Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:سردی کا بھوت!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:سردی کا بھوت!

ایڈیٹرجنوری 28, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے لگتا ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، کئی دنوں سےسردی کو سمجھا رہا ہوں کہ تم نے جتنی بدمعاشی دکھانی تھی دکھا بیٹھی ہو، اب بندے کی پتر بن جائو، اندازہ لگائیں اس مرتبہ سردی کے حوصلے کتنے بلند ہیں کہ کراچی والوں کے بھی منہ لگ رہی ہے ۔یہ بھلے مانس لوگ ٹمپریچر بیس میں بھی لوہے کی پیٹیوں میں سے لحاف نکال لیتے ہیں اور گھر سے نکلتے ہوئے سر، کان اور چہرہ اس طرح لپیٹ کر نکلتے ہیں کہ شیطانی ذہن ان کے اس حلیےسے دل ہی دل میں کتنی کہانیاں گھڑ لیتا ہے۔ باقی رہے ہمارے برفانی علاقے تو وہ اپنے گھروں کو اکثر خوب گرم کرکے ہی بیٹھے ہوں، ہمیں ان کے حصے کی سردی لاہور میں بیٹھ کر ہی محسوس ہوتی ہے۔
اور اب لاہور کی بھی سن لیں، گرمی نے برا حال کیا ہوا تھا اور لاہور والے آسمان کی طرف دیکھتے اور فریاد کرتے تھے کہ سورج آپے سے باہر ہو رہا ہے، اسے لگام دیں، بالآخر سنی گئی مگر ایسی سنی گئی کہ سورج غائب ہی ہو گیا اور اس کی جگہ کہر نے لے لی، ان دنوں لوگ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں تو کپکپاہٹ کا یہ عالم ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی گفتگو سے جو مطلب نکالنا چاہیں نکال سکتے ہیں چنانچہ اس غلط شنوائی کےنتیجے میں گتھم گھتا ہونے کے بھی کچھ دلدوز واقعات ظہور پذیر ہو چکے ہیں، کل میں نے ایک دوست کو فون کیا ،فون کیا کیا، کپکپاہٹ کے عالم میں خود مجھے اپنی بات سمجھ نہیں آ رہی تھی مگر اس بدگمان کو میری پوری بات سمجھ آ گئی اور وہ پرچہ کرانے تھانے پہنچ گیا۔
میں نے لاہور کی بہت سردیاں برداشت کی ہیں اور کبھی گلہ نہیں کیا، میں نے اس دفعہ بھی ایسی کوئی گستاخی نہیں کی مگر دونوں ہاتھ اگر جیب سے باہر ہوں تو دونوں ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں تم کہاں ہو، اسی اثنا میں ایک ہاتھ پتلون یا کوٹ کی جیب میں چلا جاتا ہے اور آواز دیتا ہے ’’میں جیب میں ہوں، اگر کوئی دوسری جیب ہے تو تم بھی اس میں پناہ لے لو‘‘۔جسم کے باقی جلی اور خفی اعضا کا بھی یہی حال ہے کہ انہیں تلاش کرنا پڑتا ہے، سردی بہت زیادہ ہو تو ان اعضا کی گمشدگی کا خوف دامن گیر ہو جاتا ہے، اوپر سے محکمۂ موسمیات والے ہیں، آگے پیچھے ان کی پیشگوئی کم کم صحیح ثابت ہوتی ہے مگر ان دنوں اس محکمے کے صاحبانِ کرامت کے ہاتھوں پر بیعت کرنے کو جی چاہتا ہے، یہ پیشگوئی 6ڈگری کی کرتے ہیں اور ٹمپریچر چار ڈگری ظاہر ہوتا ہے ۔
