Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈراؤنے خواب سے سہانے خواب تک!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈراؤنے خواب سے سہانے خواب تک!

ایڈیٹراپریل 28, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں اپنےگھر کے لاؤنج میں ریلیکسنگ چیئر پر نیم خوابیدہ بیٹھا تھا کہ باہرسے ڈھول کی آواز سنائی دی مجھے ڈھول کی تھاپ بہت ہانٹ کرتی ہے کہیں دور سے بھی سنائی دے رہی ہو تو میرے قدم ادھر کو اٹھ جاتے ہیں کئی ایک دفعہ ایسے بھی ہوا کہ گھر کو جا رہا ہوں اور کسی چوک میں ڈھول والے گاہک کے انتظار میں بیٹھے نظر آتے ہیں جو انہیں اپنی کسی خوشی کی تقریب میں ساتھ لے جانا چاہتے ہوں میں اپنی گاڑی کو سڑک کے خالی حصے میں بریک لگاتا ہوں اور ان میں سے کسی کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے کہتا ہوں اور چند منٹ ڈھول کے مزے لینے کے بعد اس کے ہاتھ میں کچھ رقم دے کر دوبارہ گھر کی سمت روانہ ہو جاتا ہوں اندازہ لگائیں کہ صرف ڈھول کی محبت میں میں اصل قصہ درمیان ہی میں چھوڑ بیٹھا ہوں بہرحال میں فوراً گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کچھ لوگ ایک پارٹی کے پرچم اٹھائے ایک گھر کے باہر کھڑے ہیں میں سمجھا شائد اس گھر میں کوئی ’’منڈا‘‘ ہوا ہے مگر پھر خیال آیا کہ مبارک باد کہنے والے پارٹی پرچموں کےساتھ کیوں نظر آ رہے ہیں تاہم تحقیق پر معلوم ہوا کہ جس گھر کے سامنے ڈھول بجایا جا رہا ہے وہ ان کی کسی مخالف جماعت کے فعال کارکن کا گھر ہے اور ڈھول بجانے والوں نے اس کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔میرا گھر مین روڈ پرواقع ہے چنانچہ کچھ ہی دیر بعد ٹریفک سلو ہونا شروع ہوئی اور پھر جام ہو گئی کسی نے پولیس کال کرلی مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے اور کچھ دیر بعد جو ڈیڑھ درجن مظاہرین تھے وہ اپنے گھروں کو واپس ہو گئے۔
دوسرے دن سڑک ایک بار پھر جام تھی اب کسی اور جماعت کے فعال کارکن کے گھر کے باہر احتجاج ہو رہا تھا اور اس نوع کا تماشا آئے روز شروع ہو گیا ۔اخبارات اور ٹیلی ویژن پر ان مظاہرین کی خوب کوریج ہوئی، جس سے مظاہرین کو شہ ملتی اور یوں یہ سلسلہ دراز سے دراز تر ہو تا چلا گیا ایک دن ایک اسی طرح کے جلوس کے مظاہرین پر دس بارہ لوگ پل پڑے اور ان کی خوب دھلائی کی اگلے روز اس سے بڑا جلوس اس گھر کے سامنے بینر اٹھا کر مظاہرہ کر رہا تھا اور جلوس میں شامل کچھ لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے ایک راہگیر ایک بلٹ کی زد میں آیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس کے بعد شہر بھر میں مخالفین پر حملے کئے جانے لگے اور پھر یہ ہنگامے بڑھتے بڑھتےملک گیر ہو گئے اب فورس متحرک ہوئی اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کی جانے لگیں درجنوں لوگ گرفتار ہوئے انہیں رہا کروانے کے لئے تھانوں پر حملے شروع ہو گئے اور ان میں دن بدن شدت آنے لگی جن شدت پسندوں کے خلاف عدالتوں میں مقدمے دائر ہوئے ان کے حامی عدالتوں کے باہر مظاہرہ کرنے لگے پورے ملک میں افراتفری کا سماں تھا پرامن شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تھے ہسپتال زخمیوں سے بھرگئے تھے اور اب انٹرنیشنل پریس میں بھی بہت خوفناک قسم کی خبریں چلنے لگیں اور یوں دنیا بھر میں پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک تصور کیا جانے لگا۔
