Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»مردانہ، زنانہ حقوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

مردانہ، زنانہ حقوق!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 19, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جتنا مشکل جابر سلطان کے سامنے کلمۂ حق کہنا ہے اتنا ہی مشکل کسی ایسی صورتحال میں سچ بولنا ہے جو عوام یا خواص میں رواج پا چکا ہو۔ میں اِس وقت کچھ اِسی قسم کا سچ بولنے کے موڈ میں ہوں۔ ہمارے ہاں تحریکِ آزادیٔ نسواں آہستہ آہستہ دلوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے عوامی شعور کے سبب یہ بات اب کافی لوگوں کو سمجھ آنے لگی ہے کہ عورت اور مرد ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر اُن میں سے ایک پہیے کو ناکارہ بنا دیا جائے تو گاڑی نہیں چل سکتی۔ اگر ایک طبقہ آزادیٔ نسواں کا مطلب مادر پدر آزادی لیتا ہے جو ہماری اخلاقی قدروں سے لگا نہیں کھاتی تو مستقبل قریب میں اس ’’تحریک‘‘ کی کامیابی کا کوئی چانس نہیں لیکن اگر اس سے مراد عورت کو مرد کے صدیوں پرانے غلامی کے شکنجے سے آزاد کرانا اور اسے سکھ کا سانس لینے کا موقع فراہم کرنا ہے تو کم از کم شہروں میں اس ’’تحریک‘‘ کو تھوڑی بہت کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے۔ آج کی عورت ہم سے خصوصی سلوک کا نہیں، برابری کے سلوک کا مطالبہ کرتی ہے۔ وہ مجھ سے اور آپ سے انہی حقوق کی طلب گار ہے جو ہم مردوں کو حاصل ہیں۔ گو یہ سوال اپنی جگہ ہے کہ کیا واقعی ہم مردوں کو بھی وہ حقوق حاصل ہیں جو آئین نے ہمیں دئیے ہیں؟ یہ سوچ کی ایک دوسری نہج ہے۔ فی الحال عورت اور مرد میں برابری کے اصول کی بات ہو رہی ہے۔ سو جہاں برابری کے اصول کی بات ہو رہی ہو، وہاں پر برابری ہی نظر آنا چاہئے جو نہیں نظر آ رہی!


مجھے یہ بات کہنے کی ضرورت یوں محسوس ہو رہی ہے کہ کسی محفل میں دیر سے آنے والوں کے لئے سب کو ان کے ’’استقبال‘‘ میں اپنی نشست سے اٹھنا پڑتا ہے۔ محفل میں مقررہ وقت کے بجائے دیر سے آنا اور پھر لوگوں کا اپنی نشستوں سے اٹھ کر ان کا استقبال کرنا، یہ دونوں رویے ہماری ’’مشرقی اقدار‘‘ کی دین ہیں مگر میں کچھ عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ کسی خاتون کی آمد پر تو سب مرد اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن کسی مرد کی آمد پر خواتین اپنی نشست سے چمٹی رہتی ہیں۔ شاید یہ چیز آج کے ادب و آداب میں شامل ہے کہ خواتین کے احترام میں کھڑا ہوا جائے اور دوسری طرف عورتوں کو یہ پری ولیج (PREVILIGE) حاصل ہے کہ وہ مردوں کے آنے پر بیٹھی رہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ خواتین برابری کے مطالبے سے آہستہ آہستہ دستبردار ہو رہی ہیں چنانچہ وہ صرف اسی صورتحال میں خصوصی رویے کی خواہاں نہیں ہیں بلکہ وہ مردوں سے توقع رکھتی ہیں کہ بسوں وغیرہ میں سفر کے دوران اگر وہ کھڑی ہیں تو مرد ان کے لئے نشست خالی کریں اور اکثر مرد ایسا کرتے ہیں۔ ان کے لئے کار کا دروازہ کھولیں، مختلف مواقع پر ’’لیڈیز فرسٹ‘‘ کے اصول کو اپنا کر مردانہ شولری (CHIVALORY)کا مظاہرہ کریں۔


