Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:میں بادشاہ ہوں، میں قانون ہوں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:میں بادشاہ ہوں، میں قانون ہوں!

ایڈیٹراکتوبر 30, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے بادشاہ بننے کا بہت شوق ہے ،میرا جی چاہتا ہے کہ جب میں گھر سے نکلوں تو دو تین گھنٹے پہلے شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک معطل کر دی جائے جس کے نتیجے میں بسیں ،ویگنیں، رکشے، ٹرک، کاریں، موٹر سائیکل اپنی اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے ان گلیوں اور سڑکوں میں گھس جائیں جدھر سے واپسی کا راستہ بھی نہیں ہوتا اور آگے جانا بھی محال ہوتا ہے ۔مجھے اس موقع پر دھوئیں، پٹرول، پسینے اور جھنجھلاہٹ میں نہائے ہوئے چہرے بہت اچھے لگتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ جب میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے خطاب کروں تو وہ میرا فقرہ مکمل ہونے سے پہلے زندہ باد کے نعروں سے آسمان سر پر اٹھالیں اور جب میں جلسہ گاہ سے اپنی کار کی طرف جانے لگوں تو بوڑھے، بیمار ، بیروزگار، بیوائیں، یتیم اور ستم رسیدہ حصول انصاف کے لئے ہاتھوں میں درخواستیں تھامے دیوانہ وار میری طرف لپکیں ان میں سے کچھ ایک دوسرے کے پاؤں تلے کچلے جائیں کچھ کو پولیس گریبانوں سے گھسیٹ کر پرے لے جائے کچھ ڈنڈوں کی زد میں آ جائیں اور ایک دو مجھ تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں ۔اگلے روز تمام اخبارات میں یہ خبر چوکھٹے میں شائع ہو کہ بادشاہ سلامت نے کار روک کر عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ایک بیوہ کی درخواست پر موقع پر احکامات جاری کئے ۔
مجھے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کا بھی بہت شوق ہے، ہیلی کاپٹر پر سے چاروں طرف سے پانی میں گھرے ہوئے بچے، عورتیں اور بوڑھے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں جب فضا میں ان کے لئے غذا کے پیکٹ پھینکے جاتے ہیں، اس سے مجھے عجیب طرح کی تسکین ہوتی ہے سیلاب زدگان میں دو دو ہزار روپے کے چیک بانٹنے میں بھی عجیب طرح کی لذت ہے اور اس وقت تو مجھے ایک مزاحیہ فلم کا سامزا آتا ہے جب یہ چیک کیش نہ ہوں۔
میری خواہش ہے کہ بادشاہ بنتے ہی میں اپنے تینوں بیٹوں کو کلیدی اسامیوں پر فائز کردوں ایک بیٹے کا سسر ریٹائرڈ لائف گزار رہا ہے وہ بچارا گنٹھیا اور دمے کا مریض بھی ہے میں چاہتاہوں کہ جوانوں کی وزارت اس کے سپرد کر دوں ،میں اول خویش بعد درویش کا بہت قائل ہوں اور اپنے کچھ بھانجوں کو مشیر اور تین بھتیجوں کو سفیر بنانا چاہتا ہوں ،مجھے اپنے خاندان سے بہت محبت ہے اور انہیں بام عروج پر دیکھنا مجھے بے حد پسند ہے مجھے اپنے عزیز واقارب کی بے قاعدگیاں بھی بہت اچھی لگتی ہیں کیونکہ اس سے بادشاہت کے جاہ وجلال اور شان وشکوہ کا اظہار ہوتا ہے۔ میری یہ بھی خواہش ہے کہ بادشاہت پشت ہا پشت میرے خاندان میں رہے بادشاہت ملنے کی صورت میں میرا ایک محل پاکستان میں اور باقی محل یورپ اور امریکہ کے مختلف ملکوں میں ہوں مجھے پاکستان کے لوگوں کا لباس ،زبان، کلچر، رہن سہن، نیز یہاں کے موسم، دریا، پہاڑ بالکل اچھے نہیں لگتے اس ملک پر صرف حکومت کی جاسکتی ہے، جڑیں یورپ اور امریکہ میں ہی ہونی چاہئیں ۔
مجھے بادشاہ بننے کا بے حد شوق ہے جب میں اپنے ذاتی طیارے میں صحافیوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ غیر ممالک کے سرکاری دوروں پر جائوں تو مجھے الوداع کہنے کے لئے ایئرپورٹ پر عمائدین حکومت سے ہاتھ ملاتے ہوئے میں اگر کسی کے پاس ایک لمحے کے لئے رک جائوں اور اس سے مسکرا کر بات کروں تو اس کے نتیجے میں وہ کئی روز تک قرب شاہی کی لذت سے جس طرح سرشار رہے گا مجھے اس کا بہت لطف آئے گا ،مجھے اس طرح کے ’’ست ماہے ‘‘بچے بہت اچھے لگتے ہیں جن کی آدھی زندگی ایک تھپکی سے آباد اور آدھی زندگی ایک ڈانٹ سے ویران گزرجاتی ہے اس طرح کی اور بہت سی باتیں ہیں جو میں ایک عرصے سے دل میں چھپائے بیٹھا ہوں اور صرف اس دن کا منتظر ہوں جب میں اس ملک کا بادشاہ بنوں گا میں اپنی بادشاہت کی خوشی میں ملک میں سات دن جشن منانے کا اعلان کروں گا ۔تمام ملک میں چراغاں ہو گا ،ریڈیو ،ٹیلی ویژن سے رقص و نغمہ کے خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے ۔ملک کی جیلوں سےتمام پرانے قیدی رہا کر دیئے جائیں گے اور ان کی جگہ نئے قیدی بھیجے جائیں گے ٹیلی ویژن کو میرے علاوہ کسی اور کا چہرہ دکھانے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ ڈراموں وغیرہ میں وہ دوسرے چہرے روشناس کرا سکیں گے۔
اگرچہ مجھے بادشاہ بننے کا بے حد شوق ہے لیکن آخر میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ مجھے بادشاہ کہلانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ میں خود کو وزیر اعظم یا صدر وغیرہ کہلانا پسند کروں گا کیونکہ آج کل تیسری دنیا کے بادشاہوں میں خود کو وزیر اعظم یا صدر کہلانے کا فیشن بہت مقبول ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران ریاض اور معید پیرزادہ پاکستان چھوڑ گئے
Next Article امتیاز عالم کاکالم:لانگ مارچ: لاڈلا اور اس کے مُحسن آمنے سامنے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.