Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 16, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس
  • سرینگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی (19 ) عارف نظامی کے لیے چائے لاؤ
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی (19 ) عارف نظامی کے لیے چائے لاؤ

رضی الدین رضیدسمبر 27, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arif nizami
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس زمانے میں ایک اخبار میں ہر اتوار کو ریاض بٹالوی کا رنگین فیچر شائع ہوتا تھا جو بہت پسند کیا جاتا تھا اسی طرز کا فیچر میں بھی لکھا کرتا تھا مگر:
چہ نسبت خاک را با عالم پاک
چنانچہ بٹالوی کے مقابلے میں میرے فیچر کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ ایک دن میرے ایک کولیگ نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ تمہیں 323 روپے ماہوار ملتے ہیں تم ایک کام کرو ۔ میں نے کہا بتاؤ؟ بولا تم ہر اتوار کو اپنے فیچر کی چار کاپیاں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے فلاں شعبے میں جمع کرا دیا کرو۔ وہ تمہیں ایک فیچر کا سو روپیہ ادا کر دیا کریں گے اور یوں تنخواہ سے زیاہ پیسے تمہیں مفت میں مل جایا کریں گے۔ میں نے پوچھا وہ مجھے یہ ادائیگی کیوں کریں گے؟ بولا ان کے پاس بہت فنڈز ہوتے ہیں، وہ صحافت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے پوچھا اس کے بدلے میں مجھے ان کے لئے کیا کرنا پڑے گا ؟ بولا کچھ بھی نہیں۔ میں نے جواب دیا برادر کوئی لنچ مفت نہیں ہوتا۔ تاہم مشورہ دینے کا بہت شکریہ۔
اس کی اگلی بات سن کر میں حیران ہوگیا اس نے کہا تم نہ لو فلاں فلاں سینئر لوگ ہر ماہ یہ رقم وصول کرتے ہیں جو جتنا سینئر ہوتا ہے اسے اس کی خدمت اس سے کہیں زیادہ کی جاتی ہے۔ پھر اس نے مجھے ایک سینئر صحافی کے بارے میں بتایا کہ اس نے انفارمیشن والوں سے گزارش کی ہے کہ وہ عمرہ پر جانا چاہتے ہیں چنانچہ انہیں دو ماہ کی پیشگی ادائیگی کر دی جائے۔ اب میں اسے کیا بتاتا کہ مجھ سے تو میری حق حلال کی کمائی میں سے بھی ہر ماہ کچھ رقم بچ جاتی ہے ۔ حرام کی کمائی سے میں اپنی حلال کی کمائی کو ہی داغدار کیوں کروں!
دراصل اس دور میں معیار زندگی کی دوڑ نہیں لگی ہوئی تھی، اور یوں ضرورت کی چیزیں ہر ایک کے دسترس میں تھیں۔ شادی کے ایک ہفتے بعد میں لاہور کے اکلوتے چائنز ریستوران کیفے میں اہلیہ کے ساتھ کھانے کے لئے گیا۔ یہ مال روڈ پر فیروز سنز کے برابر میں واقع تھا ہم نے سنگل ڈش کا آرڈر دیا جو بل آیا وہ مبلغ دس روپے تھا۔ دو روپے میں نے ٹپ کے طور پر ادا کئے۔ اس حوالے سے ایک دلچسپ بات یاد آئی۔ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ لبرٹی مارکیٹ میں شاپنگ کے لئے گیا۔ ایک دکان سے نکلے تو اہلیہ نے چائے کی فرمائش کی۔ اس کے ساتھ ہی میں نے دیکھا کہ جہاں ہم کھڑے ہیں، وہاں ایک ریستوران کا بورڈ لگا ہوا ہے اور اس ساتھ ایک تیر نشاندہی کر رہا ہے کہ ریستوران برلب سڑک نہیں بلکہ نیچے کی طرف ہے۔
