Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سالگرہ کی تقریب اور زمانے کی بے قدری
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سالگرہ کی تقریب اور زمانے کی بے قدری

ایڈیٹرفروری 9, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک ہفتہ پہلے یکم فروری کو میں 80برس کا ہو گیا ہوں چنانچہ صبح اٹھتے ہی میں آئینے کے سامنے کھڑا ہوا اور ان تمام اعضاکو مبارک باد دی جو 80برس کے ہوگئے ہیں اور تاحال ورکنگ کنڈیشن میں ہیں اور ان اعضا کو خوب جلی کٹی سنائیں جو کام کرنا چھوڑ گئے ہیں۔ اپنے گھٹنوں کو تو میں نے دوچار ’’چپڑیں‘‘ بھی لگائیں جن کی ہڈحرامی کی وجہ سے مجھے واکر اور وہیل چیئر استعمال کرنا پڑ گئے ہیں تاہم میرے تینوں بیٹوں یاسر پیرزادہ ،عمر قاسمی اور علی قاسمی کی خوشی دیدنی تھی کہ انہوں نے اس موقع پر ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا، میری اہلیہ کی یہ 76ویں سالگرہ تھی اور ہم دونوں کی ڈیٹ آف برتھ ایک ہفتے آگے پیچھے ہے چنانچہ بیٹوں نے ’’اجتہاد‘‘سے کام لیتے ہوئے ہم دونوں کی سالگرہ ایک ہی دن منائی !
سچی بات یہ ہے کہ اس روز بہت دنوں کے بعد میں ایک سر خوشی کے عالم میں تھا ۔ میرے بچپن کے دوست مسعود علی خان اور شیخ اکبر عالم (اکی) نیز یونیورسٹی فیلو تسنیم نورانی دوسرے دوستوں کی طرح میرے لئے بہت بھاری بھر کم گلدستے لائے اتنے ہی بھاری بھر کم جتنے بھاری بھر کم مقامات پر وہ فائز ہیں اور پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ جناب محسن نقوی بھی میرے اور میرےاہلخانہ کی خوشیوں میں شریک ہونےکے لئے تقریب کی رونق بنے ۔وہ میرے اور میری اہلیہ روبی شہناز قاسمی کے ساتھ صوفے پر ایسے بیٹھے تھے جیسے دو لہا اور دلہن کے درمیان بیٹھے ہوں۔یہ بہت خوشی کا مقام تھا کہ مجیب الرحمٰن شامی ، فواد حسن فواد، سہیل وڑائچ، حفیظ اللہ خان نیازی ،سرور سکھیرا، نوید چودھری ، ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر مظہر سلیم، حماد غزنوی، وجاہت مسعود، اصغر ندیم سید، نجم ولی خان، شعیب بن عزیز، توفیق بٹ، سلمیٰ اعوان، صغریٰ صدف، جواد شیرازی، عباس تابش، قمر رضا شہزاد، غافر شہزاد، صوفیہ بیدار، ڈاکٹر عائشہ عظیم، شاہدریاض گوندل، ڈاکٹر ضیاالحسن،حمیدہ شاہین، عزیراحمد، ڈاکٹر نجیب جمال، فرحت زاہد،نذیر قیصر،اجمل شاہ دین، گل نوخیز اختر، اقتدار جاوید اور ڈاکٹر اشفاق ورک کے علاوہ بیسیوں دوسرے اہل قلم شریک محفل ہوئے اور ہاں اپنے شیخ اعجاز احمد بھی تو ہمارے درمیان موجود تھے ۔اس کے علاوہ درجن سے زیادہ ان اہل قلم خواتین و حضرات کا شکریہ جو مختلف شہروں میں ربع صدی سےاپنے گھروں میں میری سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں ۔
وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا ،یہ کل کی بات ہے میں احمد ندیم قاسمی کی 80ویں سالگرہ میں ان پر مضمون پڑھ رہا تھا جس کا ایک فقرہ سبحان اللہ اور ان شااللہ بہت مشہور ہوا تھا۔ میری سالگرہ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ طے پایا تھا کہ کسی اہل قلم دوست کو اظہار خیال کی زحمت نہیں دی جائے گی،بس میں ایک مختصر سا مضمون پڑھوں گا مگر صرف دو جملوں کے بعد میری ہنسی نکل گئی اور مضمون ’’مکمل‘‘ ہو گیا مگر تقاریر کی کمی کو تقریب کے اختتامی حصے میں ڈنر کی ’’اہم مصروفیت‘‘ سے فراغت کے بعد مجیب الرحمٰن شامی اور شاہد ریاض گوندل کی موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے طویل اور بہت مفید مکالمے نے پورا کر دیا ،اس گفتگو نےبہت مزادیا۔شامی صاحب اس وقت شاید واحد صحافی ہیں جو ماضی کے نامور صحافیوں کی طرح ادب سے بھی گہرا شغف رکھتے ہیں، ان کی احمد فراز سے بھی بہت دوستی رہی ہے جب کہ شاہد ریاض گوندل نہ صحافی ہیں اور نہ شاعر مگر بہت پڑھے لکھے ہیں اس کے باوجود شامی صاحب کے سامنے کون ٹھہر سکتا ہے مگر مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا اور یہ یادگار مکالمہ رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا ۔
متذکرہ تقریب میری اور میری اہلیہ کی ڈیٹ آف برتھ سے کچھ آگے پیچھے منعقد کی گئی تھی تاہم ٹھیک یکم فروری کو نامور اینکر فائزہ بخاری نے ڈاکٹر عائشہ عظیم اور ان کے شوہر فرخ صاحب ، عزیر احمد اور ابرارندیم کو میرے دفتر میں مدعو کیا اور میری سالگرہ کا کیک کاٹا ،یہ کیک بہت یونیک تھا اور سپیشل آرڈر پر بنوایا گیا تھا۔ ان دونوں تقاریب کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ میں بہت اہم ہوں مگر اس بات کا افسوس رہا کہ تمام اخبارات نےاس روز میری زندگی اور خدمات کے حوالے سے اسپیشل ایڈیشن شائع کیوں نہیں کئے۔ بی بی سی اور وائس آف امریکہ کو کیا موت پڑ گئی تھی کہ کوئی خصوصی پروگرام نشر نہیں کیا ،اگر اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاسکتا ہے تو آخرمجھ میں کیا کمی ہے ،جو مجھے اس اعزاز سے محروم رکھا گیا ،کسی سے کیا گلہ بڑے لوگوں کی یہ بے قدری ہر دور میں ہوئی ہے مگر میری دفعہ نہ ہوتی تو کیا حرج تھا ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکا کالم:کے پی کے دو سو گھروں کو کون دیکھے گا؟
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:تین بیانیوں کی وفات حسرتِ آیات … (آخری)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.