Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:استاد پریشان خیالوی
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:استاد پریشان خیالوی

ایڈیٹرنومبر 10, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج صبح سے میں نہ اخبار پڑھ سکا تھا اور نہ ٹی وی کا کوئی نیوز بلیٹن دیکھ سکا تھا، چنانچہ طبیعت بہت ہشاش بشاش تھی، مگر کچھ دیر پہلے استاد پریشان خیالوی نے گھر پر دستک دی۔ میں باہر آیا تو ان کے چہرے پر ہوائیاں اُڑ رہی تھیں۔ شدید پریشانی کے عالم میں بولے ’’جلدی سے دروازہ بند کرو، اندر سے کنڈی لگاؤ،تالا بھی لگا دو‘‘، پھر اس کے بعد انہوں نے مجھے پیچھے دھکیلا اور اندر داخل ہو کر دروازے کو خود ہی کنڈی لگا دی….میں انہیں ڈرائنگ روم میں لے آیا ان کیلئے چائے کا آرڈر دیا۔ استاد کا رنگ پیلا پڑا ہوا تھا اور وہ لمبے لمبے سانس لے رہے تھے۔ میں ڈر گیا، میں نے پوچھا ’’استاد خیریت تو ہے، اتنے پریشان کیوں نظر آ رہے ہو؟‘‘ بولے ’’بس اللہ نے جان بچا لی ہے، ورنہ کل میرے قل ہوتے‘‘ میں نے عرض کی ’’استاد اب آپ زیادہ سپنس پیدا نہ کریں، یہ بتائیں ہوا کیا؟‘‘ اس پر انہوں نے بتایا کہ جب وہ گھر سے نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک لمبی داڑھی اور گردن تک گھنے بالوں والا شخص ان کے آگے موٹر سائیکل پر جا رہا ہے، جب وہ اس کے آگے نکلے تو دیکھا کہ وہ پیچھے آ رہا تھا۔ انہیں ایک سگنل پر رکنا پڑا مگر وہ سرخ بتی کراس کر کے نکل گیا، چنانچہ اب وہ آگے تھا اور استاد پیچھے رہ گئے تھے۔ اس کے بعد بھی اس طرح ہوتا رہا، کبھی وہ آگے ہوتا، کبھی استاد پیچھے رہ جاتے، جس پر استاد گھبرا گئے اور پناہ لینے کے لئے میرے گھر کی کنڈی کھڑکا دی۔ یہ داستان بیان کرتے ہوئے شدید پریشانی کی وجہ سے ان کا سانس مزید پھولنے لگا تھا۔ اس ساری کہانی سے استاد نے نتیجہ یہ نکالا کہ وہ یقیناً کوئی دہشت گرد تھا جو کبھی ان کے آگے آ جاتا اور کبھی پیچھے چلا آتا۔
کہانی کے اس اختتامی نتیجے پر میں کوشش کے باوجود اپنی ہنسی نہ روک سکا۔ میں نے عرض کی ’’استاد وہ دہشت گرد بھی آپ کو دہشت گرد ہی سمجھ رہا ہو گا کیونکہ آپ خود بھی کبھی اس سے آگے اور کبھی پیچھے رہ جاتے تھے۔ ویسے دہشت گرد آگے آگے بھاگ کر پیچھا نہیں کیا کرتے۔‘‘ ظاہر ہے استاد نے اس بات پر مجھ سے ناراض ہونا ہی تھا، سو وہ ہو گئے۔ دراصل استاد پریشان خیالوی ان لوگوں میں سے ہیں جن کی زندگی میں خوش باشی کے تمام لوازم موجود ہیں، چنانچہ وہ پریشانی کو بہت مس کرتے ہیں اور یوں اس کی تلاش میں رہتے ہیں، ایک بہت بڑے ادیب جن کا سب سے بڑا فین میں خود ہوں اپنی بے پناہ عزت سے اکتا گئے تھے۔ وہ ہر ایک کی توہین نہیں کرتے ان کے دل میں حسرت تھی کہ اس دنیا میں کوئی تو ایسا شخص ہو جو کبھی ان کی بے عزتی کرے اور یوں انہیں عزت کی یکسانیت سے نکالے، چنانچہ ایک دن میں نے ان کے نخوت آمیز رویے سے تنگ آ کر اور اپنے دل پر پتھر رکھ ان کی خاصی ’’بیستی‘‘ کر دی جس کے نتیجے میں وہ مجھ سے آج تک بے حد خوش ہیں اور میں ان کے حلقے میں واحد شخص ہوں جس کی عزت وہ دل کی گہرائیوں سے کرتے ہیں۔ استادپریشان خیالوی بھی آسودگی کی یکسانیت سے اکتائے ہوئے ہیں، چنانچہ جب آتے ہیں، کوئی پریشانی اپنے ساتھ لاتے ہیں۔ انہیں ہر دم یہ پریشانی بھی لاحق رہتی ہے کہ کیا فائدہ اس زندگی کا کہ ایک دن تو مر جانا ہے۔ اس کے جواب میں، میں ایک نہایت بے ہودہ بات کہتا ہوں (قارئین سے معذرت کے ساتھ) کہ استاد تم صبح ناشتہ کرتے ہو، دوپہر کو کھانا کھاتے ہو، رات کو بھی کھانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے، کبھی سوچا کہ اس کھانے کا کیا فائدہ، صبح کو تو یہ سب نکل جاتا ہے۔‘‘
موصوف کی زندگی سے بیزاری کا یہ عالم ہے کہ انہیں بس اپنے والد محترم کی تاریخ پیدائش محض اس لئے یاد ہے کہ اس روز کوئٹہ میں زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے، ان کے پردادا اس روز پیدا ہوئے تھے جب مملکت میں طاعون پھیلا تھا۔ اس طرح اپنے چچائوں اور دیگر عزیز و اقارب کی تاریخ پیدائش بھی انہیں ہلاکتوں کے حوالے ہی سے یاد ہے۔ ایک دن میں نے کہا ’’استاد آپ زندگی سے بہت تنگ آئے ہوئے ہیں، کیا خیال ہے آپ کی شہادت کا کوئی معقول انتظام کیا جائے؟‘‘ یہ سن کر بہت ناراض ہوئے اور بولے ’’تمہیں یہ سب کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے، میں نے کسی نہ کسی دن کسی دہشت گرد کے ہاتھوں یا کسی موذی بیماری کے ہاتھوں اور یا کسی حادثے میں مرنا ہی مرنا ہے، مجھے روزانہ اس کے آثار نظر آتے ہیں، اللہ جانے ابھی تک کیسے زندہ ہوں۔‘‘ اس کے بعد اللہ جانے انہیں کیا سوجھی کے مجھ سے مخاطب ہوئے اور بولے ’’تمہارا خیال ہے میں واقعی مر جاؤں گا، یاد رکھو میں لوگوں کو پریشان دیکھ سکتا ہوں، خوش نہیں دیکھ سکتا، تم کان کھول کر سن لو، میں نے کوئی نہیں مرنا ورنا۔‘‘ (قند ِ مکرر)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کاکالم:شکریہ خان جی!
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:ماموں میر شکاری اور فیتے کی پیمائش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.