مجھے یہ ریستوران بہت عجیب سا لگا چاروں طرف گاہکوں کے بیٹھنے کے لئے باکس بنے ہوئے تھے اور باہر صرف ایک شخص کاؤنٹر پر بیٹھا تھا باکس کا ریلنگ دروازہ بڑی مشکل سے کھلتا اور بند ہوتا تھا۔ مجھے یہ جگہ مشکوک سی لگی۔ بہرحال میں نے دو چائے کا آرڈر دیا۔ بل آیا تو سات روپے کا تھا۔ میں نے بل دیکھ کر اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ویٹر سے کہا ’یہ میری بیوی ہے‘۔ یہ سن کر اس نے کہا ’پھر تین روپے دے دیں‘!میں نے آج لکھنا تو کچھ اور تھا مگر قلم کا رخ خودبخود لاہور کے بعض دلچسپ کرداروں کی طرف ہو گیا ہے۔ اس زمانے میں صحافی نما ایک نوجوان صبح کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا ڈنر فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کرتا تھا اور کوئی ادائیگی نہیں کرتا تھا ۔ اشفاق احمد کے بیٹے کی شادی ہوئی تو وہاں مہمانوں میں شہر کی کریم کے درمیان موصوف ہی بیٹھے نظر آ ٓئے۔ میرے اور امجد کے ساتھ ریڈیو پاکستان کی ایک بہت اہم اور شوخئی طبع سے معمور ایک شخصیت عتیق اللہ بھی تشریف فرما تھیں۔ جب ہماری نظر اس پر پڑی تو ہم تینوں کی یہ رائے تھی کہ یہ بن بلائے یہاں موجود ہے۔
عتیق کی شوخئی طبع جاگ اٹھی انہوں نے ایک رقعہ لکھا ’محترم فلاں صاحب مجھے اشفاق صاحب نے ہدایت کی ہے کہ میں آپ کو فوراً یہاں سے نکال دوں کیونکہ انہوں نے آپ کو اس محفل میں مدعو نہیں کیا تھا‘یہاں تک تو خیر ٹھیک تھا مگر آخری لائن تھی ’خیر اندیش عطاءالحق قاسمی‘۔ اور یہ رقعہ میرے ہاتھ لگنے سے پہلے ان صاحب تک پہنچ چکا تھا، اب ہم تینوں کی نظریں اس پر تھیں اس نے رقعہ پڑھا اور پڑھتے ہی باہر کو دوڑ لگا دی ۔ میں ان صاحب کا شمار یک طرفہ بے تکلفانِ شہر میں کیا کرتا تھا۔ میرا ایک ایس ایس پی دوست علاؤالدین نام کا تھا، اس نے مجھے بتایا کہ ایک دفعہ مال روڈ پر کوئی ہنگامہ برپا تھا اور وہ سخت ٹینشن کے عالم میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے کسی نے باآواز بلند اس کا نک نیم لیتے ہوئے پکارا ’اوئے لاوے‘ دیکھا تو یہ وہی خبیث تھا جس سے میں زندگی میں صرف ایک بار ملا تھا۔
عارف نظامی مرحوم نے ایک دفعہ مجھے بتایا کہ ایک بار وہ اپنے آفس میں داخل ہوئے تو دیکھا یہ صاحب میری چیئر پر بیٹھے ہیں، مجھے دیکھ کر سامنے والی کرسی کی طرف اشارہ کرکے مجھے بیٹھنے کے لئے کہا اور ساتھ ہی بیل دی ، نائب قاصد آیا تو اسے کہا عارف صاحب کے لئے چائے لاؤ۔ (جاری ہے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عارف نظامی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : فوجی عدالتوں کے فیصلے۔۔سیاسی و سفارتی مضمرات
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

جبار مفتی کا کالم : اپنے محسن کی یاد میں

جولائی 28, 2021

نصرت جاوید کا تجزیہ : عارف نظامی کا انتقال اور آزاد کشمیر میں انتخابات

جولائی 26, 2021

نامور صحافی اور سابق نگران وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے

جولائی 21, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • چٹا ککڑ : حیات ثانیہ بعد از اختتامیہ یعنی فراغتیہ نوکریہ سرکاریہ ۔۔ شاہد مجید کی مزاح نوشت نومبر 16, 2025
  • سیاسی قربانی یا آمریت مسلط کرنے کی سازش؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 15, 2025
  • صحافت عیار کی زنبیل میں ہے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2025
  • تھل میں سیاحت کے فروغ اور آبادکاری کی روک تھام کے لیے چند تجاویز : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ نومبر 15, 2025
  • ’بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات عمران تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدے کی رپورٹ ’صوفی، کرکٹر اور جاسوس نومبر 15, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.