Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ابرار ندیم اور رمضان جانی کا ’’دل روندا اے ‘‘
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ابرار ندیم اور رمضان جانی کا ’’دل روندا اے ‘‘

ایڈیٹراکتوبر 2, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انسان اگر نیک نیت ہو اور اسے خدا کے ساتھ اپنے ہنر پر بھروسہ بھی ہو تو ایک نہ ایک دن اسے اس کا حق مل ہی جاتا ہے ۔بھلے وہ پبلک ریلیشن کے ہنر سے ناواقف ہو ۔ اسے دنیاداری نہ آتی ہو اور کسی نفع نقصان کی پروا کئے بغیر اس کے دل میں جو کچھ ہو وہی اس کی زبان پر بھی ہو ۔عام طور پر ایسا شخص نقصان ہی اٹھاتا ہے میں نے اپنی زندگی میں ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جنہیں زبردست ہنر ہونے کے باوجود بہت کم مقبولیت ملی یا نظرانداز کیا گیا۔ اس کی ایک مثال پنجابی اردو کا شاعر اور کالم نگار ابرار ندیم بھی ہے جو صف اول کا شاعر اور کالم نگار ہے مگر اسے اپنے ہنر کی وہ داد یا پہچان نہیں ملی جس کا وہ مستحق ہے ۔میں ایک طویل عرصے سے ابرار ندیم کو جانتا ہوں یہ ایک اچھا شاعر ادیب ہونے کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی قدروں کا حامل ایک نیک اور مخلص انسان ہے کچھ عرصہ پہلے اس کی ایک پنجابی غزل بہت زیادہ مشہور ہوئی جسے ہمارے دوست نامور ادیب اور سفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ نے بھی دوستوں کی کسی محفل میں پڑھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی ۔
اتھرو تارا ہوسکدا اے
دکھ دا چارا ہوسکدا اے
اکو واری فرض تے نہیں ناں
عشق دوبارا ہوسکدا اے
لیکن مجھے زیادہ حیرت اس وقت ہوئی جب ایک انیس بیس برس کے لڑکے رمضان جانی نے اس کا پنجابی گیت ’’دل روندا اے ‘‘ گایا ۔ابرار کا یہ گیت سن کر مجھے ایسا لگا جیسے کسی نے اپنا دل نکال کر کاغذ پر رکھ دیا ہو اور رمضان نے اپنی دلکش آواز سے اس میں جان ڈال دی ہو ۔ آج کل سوشل میڈیا پر ہر طرف اس گیت کی دھوم ہے اور اس نے جس تیز رفتاری سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی مگر ظلم یہ ہے کہ اس گیت کے ساتھ اس کے شاعر ابرار ندیم اور گلوکار رمضان جانی کا نام بہت کم لوگوں کو معلوم ہے ۔گزشتہ دو ہفتوں میں جب سے یہ گیت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوا ہے اب تک اس پر چھ لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز بن چکی ہیں جسے کروڑ ہا افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں ۔اس کے ساتھ فیس بک اور یو ٹیوب پر بھی اس گیت کے خوب چرچے ہیں بلکہ پچھلے ہفتے میں تو یوٹیوب پر میوزک ٹرینڈنگ میں یہ گیت تیسرے نمبر پر رہا ہے ۔جب تک آپ میرا یہ کالم پڑھیںگے ممکن ہے اس گیت پر بننے والی ٹک ٹاک ویڈیوز کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے ۔یہ گیت آپ سوشل میڈیا پر تو سن ہی سکتے ہیں لیکن آپ اگر یہ گیت پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اسے یہاں پڑھ لیں ۔
دل روندا اے ،کِتے دور سمندروں پار کوئی، جدوں گیت ہجر دے چھوہندا اے،دل روندا اے، دل روندا تے کرلاندا اے ۔
سکھ نفل نمازاں، منتاں سو، ترے ملن نوں ہاڑے پاندا اے، جدوں ہولا ہو کے ککھاں توں، چھڈ اپنی راجدھانی نوں، کوئی رانجھا تخت ہزارے دا، پوہ، ماگھ دی ٹھردیاں راتاں چ، کِتے اجڑی پجڑی جوہواں چ،نت، ہیر سیال دے درشن لئی، بن جوگی تھاں تھاں بھوندا اے ،دل روندا اے، دل روندا تے کرلاندا اے۔
لج لاہ کے آل دوا لے دی،کسے بُلے وانگ نچاندا اے، کدی ساون مینہ دیاں جھڑیاں چ، ہجراں دیاں لمیاں گھڑیاں چ، کسے یاد دی بکل مار کوئی، دکھی دل دے چھیڑ کے تار کوئی، جدوں کھوہ نیناں دے جوہندا اے، دل روندا اے، دل روندا تے کرلاندا اے ۔
جیویں ہجر دے رنگلے چرخے تے، کوئی لمیاں تنداں پاندا اے ،جدوں وچھڑی کونج قطاراں توں، وکھ ہو کے گوڑیاں یاراں توں، ہن ڈار کِتے کرلاندی اے، جِند ڈکو ڈولے کھاندی اے، کوئی کلاکارا ہجراں چ، جدوں پیڑاں ہار پروندا اے، دل روندا اے، دل روندا تے کرلاندا اے،
فر عشق دی دُھخدی دی دھونی چ، کوئی مچدے بھانبھڑ لاندا اے، کِتے دور سمندروں پار کوئی، جدوں گیت ہجر دے چھوہندا اے ،دل روندااے، دل روندا تے کرلاندا اے۔
میں جب یہ گیت کاغذ پر اتار رہا تھا مجھے لگتا تھا یہ آج کے کسی عاشق ،کسی شاعر کا کلام نہیں بلکہ یہ نسل در نسل ،سینہ بہ سینہ، دکھوں کی وہ لہر ہے جس نے ایک نیا جنم لیا ہے اور ابرار ندیم کے بطن سے ظاہر ہوئی ہے میں نے یہ نظم جتنی بار پڑھی ہے مجھے ہر دفعہ لگا کہ اس میں بیان کئے گئے دکھ ایک شاعر کے ہجر کی داستان ہی نہیں بلکہ ہمارے کچے گھروندوں کی دیواروں سے ٹکرانے والے نوحے ہی ہیں یہ نوحےہماری لوک شاعری کا حصہ ہیں مگر جنہوں نے یہ نوحے لکھے وہ بھی انہی کی طرح گمنام ہیں جن کے حوالے سے یہ نوحے لکھے گئے ۔ابرار ندیم، اللہ تمہیں لمبی زندگی دے اور عزتوں سے نوازے، ہمارا یہ رونا اور کرلانا اور اس میں پھر غم و اندوہ اور جذب و مستی کی آمیزش نے پوری نظم کو لوک شاعری میں تمہارے نام سے منسوب کر کے امرکر دیا ہے !تم بہت خوش قسمت ہو۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کاکالم:ہائبرڈ نظام کی سڑاند
Next Article گل نو خیز اختر کاکالمدبئی سے ابوظہبی تک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.