Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کانے عاشق: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کانے عاشق: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 12, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز میری ملاقات ایک عاشق زار سے ہوئی جو بیک وقت دو مجبوبوں کا ذکر کرکے ٹھنڈی آہیں بھرتا تھا اور ساتھ ساتھ جیب سے کنگھی نکال کر بال سنوارتا جاتا تھا۔ان ہر دو محبوبوں کا ذکر کرتے ہوئے اس پر رقت طاری ہوجاتی تھی اور پھر وہ خوشبو میں ڈوبے ہوئے رومال سے آنکھوں کو تھپتھپانے کے بعد ٹائی کی ناٹ درست کرنے لگتا تھا۔ اس کے چہرے پر عمر کی پرچھائیاں تھیں اور جوتے آئینے کی طرح صاف شفاف تھے۔ میں نے اس کی یہ کیفیت دیکھی تو کہا
’’اے برادر! اگر تیرا عشق صادق ہے تو پھر تیرا حال عاشقوں جیسا کیوں نہیں؟‘‘
اس نے رومال سے پسینہ پونچھنے کے بعد بغلوں میں (Deodorant) اسپرے کرتے ہوئے پوچھا،
’’کیا مطلب؟‘‘
میں نے کہا
’’یہی کہ کسی ایک سے دل لگا۔ اس کے بعد شیو بڑھا ، گریباں چاک کر اور سر پر خاک ڈال کر جنگلوں کی طرف نکل جا‘‘۔
یہ سن کر اس نے میری طرف دیکھا اور کہا
’’اے برادر یوسف! تو صاف صاف کیوں نہیں کہتا کہ میں تیرے حق میں دستبردار ہوجاؤں؟‘‘۔
میں نے اس شکی مزاج عاشق کو افسوس کی نظروں سے دیکھا اور ملامت کرتے ہوئے پوچھا کہ اس کے ذہن میں ایسی گھٹیا بات کیونکر آئی اور پھر اس نے اس قدر بدگمانی سے کام کیونکر لیا، اگر وہ ایسا کر گزرے تو میں نیکی کا بدلہ نیکی سے ادا نہیں کروں گا؟‘‘
جس پر یہ شخص مذکورہ ہنسا وان ہاؤزن شرٹ کے کالر پر سے گرد جھاڑی اور پھر بولا
’’نہ میں نے کوئی گھٹیا بات کہی ہے اور نہ کسی بدگمانی سے کام لیا ہے اگر میں تمہارے مشورے پر عمل کرتے ہوئے شیو بڑھالوں، گریباں چاک کر بیٹھوں اور جنگلوں کی طرف نکل جاؤں تو ہفتے عشرے بعد تم ہر دو کے بارے میں اخباروں میں یہ خبر پڑھو گے کہ’’بے وفا محبوبہ اپنے کسی آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی اور عاشق غل غپاڑہ کرتے ہوئے پکڑا گیا‘‘۔
جب میں نے اس دیوانے کے منہ سے یہ فرزانوں والی بات سنی تو جھک کر اس کے پاؤں پکڑ لئے اور کہا
’’مرشد دنیا بھر کے عاشقوں کے لئے کوئی پیغام دیتے جاؤ‘‘۔
اس پر اس نے مجھے شفقت سے پکڑ کر اٹھایا اور کہا
’’عاشقوں کے لئے میرا پیغام یہی ہے کہ وہ دوران محبت صرف ایک آنکھ بند رکھیں اور دوسری بہرصورت کھلی رہنے دیں، نیز وہ ایک متبادل محبوب کا بندوبست بھی ضرور کریں جس نے دونوں آنکھیں بند کیں یا کسی ایک کا ہو کر رہ گیا وہ ہمیشہ خون کے آنسو رویا‘‘۔
اس کے ساتھ ہی اس نے اپنی اسپورٹس ماڈل کار اسٹارٹ کی اور فل ایکسی لیٹر دیتے ہوئے ایک کوچہ جاناں کو ہولیا۔
اس ہوش مند عاشق کے جانے کے بعد میں نے اس کی باتوں پر غور کیا تو اس کی صداقت کچھ اور واضح ہوئی۔ میں نے محسوس کیا کہ میرے اردگرد جتنے بھی کامیاب عاشق ہیں یہ وہی ہیں جنہوں نے اپنی ایک آنکھ کھلی رکھی ہوئی ہے اور ایک متبادل محبوب کا بندوست بھی کیا ہوا ہے۔مثلاً میرا ایک دوست ہے جو انقلاب کے عشق میں ہر وقت ٹھنڈی آہیں بھرتا تھا۔ پتہ بھی کھڑکتا تو اس کی نظریں دروازے کی طرف اٹھ جاتیں کہ شاید ’’وہ‘‘ آگئے ہیں مگر اس نے اس عشق میں اپنی دونوں آنکھیں بند نہیں ہونے دیں بلکہ ایک کھلی رکھی، آج کل وہ سیکرٹری انفارمیشن ہے۔
ایک مولانا سے میری یاد اللہ ہے۔ دیندار بھی ان کے پاؤں چومتے ہیں اور ایسے دنیا کے کتے بھی ان کے در پر جانے کے لئے مجبور ہیں کیونکہ ان کی خدا ا ور ’’خداوند‘‘ دونوں تک رسائی ہے۔ ایک ایسے مخیر سرمایہ دار کو بھی میں جانتا ہوں جس کا ایک ہاتھ ہمہ وقت سخاوت کرنے اور دوسرا ہاتھ ہمہ وقت یہ سخاوت واپس لینے میں لگا رہتا ہے۔ ایک ایسا حریت پسند میری نظروں میں ہے جو گفتگو حکومت وقت کے خلاف کرتا ہے اور لکھتا اس کے حق میں ہے،ایک بزرگ شاعر کو میں نے یہ کہتے سنا کہ 1965کی جنگ میں انہوں نے جو ترانے لکھے وہ اس نوع کے تھے کہ پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی مقبول ہوئے۔ حزب اختلاف سے متعلق بعض لوگ حزب اقتدار کے دلوں میں اور بلوں میں بھی جگہ اور حصہ رکھتے ہیں اور پھر ان کے علاوہ ہمارے ارد گرد پھیلتے ہوئے کامیاب عاشقوں میں وکیلوں کا گروہ شامل ہے، جو قاتل اور مقتول دونوں کا مقدمہ بڑی کامیابی سے لڑتا ہے۔ استاد ہیں جو فرعون پر لعنت بھیجتے ہیں اور کالجوں میں موسیٰ ؑکی پیدائش روکنے کافریضہ بھی پوری دیانت داری سے انجام دیتے ہیں۔
کچھ علما ءہیں جو حسینؓ کا اسوہ بیان کرتے ہیں اور ہر دور میں یزید کی صفوں میں بھی نظر آتے ہیں۔ بعض لیبر لیڈر لیبر افسر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں اور کچھ صحافی ہیں جو اپنے ادارے کے لئے اور ایک حساس ادارے کے لئے بیک وقت رپورٹنگ کرتے ہیں۔ان سب عاشقوں نے متبادل محبوب کا انتظام کیا ہوا ہے یہ ایک آنکھ کھلی رکھنے والے عاشق ہیں،یہ کانے عاشق ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخطرہ موروثی سیاست سے نہیں، جمہوری میراث سے ہے: تیشہ نظر / وجاہت مسعود
Next Article پروفیسر صاحب اور ریحام خان: آئینہ / مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.