امن وامان کی صورتحال دگر گوں دیکھ کر جرائم پیشہ لوگ بھی میدان میں آ گئے دن دہارے گھروں پر ڈاکوں اور لوٹ مار کا آغاز ہوا خواتین کی بے حرمتی بھی کی جانے لگی صورتحال اس درجہ بگڑ گئی کہ لوگ مارشل لا کا مطالبہ کرنے لگے پھر ایک دن ٹی وی پر پہلے قومی ترانہ نشر ہوا اور اس کے بعد ’’میرے پیارےہم وطنوں‘‘ کا الفاظ سنائی دینے لگا ملک بھر سے سیاسی قائدین کی گرفتاری کا عمل شروع ہوا اور پھر جیلیں قائدین اور کارکنوں سے بھر گئیں۔
اس کے ساتھ ہی میں بڑبڑا کر اٹھ بیٹھا مجھ پر خوف سے کپکپی طاری تھی میں نے آنکھیں ملیں اور کچھ دیر بعد مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف میرا ڈراؤنا خواب تھا ملک میں کچھ نہیں ہوا تھا یہ سارے مناظر مجھے حالت خواب میں ملک میں بڑھتی ہوئی آئینی خلاف ورزیوں اور سیاسی جماعتوں کے پس منظر میں دکھائی دیئے لیکن یہ سب کچھ اگرچہ خواب میں ہوا تھا لیکن اگر ہم لوگوں نے سیاست میں جارحانہ رویوں کی مذمت نہ کی اور ان لوگوں سے اعلان لاتعلقی نہ کیا تو پھر سب کچھ ممکن ہے ایک دوسرے کا نقطہ نظر برداشت کریں اور جان لیں کہ جو لوگ کسی جماعت کی حمایت میں مرنے مارنے پر تیار ہو جاتے ہیں وہ خود اپنے گھروں کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں پاکستان ہم سب کا ہے ہم سب نے اسے ایک عظیم ملک بنانا ہے اگر ہم یہ سب تماشا دیکھتے رہے بلکہ اس کے بڑھائو میں اپنا حصہ ڈ التے رہے تو خواب کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کب حقیقت اختیار کر لے !اب ہم نے تہیہ کرنا ہے کہ ڈراؤنے خواب کو ایک سہانے خواب میں بدل کر ہی دم لیں گے۔
اور اب آخر میں صاحب طرز شاعر محمد اظہار الحق کی ایک غزل
گھر گھر تھے طاق طاق صحیفے پڑے ہوئے
پھر کیا ہوا کہ شہر تھے اوندھے پڑے ہوئے
کاندھے پہ ہیں سفر کی دعائیں رکھی ہوئیں
تھیلے میں ہیں جدائی کے قصے پڑے ہوئے
ہر یاد اپنا حصہ الگ مانگنے لگی
دل میں ہیں جائیداد کے جھگڑے پڑے ہوئے
اولاد میری سات سمندر کے اس طرف
اجداد میرے خاک کے نیچے پڑے ہوئے
اے رنج روزگار! کڑکتی تری دوپہر
دالان سارے عشق کے سُونے پڑے ہوئے
چلہ ہے اور چاند کی تاریخ کا حساب
عاشق کے گرد ورد وظیفے پڑے ہوئے
ساون میں آنسوؤں کا ہے ٹپکا لگا ہوا
باغوں میں حسرتوں کے ہیں جھولے پڑے ہوئے
گدڑی میں ہیں لگے ہوئے پیوند خاک کے
کشکول میں ہیں صبر کے سکے پڑے ہوئے
تقویم کھانستی ہوئی لیٹی ہے کھاٹ پر
کونے میں سال اور مہینے پڑے ہوئے
قالین خشک گھاس کا مٹی کے فرش پر
باہر وضو کی ناند میں کوزے پڑے ہوئے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبشری ٰ بی بی کی دوست فرح کا ایک اور سکینڈل : راولپنڈی رنگ روڈ کے سنگم پر کروڑوں روپے کی جائیداد خریدی
Next Article کشور ناہیدکا کالم:گفت و ناگفت طلسم ہوشربا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 1, 2026

یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی

جون 30, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز جون 30, 2026
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق جون 30, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.