Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اللّٰہ کو جان دینی ہے!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اللّٰہ کو جان دینی ہے!

ایڈیٹردسمبر 24, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انسان کسی بھی حال میں خوش نہیں ہے، گرمیوں میں سردی کو یاد کرتا ہے اور سردی میں دانت کچکچاتے ہوئے اسے گرمیوں کی یاد ستاتی ہے، ہم آپ تو ان موسموں کی شدت کی وجہ سے کبھی گرمی اور کبھی سردی کو یاد کرنے لگتے ہیں، لیکن کچھ لوگ ان موسموں کے حوالے سے اپنے نئے ڈریسز کی نمائش کے لیے بے چین ہوتے ہیں، میں دوسروں کی بات کیوں کروں میرا اپنا معاملہ بھی یہی ہے، میں نے چار نئے برانڈڈ سوٹ خرید تھے مگر گرمیاں جانے کا نام ہی نہیں لیتی تھیں اور یوں میں سخت بے چینی سے اپنے ان برانڈڈ سوٹوں کی نمائش کے موسم کا انتظار کر رہا تھا۔ بالآخر اللّٰہ نے میری سن لی اور موسم سرما کا آغاز ہوگیا۔ اب میں ہوں اور میرے انتہائی اعلیٰ درجے کے سوٹ ہیں، پانچ سات اسی ’’نسل‘‘ کے سوٹ پہلے بھی پڑے ہوئے تھے چنانچہ روزانہ نت نیا سوٹ پہن کر گھر سے نکلتا ہوں اور اس دوران ’’شریکوں‘‘ سے ملنے ضرور جاتا ہوں، وہ اپنے آنسو اور آہیں ’’سائیلنٹ‘‘ پر لگا دیتے ہیں۔ چنانچہ آنسو آنکھ سے باہر نہیں آ پاتے اور آہیں اندر ہی اندر دم توڑ دیتی ہیں۔
ان کے علاوہ میرے جو حقیقی دوست ہیں وہ رشک کی نظروں سے میری طرف دیکھتے ہیں، میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ چند دنوں تک میں نیوائیر منانے لندن جا رہا ہوں، ان کے لیے بھی ایک ایک سوٹ لیتا آؤں گا۔ بس وہ اپنی پسند کے رنگ اور تراش خراش کے بارے میں مجھے بتلا دیں، چنانچہ اس سرما کے لیے میں نے اپنے دوستوں کی پسند کی تفصیلات نوٹ کرلی ہیں، میں انہیں بتاتا ہوں کہ برطانیہ میں کوویڈ کی صورت حال اب بھی بہترنہیں ہے، میں نے چونکہ لندن سے پہلے مانچسٹر جانا ہے ۔ لندن میں احسان شاہد اور مسقط میں قمر ریاض کے لیے سوٹ مانچسٹر سے خریدوں گاوہ ابھی اپنے لیے کوئی ونٹر ڈریس نہ خریدیں۔ قمر ریاض کو میں نے لندن آمد کی تاریخ سے آگاہ کردیا ہے، وہ ان شاء اللّٰہ ان تاریخوں میں لندن کی سیاحت کے دوران میرے ساتھ ہوں گے۔ پاکستان میں بھی اعلیٰ سے اعلیٰ برانڈ کے ڈریسز مل جاتے ہیں مگر یہاں دو نمبری بہت چلتی ہے اور میری عادت ہے کہ جب کسی کو تحفہ دیتا ہوں تو جس طرح بکرا خریدتے وقت بہت جانچ پڑتال کرتا ہوں، اسی طرح دوستوں کے لیے تحفہ خریدتے وقت بہت جانچ پڑتال سے کام لیتا ہوں! چنانچہ اب متذکرہ بیرونی دوستوں کے لیے خریداری لندن ہی سے کروں گا۔
میں ابھی یہ کالم لکھ ہی رہا تھا کہ ابرار ندیم میرے پاس آیا ایک انتہائی اعلیٰ برانڈ کا لش پش کرتا سوٹ اس کے ہاتھ میں تھا، بولا میں کل اپنے لیے ونٹر ڈریسز خرید نے کے لیے گیا تھا آپ کی خوش لباسی کی وجہ سے مجھے یہ سوٹ آپ کے شایانِ شان لگا، میری طرف سے قبول فرمائیں۔ میں نے جب حسب عادت بہت عمیق نظروں سے اس کا جائزہ لیا، وہ صحیح کہتا تھا بلکہ مجھے سچ بولنے دیں، ایک سے ایک مہنگا سوٹ الحمدللّٰہ میری وارڈ روب میں موجود ہے لیکن یہ سب پر بازی لے گیا تھا۔ ابرار نے قیمت بتائی تو وہ حیرت ناک حد تک بہت کم تھی، چنانچہ میں نے کالم درمیان ہی میں چھوڑ دیا اور ابرار سے کہا ’’مجھے بھی اس شاپ پر لے چلو، میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، دوستوں کے لیے دو چار سوٹ میں بھی خرید لوں گا‘‘۔چنانچہ میں ابرار کی گاڑی میں بیٹھ گیا، اس نے حسب معمول ہزار دو ہزار سال پرانے گیتوں کی کیسٹ آن کردی۔ کچھ دور جانے کےبعد مجھے محسوس ہوا کہ گاڑی ایم ایم عالم روڈ کی طرف جانے کی بجائے ریلوے اسٹیشن والی روڈ پر جارہی ہے، کار ایک جگہ پر رکی تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ تو لنڈا بازار ہے۔ابرار مجھے ایک دکان پر لے گیا، یہ جمشید کی دکان تھی، وہ اٹھ کر کھڑا ہوگیا اور بولا ’’سرجی! میں آپ ہی کا انتظار کررہا تھا،آج ہی نئی گانٹھ کھلی ہے، اس میں سے تین چاراعلیٰ درجے کے سوٹ نکال کر آپ کے لیے رکھ لیے تھے۔ میں آپ کو فون کرنےوالا تھا۔ ابرار صاحب کا شکریہ کہ وہ آپ کو ساتھ لے آئے۔ اس مرتبہ آپ کے لیے جو ’’دانے‘‘ میں نے چنے ہیں ، اللّٰہ کو جان دینی ہے، مجال ہے کسی کو شک بھی گزرے کہ انہیں آپ سے پہلے بڈھے انگریز پہن چکے ہیں۔ آپ اگر باہر جا رہے ہیں وہاں کے دوستوں کے لیے حسب سابق یہ سوٹ لیتے جائیں، وہ آپ کی خوش ذوقی کی داد دیں گے‘‘۔
پس نوشت: برخوردار انیق بٹ اپنا تعارف میرے بھانجے کے طور پر کراتا ہے،جو صحیح نہیں ہے، مجھ سے متعارف احباب کے لیے یہ وضاحت ضروری تھی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: کیا ہم صحافی انسان بن سکتے ہیں؟
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:ہماری ختم نہ ہونے والی ’’شبِ یلدا‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.