ایک دن یوں ہوا کہ سورج بار بار نکلنے کی کوشش کرتا مگر ہر بار منہ کی کھا کر بادلوں میں چھپ جاتا مگر اللہ کے کام ہیں، ایک دن سورج اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گیا، کامیاب کیا ہوا پورے جلال کے ساتھ فضاؤں میں بلند ہوا، یار لوگوں نےگرم کپڑے اتار دیئے اور سیر گاہوں میں جانگئے نما چیزیں پہن کر دندناتے نظر آئے مگر کچھ ہی دیر بعد سورج کا موڈ بدل گیا اور وہ سردی کے پاس پناہ لینے چلا گیا اور یہ سب پھنے خاںبھی پناہ گاہوں کی طرف دوڑ لگاتے نظر آئے، ان دنوں سب سے زیادہ ’’بیستی ‘‘ لیسکو والوں کی ہوئی، بجلی آتی تھی، بجلی جاتی تھی، کمروں میں ہیٹر جلتے تھے، پھر بجھ جاتے تھے، دو دن قبل تو بجلی پورے چوبیس گھنٹے بند رہی، اس کے نتیجے میں میں نے بہت معزز لوگوں کی زبانی بہت مرقع زبان میں لیسکو کی شان میں قصیدے سنے اور عوام الناس کی زبان سے کچھ نئے الفاظ سننے کو ملے، یہ الفاظ متعلقہ افسروں تک پہنچ جاتے تو ان میں سے جو عزت دار ہوتے وہ اپنی ملازمت پرسات حرف بھیجتے اور جنگلوں کی طرف نکل جاتے۔
چلئے صاحب ہمیں اطمینان رکھنا چاہئے کہ ان دنوں ہر طرف ونٹر سیل لگی ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ جی کا جاناٹھہر گیا ہے، صبح گیا یا شام گیا ۔
پیشگی مبارک اور اس کے ساتھ پیشگی معذرت بھی کہ دکانوں پر سے گرم ملبوسات دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں، اگر کپڑے بھی ختم ہو گئے اور سردی کے زور وشور میں بھی کمی نہ آئی تو خدارا مجھے بُرابھلا نہ کہیں، یہ اللّٰہ کے کام ہیں اور اللّٰہ کے کاموں میں کوئی دخل دے سکتا ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)مجھے لگتا ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، کئی دنوں سےسردی کو سمجھا رہا ہوں کہ تم نے جتنی بدمعاشی دکھانی تھی دکھا بیٹھی ہو، اب بندے کی پتر بن جائو، اندازہ لگائیں اس مرتبہ سردی کے حوصلے کتنے بلند ہیں کہ کراچی والوں کے بھی منہ لگ رہی ہے ۔یہ بھلے مانس لوگ ٹمپریچر بیس میں بھی لوہے کی پیٹیوں میں سے لحاف نکال لیتے ہیں اور گھر سے نکلتے ہوئے سر، کان اور چہرہ اس طرح لپیٹ کر نکلتے ہیں کہ شیطانی ذہن ان کے اس حلیےسے دل ہی دل میں کتنی کہانیاں گھڑ لیتا ہے۔ باقی رہے ہمارے برفانی علاقے تو وہ اپنے گھروں کو اکثر خوب گرم کرکے ہی بیٹھے ہوں، ہمیں ان کے حصے کی سردی لاہور میں بیٹھ کر ہی محسوس ہوتی ہے۔
اور اب لاہور کی بھی سن لیں، گرمی نے برا حال کیا ہوا تھا اور لاہور والے آسمان کی طرف دیکھتے اور فریاد کرتے تھے کہ سورج آپے سے باہر ہو رہا ہے، اسے لگام دیں، بالآخر سنی گئی مگر ایسی سنی گئی کہ سورج غائب ہی ہو گیا اور اس کی جگہ کہر نے لے لی، ان دنوں لوگ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں تو کپکپاہٹ کا یہ عالم ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی گفتگو سے جو مطلب نکالنا چاہیں نکال سکتے ہیں چنانچہ اس غلط شنوائی کےنتیجے میں گتھم گھتا ہونے کے بھی کچھ دلدوز واقعات ظہور پذیر ہو چکے ہیں، کل میں نے ایک دوست کو فون کیا ،فون کیا کیا، کپکپاہٹ کے عالم میں خود مجھے اپنی بات سمجھ نہیں آ رہی تھی مگر اس بدگمان کو میری پوری بات سمجھ آ گئی اور وہ پرچہ کرانے تھانے پہنچ گیا۔
