Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»پچپن سال پہلے، پچپن سال بعد!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پچپن سال پہلے، پچپن سال بعد!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ اُس دور کی بات ہے جب فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان نے اقتدار میں آنے کے کئی سال بعد 2؍جنوری 1965کو انتخابات کرائے اور اُن کے مقابلے میں مادرِ ملّت فاطمہ جناح بطور امیدوار سامنے آئیں، چنانچہ ملک بھر میں مادرِ ملّت کے پروانے اُن کے گرد جمع ہو گئے۔ جنرل ایوب خان کنونشن مسلم لیگ کے امیدوار تھے جبکہ مادرِ ملّت کونسل مسلم لیگ کے پرچم تلے ’’کمبائنڈ اپوزیشن پارٹیز‘‘ (COP)کے اشتراک سے صدارت کی امیدوار تھیں۔ میں اِس الیکشن کی تفصیل میں نہیں جائوں گا کیونکہ میں تو آپ کو اِس حوالے سے ’’آپ بیتی‘‘ کی ایک جھلک دکھانا چاہتا ہوں، میں اُس وقت ’’جوانِ رعنا‘‘ تھا، یہ محض ترکیب استعمال کی ہے ورنہ یہ جوان کسی رعنا کو جانتا تک نہیں تھا، میں مادرِ ملّت کا پروانہ تھا اور مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم کے مقابلے میں، میں کسی اور کو قبول کروں، چنانچہ مادرِ ملّت کا انتخابی نشان لالٹین، اپنے بعض دوستوں سے دل لگی کے لئے اُنہیں بطور تحفہ دیا کرتا تھا۔
میں اُن دنوں ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہتا تھا، اُس زمانے میں وہاں چھ کنال سے کم کوئی کوٹھی نہیں تھی۔ ہر طرف گھنے درخت اور پھولوں کی بہاریں نظر آتی تھیں۔ جنرل ایوب خان کی کابینہ کے ایک مرحوم رکن، میں اُن کا نام نہیں لوں گا، مادرِ ملّت کی مخالفت میں تمام حدیں پار کر رہے تھے، اُنہی دنوں ماڈل ٹاؤن کے دو وکیل بھائیوں نے، میں اُن کا نام بھی نہیں لکھوں گا کہ وہ بھی اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں، اپنی چھ کنال کی کوٹھی کے وسیع و عریض لان میں جنرل صاحب کے انتخابی جلسے کا اہتمام کیا جس میں وہ مرحوم مدعو تھے، جو خود کو مسلم لیگی کہلاتے تھے مگر قائداعظم کی بہن، جسے قوم مادرِ ملّت کہتی تھی، کے بارے میں اکثر گستاخانہ لب و لہجہ اختیار کرتے۔ بہرحال میں اُنہیں سننے کے لئے گیا مگر سب سے آخر میں کھڑا ہو گیا۔ موصوف نے تقریر شروع کی اور جب مادرِ ملّت کے بارے میں اُنہوں نے حدِ ادب سے تجاوز کیا تو میرے گرم خون نے جوش مارا اور میں نے بآواز بلند ’’مادرِ ملّت زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا دیا، جس پر موصوف جلال میں آ گئے اور اُسی جلالی لہجے میں کہا ’’جو میرے جلسے میں غنڈہ گردی کرے، میں اُس کی زبان‘‘ (کاٹ دیا کرتا ہوں) مگر سنبھل گئے اور کچھ وقفے کے بعد کہا ’’میں اُس کی زبان سے کوئی دوسرا لفظ نہیں نکلنے دیا کرتا‘‘۔ اِس کے ساتھ ہی ایک اور مرحوم، اور میں اُن کا نام بھی نہیں لکھوں گا، کمر کے ساتھ پستول لٹکائے میرے پاس تشریف لائے اور ایک گندی گالی دے کر کہا ’’تمہیں اپنی جان پیاری ہے کہ نہیں؟‘‘ میں نے کہا ’’جی پیاری ہے‘‘ بولے ’’پھر چپ کر کے یہاں سے نکل جا اور دوبارہ اپنی شکل نہ دکھانا‘‘۔ میں نے ایک نظر مرحوم کی کمر کے ساتھ بندھی پستول پر ڈالی اور کہا ’’میں جا رہا ہوں، آئندہ اگر بلاؤ گے بھی تو نہیں آؤں گا‘‘۔ میں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی ہنسی کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مجھے اپنی یہ ’’حماقت‘‘ کیپٹن (ر) صفدر کی گزشتہ ہفتے کی ’’حماقت‘‘ پر یاد آئی، اُس نے سوچا ہوگا کہ میں قائد کے مزار پر کھڑا ہوں، اُن کی بہن سے عقیدت کا اظہار کروں گا تو اُن کی روح خوش ہوگی، چنانچہ اُنہوں نے ’’مادرِ ملّت زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا دیا مگر اُنہیں کیا پتا تھا کہ اقتدار میں جسے اُس کی جماعت والے ’’قائد‘‘ کہیں، وہ ’’قائداعظم‘‘ سمجھا جانے لگتا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر وہاں سے ’’میری طرح‘‘ بےعزت ہو کر تو نہیں نکلے لیکن بعد میں جو کچھ ہوا، وہ لمبی کہانی ہے اور اِس حوالے سے بہت کچھ کہا اور لکھا جا چکا ہے۔ مجھے ابھی ابھی خیال آیا کہ ممکن ہے ’’مادرِ ملّت زندہ باد‘‘ سے زیادہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے کو، مادرِ ملّت کے مقابلے میں ایوب خان نے انتخاب جس طرح جیتا تھا، اس نعرے کو اِسی کا تسلسل سمجھا گیا ہو، بہرحال جو کچھ ہوا، وہ پوری قوم کے لئے باعثِ ندامت ہے۔
آخر میں مجھے صرف یہ کہنا ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے، پاکستان کو نیم بےہوشی ہی کی حالت میں پایا ہے۔ پاکستان کے طبیب قائداعظم تھے، وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو گئے مگر پاکستان کو ہر بلا، ہر بیماری اور ہر بحران سے محفوظ رکھنے کے نسخے قوم کو بتا گئے لیکن پاکستان پر ایسے بہت سے ادوار آئے جب اِن نسخوں کو پسِ پشت ڈال کر قوم کی بقا اور تحفظ کی ذمہ داری عطائیوں نے سنبھال لی۔ میں نے 55سال قبل ’’مادرِ ملّت زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا کر اُس کا انجام دیکھا تھا اور آج 55سال بعد بھی یہی صورت حال سامنے آئی ہے… کیا ہمیں کبھی بالغ ہونے دیا جائے گا؟
اور ہاں، مادرِ ملت جب اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں مشرقی پاکستان گئیں تو اُن کے راستے میں اُن لاکھوں بنگالیوں نے آنکھیں بچھائیں جنہیں بعد میں غدار قرار دیاگیا۔ یااللہ ہم پر رحم فرما!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمرادیں غریبوں کی بر لانے والا۔۔محمود شام
Next Article سب رنگ کہانیاں۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

"لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ

جون 14, 2026

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی

جون 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم جون 14, 2026
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی جون 14, 2026
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 14, 2026
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.