Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:خفیہ عبادت!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:خفیہ عبادت!

ایڈیٹرمارچ 31, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شیخ صاحب میرے دیرینہ دوست ہیں اکبری منڈی کے آڑھتی ہیں بہت عبادت گزار ہیں، مگر دینی عبادات کو خفیہ رکھنے کے قائل ہیں چنانچہ کبھی ایسی بات نہیں کی جس سے ان کے عبادت گزار ہونے کا شائبہ بھی گزر سکتا ہو، گزشتہ روز میرے پاس تشریف لائے اور کہا پتہ نہیں کیسے لوگ ہیں جو ہر وقت خود کو پارسا بلکہ اللہ کے ولی ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں۔میں نے کبھی کسی پر ظاہر نہیں کیا کہ ماہ رمضان کے سارے روزے رکھتا ہوں بس روزے کی وجہ سے منہ کی مہکتی بو سے لوگوں کو میرے روزے کا پتہ چلتا ہے اس کے بعد انہوں نے بلاوجہ اپنا منہ میری جانب موڑا ،میں نے کہا شیخ صاحب آپ بتائیں نہ بتائیں مجھے آپ کے منہ کی بو سے پتہ چل گیا ہے کہ آپ کا روزہ ہے، اس پر فرمایا برادر کبھی کسی کا پردہ بھی رہنے دیا کرو۔
ایک دن ان پرخشیت ِالٰہی بہت زیادہ طاری تھی بہت دکھ سے کہنے لگے’’ کیا فائدہ ایسی عبادت کا کہ عبادت بھی کرتے رہو، اپنے دونمبری کاموں سے لوگوں کا جینا بھی حرام کر دو ‘‘،میں نے عرض کی بجا فرماتے ہیں آپ، دیکھ لیں جب سے رمضان شروع ہوا ہے مسجدیں بھی بھری رہتی ہیں اور ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹ کرنےوالوں کے پیٹ بھی اپنی حدود سے باہر نکل آئے ہیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں دگنی تگنی ہوگئی ہیں انہیں بالکل خدا کا خوف نہیں ،یہ سن کر کچھ گھبرا سے گئے ان کی پیشانی پر پسینہ نمودار ہوا جو انہوں نے اپنے رومال سے پونچھ لیا، کہنےلگے میں تو اپنے آڑھتی بھائیوں سے کہتا رہتا ہوں کہ کیا تم نے قیامت کے روز خدا کو منہ نہیں دکھانا مگر وہ بے شرم جواب میں یہی بات مجھ سے کہتے ہیں ،بندہ پوچھے تم یہ بات مجھے کیسے کہہ سکتے ہو میں تو معمولی سا منافع لیتا ہوں اور رمضان المبارک کے مہینے میں قیمت خرید پر سامان فروخت کرتا ہوں تاکہ کسی روزہ دار کی مجھے بددعا نہ لگے ،میں نے کہا شیخ صاحب آپ جیسے لوگ ہمارے ہاں کتنے ہیں اللہ آپ کو اس کا اجر دے اگر ہو سکے تو آپ اپنی شاپ کا نمبر مجھے دیں میں اپنے علاقے کے سب پھل فروشوں اور سبزی فروشوں سے کہوں گا کہ وہ تھوک کی ساری خریداری صرف آپ سے کیا کریں۔اس پر شیخ صاحب ایک دفعہ پھرگھبرائے اور کانپتی آواز میں کہالے لیں مگرمیں رمضان کا سارا مہینہ داتا صاحب ؒکے قدموں میں گزارتا ہوں اور آخری عشرہ مدینہ منورہ میں بسر ہوتا ہے ۔
جیسا کہ میں نے شروع میں عرض کیا کہ شیخ صاحب عبادات کو خدا اور بندے کے درمیان رازونیاز کہتے ہیں اور یوں کسی کو درمیان میں نہیں آنے دیتے تاہم روزانہ صبح سویرے میرے موبائل فون پر ان کا میسج آتا ہے کہ ’’تہجد اور فجر کی نماز کے بعد آپ اور آپ کے اہلخانہ کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں ۔ایک دن میں نے کہا شیخ صاحب آپ کی خفیہ عبادت کی اطلاع روزانہ آپ کے میسج سے مل جاتی ہے ’’اس پر کہنے لگے‘‘ دراصل ایک ریا کار شخص مجھے روزانہ میسج بھیجتا ہےجو میں غلطی سے آپ کو فارورڈ کردیتا ہوں گا ،اللہ میری اس ناکردہ خطا سے درگزر فرمائے‘‘۔ شیخ صاحب کے بڑے بیٹے کا ایک بہت بڑا مال ہے جس میں روز مرہ کی ہر چیز دستیاب ہے وہ بھی شیخ صاحب کی طرح بہت عبادت گزار ہے یہ بات مجھے آپ نے خود بتائی ہے ایک دن کہنے لگے ’’بس اس میں ایک خرابی ہے میرے ساتھ تراویح کے لئے بھی جاتا ہے مگر معمولی سا بھی بیمار ہو تو ناغہ کر دیتا ہے میں اسے کہتا ہوں شفا دینے والا اللہ ہے شفا اس کے سامنے جھکنے ہی سے ملتی ہے اللہ کرے اس کی سمجھ میں یہ بات آ جائے ‘‘ میں نے عرض کی شیخ صاحب میں میڈیسن، ملبوسات، اشیائے خورونوش سب اس کے مال سے خریدتا ہوں تین چار گنا زیادہ منافع لینے کا عفریت قوم کا جینا حرام کئے ہوئے ہے یہی صورتحال آپ کے صاحبزادے کے ہاں بھی نظر آتی ہے، آپ نیک آدمی ہیں رزق حلال پر یقین رکھتے ہیں اسے سمجھائیں کہ ناجائز منافع خوری کو جہنم کے شعلے خس وخاشاک بنا کر رکھ دیں گے ’’یہ سن کر شیخ صاحب نے کہا‘‘دراصل میرا بیٹا پورا سال گھر پر ہی یاد خدا میں مست رہتا ہے کبھی کبھار اپنے مال کا چکر لگاتا ہے یقیناً اس کے ملازمین اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔
اور ہاں شیخ صاحب روزانہ کسی نہ کسی بزرگ کے نام کی نیاز دیتے ہیں چنانچہ افطاری کے وقت وہ کبھی زردے، کبھی پلائو، کبھی قورمے ، کبھی مٹن چنے کی تین چار پلیٹیں منگواتے ہیں اور ان پر فاتحہ پڑھ کر اہلخانہ کے ساتھ نوش فرماتے ہیں ایک دن انہوں نے مجھے بھی نیاز کھانے کی دعوت دی شیخ صاحب چونکہ اکثر نیاز کے انواع واقسام کا ذکر کرتے رہتے تھے چنانچہ میں اس سعادت سے بہرہ ور ہونے کے لئے ان کے دولت کدے پر پہنچ گیا مگر قدرے تاخیر سے پہنچا شیخ صاحب نے بہت آئو بھگت کی سب اہلخانہ سے ملایا میرے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنایا آخر میں کہنے لگے آپ تاخیر سے پہنچے ہم اہلخانہ چونکہ آٹھ پہرے روزے سے تھے چنانچہ آپ کا انتظار نہیں کر سکے مگر آپ نے پہلی دفعہ میرے غریب خانے پر قدم رنجہ فرمایا ہے اور میری عزت افزائی کی ہے اب آپ کو کھانا کھلائے بغیر نہیں جانے دوں گاروزہ تو ظاہر ہے آپ نے رستے میں کھول لیا ہو گا ’’میں نے کہا جی برادر‘‘ اس پر انہوں نے اپنے ملازم کو بلایا اور کہا ’’فریج میں سحری کا بچا جتنا بھی کھانا ہے وہ لاؤاور دسترخوان سجا دو یہ سن کر فرطِ شرمندگی سے میرے آنسو نکل پڑے ۔
اور اب آخر میں حضرت ضمیر جعفری کی حسب حال نظم ’’میں روزے سے ہوں‘‘ ملاحظہ فرمائیں ۔
مجھ سے مت کر یار کچھ گفتار، میں روزے سے ہوں
ہو نہ جائے تجھ سے بھی تکرار، میں روزے سے ہوں
ہر اک شے سے کرب کا اظہار، میں روزے سے ہوں
دو کسی اخبار کو یہ تار، میں روزے سے ہوں
میرا روزہ اک بڑا احسان ہے لوگوں کے سر
مجھ کو ڈالو موتیے کے ہار ،میں روزے سے ہوں
میں نے ہر فائل کی دمچی پر یہ مصرعہ لکھ دیا
کام ہو سکتا نہیں سرکار، میں روزے سے ہوں
اے مری بیوی مرے رستے سے کچھ کتراکے چل
اے مرے بچو ذرا ہوشیار، میں روزے سے ہوں
شام کو بہر زیارت آ تو سکتا ہوں مگر
نوٹ کر لیں دوست رشتہ دار، میں روزے سے ہوں
تو یہ کہتا ہے لحن تر ہو کوئی تازہ غزل
میں یہ کہتا ہوں کہ برخوردار،میں روزے سے ہوں
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمبینہ بیٹی کا معاملہ: عمران خان کےخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
Next Article کشور ناہید کاکالم:مقامات آہ و فغاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.