میں نے لاہور کی بہت سردیاں برداشت کی ہیں اور کبھی گلہ نہیں کیا، میں نے اس دفعہ بھی ایسی کوئی گستاخی نہیں کی مگر دونوں ہاتھ اگر جیب سے باہر ہوں تو دونوں ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں تم کہاں ہو، اسی اثنا میں ایک ہاتھ پتلون یا کوٹ کی جیب میں چلا جاتا ہے اور آواز دیتا ہے ’’میں جیب میں ہوں، اگر کوئی دوسری جیب ہے تو تم بھی اس میں پناہ لے لو‘‘۔جسم کے باقی جلی اور خفی اعضا کا بھی یہی حال ہے کہ انہیں تلاش کرنا پڑتا ہے، سردی بہت زیادہ ہو تو ان اعضا کی گمشدگی کا خوف دامن گیر ہو جاتا ہے، اوپر سے محکمۂ موسمیات والے ہیں، آگے پیچھے ان کی پیشگوئی کم کم صحیح ثابت ہوتی ہے مگر ان دنوں اس محکمے کے صاحبانِ کرامت کے ہاتھوں پر بیعت کرنے کو جی چاہتا ہے، یہ پیشگوئی 6ڈگری کی کرتے ہیں اور ٹمپریچر چار ڈگری ظاہر ہوتا ہے ۔
ایک دن یوں ہوا کہ سورج بار بار نکلنے کی کوشش کرتا مگر ہر بار منہ کی کھا کر بادلوں میں چھپ جاتا مگر اللہ کے کام ہیں، ایک دن سورج اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گیا، کامیاب کیا ہوا پورے جلال کے ساتھ فضاؤں میں بلند ہوا، یار لوگوں نےگرم کپڑے اتار دیئے اور سیر گاہوں میں جانگئے نما چیزیں پہن کر دندناتے نظر آئے مگر کچھ ہی دیر بعد سورج کا موڈ بدل گیا اور وہ سردی کے پاس پناہ لینے چلا گیا اور یہ سب پھنے خاںبھی پناہ گاہوں کی طرف دوڑ لگاتے نظر آئے، ان دنوں سب سے زیادہ ’’بیستی ‘‘ لیسکو والوں کی ہوئی، بجلی آتی تھی، بجلی جاتی تھی، کمروں میں ہیٹر جلتے تھے، پھر بجھ جاتے تھے، دو دن قبل تو بجلی پورے چوبیس گھنٹے بند رہی، اس کے نتیجے میں میں نے بہت معزز لوگوں کی زبانی بہت مرقع زبان میں لیسکو کی شان میں قصیدے سنے اور عوام الناس کی زبان سے کچھ نئے الفاظ سننے کو ملے، یہ الفاظ متعلقہ افسروں تک پہنچ جاتے تو ان میں سے جو عزت دار ہوتے وہ اپنی ملازمت پرسات حرف بھیجتے اور جنگلوں کی طرف نکل جاتے۔
چلئے صاحب ہمیں اطمینان رکھنا چاہئے کہ ان دنوں ہر طرف ونٹر سیل لگی ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ جی کا جاناٹھہر گیا ہے، صبح گیا یا شام گیا ۔
پیشگی مبارک اور اس کے ساتھ پیشگی معذرت بھی کہ دکانوں پر سے گرم ملبوسات دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں، اگر کپڑے بھی ختم ہو گئے اور سردی کے زور وشور میں بھی کمی نہ آئی تو خدارا مجھے بُرابھلا نہ کہیں، یہ اللّٰہ کے کام ہیں اور اللّٰہ کے کاموں میں کوئی دخل دے سکتا ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکا کالم:بے بسی سی بے بسی ہے
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:یہ دھوپ تو ہر رخ سے پریشان کرے گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com

kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.