ان دنوں میری ملاقات ہوئی۔ موصوف بہت خوش نظر آتے تھے۔ میں نے کہا ماشا اللہ تم تو بہت خوش ہو مگر فریقِ مخالف کا کیا حال ہے؟ کہنے لگے”وہ مجھ سے زیادہ خوش ہے۔“ میں نے کہا ”وہ کیسے؟“ بولے ” وہ ایسے کہ تم نے مجھے دیکھا ہے اسے نہیں دیکھا۔“ مجھے یہ دولہا میاں اپنی سپورٹس مین شپ کی وجہ سے اچھے لگے اور مجھے اس امر کی خوشی ہوئی کہ شادی کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے ان کی حسِ ظرافت برقرار رکھی ہے ورنہ ہمارے ہاں حسِ ظرافت کا مظاہرہ بس اتنا ہی کیا جاتا ہے کہ شادی کا فیصلہ کرلیا جاتا ہے۔ انہی دنوں ایک اور ”نوگرفتار“ سے میری ملاقات ہوئی موصوف اپنی رجائیت کے حوالے سے ”مسٹر چیئرفل“ واقع ہوئے ہیں وہی ”مسٹر چیئرفل“ جن کا ایک پاﺅں کٹ گیا تھا اور وہ اس امر پر بہت خوش تھے کہ آئندہ انہیں دونوں پاﺅں کی بجائے صرف ایک پاﺅں میں جوتا پہننا پڑے گا چنانچہ میں نے انہیں راستے میں روک لیا اور پوچھا کہ شادی کے تجربے سے گزرنے کے بعد ا?پ کا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کہنے لگے ، دوسری شادی کے بارے میں؟ میں ان کے اس سوال پر سٹپٹا گیا اور کہا ”نہیں میاں میرا مطلب یہ ہے کہ شادی کرنا کیسا تجربہ ہے؟“ بولے بہت اچھا تجریہ ہے، میرے خیال میں ہر اس شخص کو شادی کرنا چاہیے جو شادی کے علاوہ کچھ نہ کرسکتا ہو۔
کیا مطلب؟
مطلب یہ کہ جس طرح نابینا حضرات کو کوئی اور کام نہ ملے تو وہ کسی مسجد کے ”خادم“ بن جاتے ہیں۔ بی اے پاس کو دفتر میں نوکری نہ ملے تو وہ اسکول ٹیچر ہو جاتے ہیں، اور ان دنوں کسی کو نان میڈیکل میں داخلہ نہ ملے تو وہ روس وغیرہ سے میڈیکل کی ڈگری لے آتاہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص زندگی میں جو کام کرنا چاہتا ہے وہ نہ کر سکے تو اسے شادی کرنا چاہیے اس کے بہت فائدے ہیں۔
مثلاً کیا فائدے ہیں؟ میں نے پوچھا۔
مثلاً یہ کہ سست سے سست انسان کو بھی سیر کی عادت پڑ جاتی ہے چنانچہ وہ شادی کے اگلے مہینے گھر پر بیٹھنے کی بجائے صبح کے ناشتے سے پہلے دوپہر کے کھانے اور ہر رات کے کھانے کے بعد سیر کرنے کے لئے گھر سے نکل جاتا ہے اس سے اس کی صحت ٹھیک رہتی ہے کیونکہ ماہرین طب کے مطابق انسان کوزیادہ سے زیادہ وقت کھلی فضاﺅں میں گزارنا چاہیے۔
بالکل ٹھیک ہے اس کے علاوہ کوئی اور فائدہ؟
فی الحال تو یہی ایک فائدہ سوجھا ہے ویسے بھی میں رجائیت پسند ضرور ہوں مگر اتنا نہیں جتنا تم سمجھ بیٹھے ہو۔
تاہم شادی کے حوالے سے کئے گئے سروے کے نتیجے میں جو ایک بالکل نیا نکتہ سامنے آیا ہے کہ آخر میں اس کا بیان ضروری ہے۔ یہ نکتہ بھی میں نے ایک دولہا کے منہ سے براہ راست سنا ہے چنانچہ اسے ”فرام ہارسز ماﺅتھ“ کہا جاسکتا ہے۔ ہمارے اس دولہا دوست کا کہنا ہے کہ شادیوں کے مواقع پر دیئے گئے تحائف اور سیاسی جماعتوں کے وعدے وعید کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہونے چاہئیں۔ میں اس ان مل بے جوڑ قسم کے بیان پر حیران ہوا تو اس نے کہا ”حیرانی کی کوئی بات نہیں دراصل بات یہ ہے کہ میری شادی کے موقع پر جو تحائف موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ ایک ایک آئٹم کثیر تعداد میں موصول ہوگئی ہے مثلاً 16استریاں، 23ٹی سیٹ،54 پارکر کے پین، 68پرفیومز، 150 سوٹ اور اسی طرح کی دوسری چیزیں اتنی تعداد میں موصول ہوئیں کہ اب اتنی ساری چیزیں میرے کسی کام کی نہیں سوائے اس کے کہ میں جنرل اسٹور کھول لوں۔ جب کہ یہی کام اگر منصوبہ بندی کے تحت ہوتا تو میں اس وقت تم ایسے چپڑقناتیئے سے سیدھے منہ بات نہ کرتا۔مجھے گھوڑے جیسے منہ والے اس دولہا کی بات پر غصہ تو بہت آیا مگر میں نے خود پر قابو پاتے ہوئے پوچھا ”وہ کیسے؟“ اس نے جواب میں بس ایک جملہ کہا ”ان بے غیرتوں کو نقد سلامی دیتے ہوئے موت پڑتی تھی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنوبی پنجاب اور خالی خزانہ۔۔خالد مسعود خان
Next Article اف یہ افسانے۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.