Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈالروں سے بھرے دس کنٹینر
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈالروں سے بھرے دس کنٹینر

ایڈیٹرمئی 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکی صدر جوبائیڈن کا مجھے کل فون آیا تھا کہ وہ مجھے کچھ امانتیں بھجوا رہے ہیں۔ براہِ کرم متعلقہ لوگوں تک پہنچا دیں ۔ میں حیران رہ گیا جب میں نے دیکھا کہ آج صبح ہی دس کنٹینر میرے گھر کے دروازے پر کھڑے تھے۔ میں باہر نکلا تو ایک امریکی کنٹینر سے باہر آیا اور مودبانہ انداز میں کہا کہ صدر بائیڈن نے آپ کو سلام بھیجا ہے اور کچھ لوگوں کے لئے ڈالر بھیجے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ دس کے دس کنٹینرز میں ڈالروں کے انبار لگے ہوئے تھے۔ میری آنکھیں چندھیا گئیں اور میں نے امریکی سے ہاتھ ملا کر اسے رخصت کر دیا۔
صدر جوبائیڈن نے جو فہرست مجھے بھیجی تھی وہ ان اداروں اور افراد کے ناموں پر مشتمل تھی جن پہ عمران خان نے امریکی سازش اور دخل اندازی کا الزام لگایا تھا اور ایسا ان کی حکومت کے خاتمے کے لئے کیا گیاتھا۔ میں یہ فہرست دیکھ کر خاصا پریشان ہوا کیونکہ عمران اپنی تقریروں میں جنہیں کرپٹ، سازشی اور جانور وغیرہ کے الفاظ سے پکارتے تھے ان دنوں وہ انہیں اچھے لفظوں سے یاد کر رہے ہیں یا ان کے بارے میں خاموشی اختیار کرلی ہے۔ میں سخت مخمصے میں مبتلا ہوگیا کہ میں اب ان ڈالروں کے انبار کا کیا کروں، مجھے صدر بائیڈن کی بے خبری پر حیرت ہوئی کہ پاکستان کےخلاف پاکستان کے لوگوں کی مدد سے اتنی بڑی سازش کرنے والا اتنا بے خبر ہے کہ اسے تازہ ترین صورت حال کی خبر ہی نہیں، امریکہ افغانستان اور دوسرے ملکوں میں اسی لئے تو ذلیل و خوار ہوا ہے کہ اس کے صدور کو زمینی حقیقتوں تک رسائی بہت دیر کے بعد ہوئی ہے۔
بہرحال اب میں ہوں اور کروڑوں ڈالر ہیں جو میرے پاس بطور امانت پڑے ہیں اور سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کا کیا کروں۔ میرے ذہن میں ایک خیال یہ آیا کہ سابقہ سازشیوں کو کال کروں اور ان سےپوچھوں کہ امریکہ نے حقِ خدمت کے طور پر جو ڈالر آپ کو میری معرفت بھیجے ہیں، ان کا کیا کروں؟ کیا انہیں واپس کر دوں یا بدلتے حالات کا انتظار کروں اور اس عبوری مدت میں یہ ڈالر اپنی تحویل میں ہی رکھوں؟ مگر افسوس میرے پاس ان میں سے صرف ایک کا فون نمبر تھا چنانچہ سوچا کہ اس سے مشورہ کرتا ہوں۔ مگر پھر یہ آئیڈیا بھی ڈراپ کردیا کہ اللہ جانے وہ کیا کہے، بلکہ ممکن ہے وہ یہ خبر لیک کردے اور یوں امریکی سازش کا بے ہوش ہوچکا بیانیہ ایک بار پھر ہوش میں آ جائے۔
جب مجھے کچھ سمجھ نہ آئی تو میں نے ایک زیرک دوست کو فون کرکے بلایا اور اس کے سامنے پوری صورتحال رکھی۔اس نے کہا مجھےپہلے ڈالر دکھاؤمیں اسے گھر کے باہر لے گیا اور کہا یہ جو دس کنٹینر کھڑے ہیں یہ سب ڈالروں سے بھرے ہوئے ہیں۔وہ ایک کنٹینر میں داخل ہوا باہر نکلا تو پھٹی پھٹی آنکھوں سے میری طرف دیکھ رہا تھا میری نظر اس کی جیب پر پڑی تو وہ بھی پھٹی ہوئی تھی اور اس میں سے کچھ ڈالر باہر کو جھانک رہے تھے، میں نے اس کی توجہ اس پھٹی ہوئی جیب سے جھانکتے ڈالروں کی طرف دلائی تو وہ جھینپ گیا اور کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے گویا ہوا، یار امریکہ نے ایسے ہی ترقی نہیں کی تم ان کی سائنس کے کمالات دیکھو ،یہ ڈالر خودبخود میری جیب میں آ گئے۔ اس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ ایسے حریص شخص سے مشورہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
پھر میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ این جی اوز اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں سے بات کرکے یہ ڈالر ان کے حوالے کر دوں مگر انہیں پوری بات بتانا مناسب نہیں تھی چنانچہ ان سے اشاروں کنایوں میں پوچھا کہ اگر امریکہ انہیں ان کے نیک کاموں کے لئے خفیہ طور پر ان کی مدد کرے تو کیا وہ قبول کرلیں گے ؟میں نے وضاحت کی کہ اگر یہ مدد کھلم کھلا کی گئی تو انہیں کوئی امریکی ایجنٹ ہی نہ سمجھ بیٹھے، ان میں سے صرف این جی اوز چلانے والوں نے کہا، آپ ہماری بات کرائیں اور بھی بہت سے ممالک ہمارےساتھ مالی تعاون کرتے ہیں اگر اچھے کاموں کے حوالے سے کوئی الزام لگتا بھی ہے تو بھلے لگے ! ایک مذہبی تنظیم کے رہنما نے کہا ہمارا نام ظاہر نہ کریں مگر ہمیں اسلام کی خدمت کے لئے زرِ کثیر کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے فرقے کا نام بھی بتایا اور کہا! ہماری اسلام کی تشریح ہی اصل اسلام ہے جس کے مطابق ہم اپنے آئین کی خدمت کرسکتے ہیں، مگر میرا دل نہیں مانا اب صورتحال یہ ہے کہ میں صدر جوبائیڈن کو فون کرکے انہیں ساری صورتحال بتانا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ فی الحال آپ کے پیسے میرے پاس امانت ہیں میں اس امانت میں کبھی خیانت نہیں کروں گا صرف سروس چارجز کے طور پر اس میں سے اتنی رقم ہر ماہ لیتا رہوں گا جو آپ کی اوقات کے برابر ہوگی۔ ظاہر ہے آپ سپر پاور ہیں اور اس سے زیادہ میں کیا کہوں!
پس نوشت:صدر جوبائیڈن سے میری بات ہو گئی ہے انہوں نے میری تجویز سے اتفاق کیا اور کہا آپ یہ ڈالر فی الحال اپنے پاس ہی رکھیں ممکن ہے کچھ عرصہ بعد پھر امریکی سازش کی کسی کو ضرورت پڑ جائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم : مارکس، بھٹو کی پیپلز پارٹی، سوشلزم اور ،جماعت اسلامی سے پہلا تعارف
Next Article یاسر پیرزادہ کا کالم:بن مانسوں کے قبیلے میں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.