ان کے لئے ایئر پورٹس، بینکوں اور سنیما کے بکنگ آفس وغیرہ میں مردوں سے الگ قطاریں ہوں۔ میرے خیال میں یہ سب باتیں ہمارے کلچر کا حصہ ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہئے لیکن دوسری طرف یہ ’’برابری‘‘ کے مطالبے کے منافی ہی ہیں اور یوں حقوق نسواں کی علمبردار خواتین کو اس حوالے سے ضرور سوچنا چاہئے۔ میں نے ایک بات اور بھی محسوس کی ہے اور وہ یہ کہ جب کسی محفل میں کوئی عالی مرتبت وزیراعلیٰ، وزیراعظم یا صدر اور یا کوئی اسی طرح کی ’’بم‘‘ شخصیت آتی ہے تو وہ خواتین ہی اپنی نشست سے اٹھ کر اس کا استقبال کرتی ہیں جو کسی ادیب، کسی مصور یا کسی سائنسدان کے احترام میں کھڑا ہونا اپنے وقار کے منافی سمجھتی ہیں تو گویا اس معاملے میں بھی ’’برابری‘‘ کے ’’اصول‘‘ کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا۔ مجھے یقین ہے کہ کچھ خواتین شاید مجھ سے اتفاق کریں کہ عورت اور مرد کی برابری کے مطالبے کے ساتھ ساتھ عورتوں کے حوالے سے ہونے والے خصوصی سلوک بھی مردانہ شائونزم ہی کی ذیل میں آتا ہے۔ عورتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی ایسی بہادر خواتین کو مطالبہ کرنا چاہئے کہ کوئی خاتون کسی مرد کا استقبال کھڑے ہو کر نہ کرے اور کسی مرد کو بھی یہ جرأت نہیں کرنا چاہئے کہ وہ خواتین کو بالواسطہ طور پر احساسِ کمتری میں مبتلا کرنے کے لئے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کرے اور یا پھر برابری کے اصول کے تحت دونوں ایک دوسرے کا استقبال احتراماً کھڑے ہو کر کریں۔ عورت اور مرد دونوں اللہ کی مخلوق ہیں اور دونوں کے حقوق بھی برابر ہیں اور ایک دوسرے کا احترام دونوں پر واجب ہے۔


ایک اور بات اس وقت جس ظالمانہ نظام میں پاکستانی عوام پس رہے ہیں، یہ نظام اپنا نشانہ کسی ایک صنف کو نہیں بنا رہا بلکہ یہ نظام بلا تمیز رنگ و نسل و مذہب و ملت ہم سب کو ناانصافی کے کٹہرے میں کھڑا کئے ہوئے ہے چنانچہ ہم میں سے جو زیادہ پسماندہ ہیں، ان کے حقوق کیلئے جنگ کے ساتھ ساتھ ہمیں اس نظام کے خلاف بھی اٹھ کھڑا ہونا ہے، جس نے ہم سب کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی ہیں۔ یہ جنگ عوام کو خود لڑنا ہوگی، سیاسی جماعتیں آئین، عدلیہ، اپوزیشن اور حکومت کے چکر میں پھنسی ہوئی ہیں اور شاید یہ بھی ایک ضروری کام ہے لیکن ہمیں اداروں کی آزادی کے ساتھ ساتھ اپنی آزادی کیلئے بھی جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس کیلئے قیادت ہمارے درمیان سے پھوٹنی چاہئے۔ دیکھتے ہیں اور کون کون شہسوار میدان میں اترتا ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حقوق نسواں خواتین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدیکھا ہندوستان۔ زندگی کے چلن بدل گئے۔۔رضا علی عابدی
Next Article صحافت کی شب فتنہ اور الہ دین کے چراغ۔۔وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی

مارچ 16, 2026

خواتین کا عالمی دن، رمضان اور ماہواری : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مارچ 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.